خون کی کمی کامطلب ہےآپ کےپاس خون کےسرخ خلیے یعنی آر۔بی۔سی کی تعداد کم ہے۔خون کی مکمل گنتی سی۔بی۔سی کی وضاحت بلڈٹیست کےذریعے ہوتی ہے۔آکسیجن کی کمی کی وجہ سےبھی یہ بیماری ہوتی ہے۔آکسیجن کی دیرینہ یاشدیدکمی دماغ،دل اوردوسرےاعضاءکونقصان پہنچاسکتی ہے۔
اسباب
خون کی کمی کی کافی وجوہات ہوسکتی ہیں؛
سرخ خون کے خلیوں کی ناکامی یاناقص پیداوار
سرخ خون کے خلیوں کی تباہی کی اعلی شرح یاضرورت سےزیادہ خون بہنا
خام ریڈسیلز کی تیاری
علامات اورنشانیاں
خون کی کمی جسم میں بہت سارےنظاموں کومتاثرکرتی ہےاوراس سےمختلف علامات اورنشانیاں پیداہوتی ہیں جن میں صحت بھی شامل ہے۔خون کی کمی کی وجہ سےبہت سی علامات ظاہرہوتی ہیں جودرج ذیل ہیں
چکر آنا
کمزوری
سر درد
سردہاتھ پاؤں
جسم کاکم درجہ حرارت
وجوہات
وٹامنزکی کمی
خون کےسرخ خلیات کی تعمیر کےلئےجسم کومتعتددضروری وٹامنزاوردیگر غذائی اجزاءکی ضرورت ہوتی ہےایسی غذاکااستعمال کریں جس میں آئرن،فولیٹ ،بی 12 اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔غذائی اجزاءکومناسب مقدار یقینی بنانے کاطریقہ یہ ہے کہ متوازن غذاکھائیں۔
خون بہنا
خون بہنے سےجسم میں آر بی سی کی مقدارکم ہوجاتی ہےجس سے خون کی کمی واقع ہوتی ہے۔معدے کے اندرالسر،اندرونی یابیرونی چوٹ اورسرجری سے بھی خون کی کمی ہوتی ہے۔جس سے آئرن کی کمی اینیماکاباعث بنتی ہے۔
اس کےعلاوہ کم آکسیجن بھی خون کی کمی کاباعث بنتی ہے۔
دائمی بیماری
غذائی عوامل کےعلاوہ دائمی یعنی شدید بیماری اورانفیکشن جسم میں خون میں سرخ خلیوں کی مقدارکوکم کرکےاینیماکاباعث بنتا ہےجس سے بیماریوں کا آغاز ہوتا ہے۔
علاج
بیماریوں کی بنیادی وجہ کی شناحت اوران کاعلاج کرکےاپنی صحت کو بہتر بنائیں یہاں تک کہ دائمی بیماری خون کی کمی عمررسیدہ افراد کوموت یاہسپتال تک لے جائے۔اس بیماری کا علاج بہت ضروری ہے۔
خون کی کمی کیسے پوری کی جائے؟
صحت مند اور متوازن غذاکھانے سے خون کی کمی پوری ہوسکتی ہے۔مچھلی اور آر بی سی خون کی تیاری کے لئے بہت ضروری ہے۔فولک ایسڈ مچھلی ،دودھ،انڈےاور پالک میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔بہت سے پھل جیسے انگور،آم بھی خون پیداکرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کےعلاوہ سیپلیمنٹس کے استعمال سے اس کمی کو دور کیاجاسکتا ہے۔
آئرن کے اچھے ذرائع
آئرن ہمیں سمندری غذا،دودھ ،دہی انڈےاور مشروم سے حاصل ہوتا ہے۔جب جسم میں آئرن کی کمی پوری ہوگی توخون کی کمی نہیں ہوگی۔انسان کو آجکل ہمیں بیماریوں کے بارے میں جان لینا چاہیے تاکہ پچیدگیوں سے بچاجاسکے۔آپ گھربیٹھے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔آپ فون کال کے ذریعے سے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ اور وڈیوکنسلٹیشن کے ذریعے رابطہ حاصل کرسکتے ہیں۔