اندام نہانی میں خارش تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور بعض اوقات باعث شرم میں لیکن اس کے پیچھے مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ آپ کی اندام نہانی اور مقام نہانی( لیبیا اورکلیٹورس سمیت بیرونی جننانگ کا حصہ) انتہائی حساس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلد متاثر ہو جاتے ہیں اور جلن اور خارش کا باعث بنتے ہیں جس کی علامات میں شامل ہوتے ہیں غیر معمولی مادہ، جلن یا لالی وغیرہ
اس کی وجہ حساسیت سے لیکر ایس آئی ٹی تک کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا اس مسئلے کے مناسب علاج کے لئے وجہ کی تشخیص کرنا ضروری ہے
اندام نہانی میں خارش کی وجوہات
آپ کی اندام نہانی میں خارش کی 9 مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں
الرجین
ولور کی جلد جسم میں سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے اور آسانی سے جلن کا شکار ہو سکتی ہے بیل یونیورسٹی کی کلینیکل پروفیسر اور ماہر گائنا کالوجسٹ میری جین منکن کہتی ہیں اس کی ایک وجہ کانٹیکٹ ڈرمیٹائٹس ہے یعنی جلن کی وجہ کسی جلن والے کے ساتھ براہراست رابطہ ہے جو ایک سرخ خارش والے دانے کا سبب بنتا ہے۔ یہ جلد کے ساتھ براہراست آنے والی کسی بھی چیز کی وجہ سے ہو سکتا ہے جن میں شامل ہیں صابن، ببل باتھ، خوشبودار مصنوعات وغیرہ جو خارش کے ساتھ ساتھ سرخ دانوں کا بھی سبب بن سکتی ہیں
علاج: سب سے پہلے ان مصنوعات کا استعمال بند کر دیں جو اس قسم کی خارش کا سبب بنتی ہیں اس کے علاوہ منکن کہتی ہیں کہ صرف بیرونی ولوا( مقام نہانی) پر ٹاپیکل سٹیرائڈ استعمال کریں اور تکلیف کے لئےاینٹی ہسٹامائن کا استعمال کرسکتی ہیں
خمیر کا انفیکشن
خمیر کا انفیکشن اندام نہانی میں میں خارش کی ایک عام وجہ ہے منکن کا کہنا ہے کہ اس کی علامات میں خارش اور ایک گاڑھا سفید پنیر جیسا مادہ شامل ہیں یہ اس وقت ہوتا ہے جب اندام نہانی میں قدرتی طور پر خمیر کی افزائش ہوتی ہے اس کی علامات میں شامل ہو سکتے ہیں لالی، سوجن، درد، جنسی تعلق یا پیشاب کے دوران جلن
علاج : اس کے علاج کے طور پر آپ اینٹی فنگل کریمز استعمال کر سکتی ہیں
بیکٹیریل ویگنوسس
آپ کی اندام نہانی میں اچھے اور خراب دونوں بیکٹیریا ہوتے ہیں جوکہ پر صحت مندانہ طور پر متوازن ہوتے ہیں تاہم بیکٹیریل ویگنوسس اس وقت ہوتا ہے جب خراب بیکٹیریا کی بہت زیادہ نشونما ہوتی ہے جو خارش کا سبب بن سکتی ہے اس کی علامات میں شامل ہیں سبز، سفید یا سرمئی رنگ کا پتلا پانی، اندام نہانی میں مچھلی کی بو، پیشاب یا جنسی تعلق کے وقت جلن
علاج: اس کے علاج کے لئے زبانی اینٹی بائیوٹک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اندام نہانی میں لگائی جانے والی کریمز شامل ہیں
مینو پاز
مینوپاز والی خواتین کو ایسٹروجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اندام نہانی خشک اور خارش زدہ ہو سکتی ہے۔ اس قسم کی حالت کو بعض اوقات اندام نہانی کی ایٹروفی بھی کہا جاتا ہے اس کی علامات میں شامل ہیں اندام نہانی میں جلن، تکلیف دہ سیکس، اسپاٹنگ وغیرہ
علاج: ماہر گائنا کالوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس کا بہترین علاج ایسٹروجن ہے، ایسٹروجن کریمز ، سپپوزٹریز گولیاں اور رنگز استعمال کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ دوران سیکس چکنائی کا استعمال مدد گار ہو سکتا ہے
ایکزیما
ایکزیما ایک عام سوزش والی جلد کو حالت ہے جو خشک ، خارش والی جلد کا سبب بنتی ہےلیکن یہ ولوا کو بہت کم متاثر کرتی ہے ، اگر آپ کو اپنی اندام نہانی یا ولوا پر ایکزیما ہے تو آپ کو دیگر علامات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے سرخ دھبے،کھردری جلد،تکلیف دہ سیکس وغیرہ
علاج: آپ خشک جلد کو خوشبو سے پاک موئسچرائزر سے موئسچرائز کرسکتی ہیں اس کے علاوہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو ٹاپیکل سٹیرائڈ استعمال کرنے کا کہہ سکتا ہے
چنبل
چنبل ایک دائمی خودکار قوت مدافعت کی بیماری ہے جو بنیادی طور پر جلد کی خارش، کھجلی والے دھبوں کا سبب بنتی ہے اور جلد بہت زیادہ سرخی کا شکار ہو جاتی ہے لیکن ایکزیما کی طرح یہ بھی شاذونادر ہی اندام نہانی یا ولوا کے گرد پھیلتی ہے لیکن اگر ایسا ہو جائے تو اس علاقے میں شدید خارش ہوتی ہے
علاج: چونکہ یہ ایک خودکار قوت مدافعت کی بیماری ہے اس لئے ڈاکٹر قوت مدافعت بڑھانے والی دواؤں کے ساتھ سٹیرائڈز تجویز کر سکتا ہے۔
جینٹل مسے
ین کا کہنا ہے کہ جینٹل مسےہیومن پیپلوما وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور یہ مسے بہت تکلیف دہ اور خارش والے ہوتے ہیں ان کی علامات میں شامل ہیں چھوٹے چھاٹے دانے ، جنسی تعلق کے دوران خون بہنا
ان مسوں کا علاج خود نہیں کرنا چاہئے آپ کا ڈاکٹر ٹاپیکل کریم یا جراحی کے ذریعے ان مسوں کو دور کر سکتا ہے یا انہیں منجمد کر سکتا ہے
جینٹل ہرپس
ین کا کہنا ہے کہ جینٹل ہرپس، جو ہرپس سمپلیکس وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے انتہائی خارش اور تکلیف دہ زخموں کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ چھوٹے سفید چھالے،سرخ دھبے، خارش ہو سکتی ہیں اس کی دیگر علامات میں شامل ہیں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، وغیرہ
ہرپس پر قابو پانے کا بنیادی طریقہ اینٹی وائرل ادویات ہیں وہ اس کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور مستقبل میں اس کے امکانات کا کم کرتی ہیں
ٹرائیکومونیاس
ین کا کہنا ہے کہ یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری ہے جسے ٹرائچ بھی کہا جاتا ہے اس کی علامات میں شامل ہیں خارش اور اندام نہانی سے سبز مادہ کا اخراج ، بدبودار مادہ، جلن، سرخی، پیشاب میں درد، جنسی تعلق کے دوران درد
علاج: آپ اس کا علاج گھر پر نہیں کر سکتے ہیں، آپ کا ڈکاٹر آپ کو اینتی بائیوٹکس تجویز کرے گا
خارش والی اندام نہانی یا وولوا کی بہت سی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جنکا علاج آسانی سے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کےلئے وجہ کی تشخیص لازمی ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|