المونیم فوائل کا استعمال عام طور پر ہر گھر میں کسی نہ کسی طریقے سے کیا جاتا ہے مگر ہم سے س بہت ساری خواتین ایسی ہوں گی جن کے لیے یہ بہت حیرت انگیز امر ہے کہ المونیم فوائل خواتین کے چہرے کی خوبصورتی بھی نکھار سکتا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے
المونیم فوائل کا ماسک تیار کرنے کا طریقہ
المونیم فوائل کا ماسک تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے اس کی تیاری کے لیۓ صرف ایک المونیم فوائل کے رول کی ضرورت ہوتی ہے اس رول کو استعمال سے قبل کم از کم چار سے پانچ گھنٹوں کے لیۓ اس فوائل کو فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیۓ رکھ دیں
اس کے بعد اس کو نکال کر چہرے پر اس طرح لگا لیں کہ ناک ،منہ کےسوراخ اور آنکھوں کی سوراخیں کھلی رہیں اس فوائل کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں ۔ عام طور پر اس ماسک کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کےبعد اتار لیں
المونیم فوائل کےچہرے پر لگانے کے فوائد
ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت سے خوبصورت تر نظر آۓ اس کے لیے وہ بڑی سے بڑی رقم بھی خرچ کرنے کو تیار ہو جاتی ہیں لیکن اگر ان کو بیوٹی پارلر والی چمک دمک کم خرچ میں مل جاۓ تو اس کے لیۓ اس سے بڑی خوشی کوئی اور نہیں ہو سکتی ہیں المونیم فوائل کا فیس ماسک بھی ایک ایسی ہی سہولت ہے جس کا خرچہ کم اور فائدے بے شمار ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
چہرے کی تھکن دور کرۓ
دن بھر کی تھکن کے اثرات سب سے پہلے انسان کے چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایسے حالات میں اگر رات کی کسی تقریب میں جانا ہو تو یہ تھکن چہرے سے واضح طور پر نظر آرہی ہوتی ہے جس کو دور کرنےکے لیۓ المونیم ماسک بہترین ترین حل ہے
ٹھنڈا المونیم فوائل چہرے پر ماسک کے طور پر لگا لیں اور اس کو آدھے گھنٹے تک لگے رہنے دیں اس کے بعد اس کو اتار لیں ۔ المونیم فوائل کا ماسک اپنے ساتھ ساری تھکن کو بھی اتار لے گا اور جلد ترو تازہ اور خوبصورت ہو جاۓ گی
عمر کےاثرات کا خاتمہ کرۓ
عام طور پر عمر کے اثرات چہرے پر جھریوں کی صورت میں سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں جن کو دور کرنے کے لیۓ ویسے تو خواتین اسکن ٹائٹننگ فیشل کرواتی ہیں ۔ لیکن اس کی جگہ المونیم فوائل کے ماسک کے اثرات بھی جلد پر ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے اسکن ٹائٹننگ فیشل کے ہوتے ہیں مگر یہ اس کے مقابلے میں بہت کم قیمت ہوتا ہے
ایکنی سے نجات دلاۓ
ایکنی کے سبب جلد بہت زیادہ چکنی ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ جلد پر ایسے نشانات اور سیاہ دھبے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں جو کہ چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں المونیم فوائل کا ماسک عارضی طور پر ایکنی کے اثرات کو جلد پر کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے
کیل مہاسوں کا خاتمہ کرۓ
چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب ایک جانب تو اندرونی ہارمون کی بےاعتدالی ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ بعض اوقات اس کی وجہ بیرونی طور پر بھی جلد پر ہونے والےاثرات بھی ہو سکتے ہیں
ان کو صاف کرنے کے لیۓالمونیم فوائل کا ماسک چہرے پر موجود ان کیل مہاسوں کو اپنے ٹھنڈے اثرات کے سبب ختم کر دیتا ہے اور اگر مکمل ختم نہ بھی کرۓ تو کم از کم عارضی طور پر ان کو مدھم ضرور کر سکتا ہے
کھلے مساموں کو بند کرۓ
چہرے کےکھلے مسام جلد کو بے رونق بنا دیتے ہیں ۔ اس سے ایک جانب تو جلد پر موجود کھلے مسام میں سارا گند جمع ہو جاتا ہے۔ تو دوسری جانب رنگت بھی دب جاتی ہے اس کےلیۓ المونیم فوائل کا ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے ۔
المونیم فوائل کے استعمال کے حوالے سے یہ بات قابل غور ہے کہ اگر آپ کی جلد حساس ہے اور اس کو المونیم فوائل کے استعمال کی صورت میں کسی قسم کی الرجی کا سامنا ہو تو اس صورت میں اس کے استعمال کو ترک کر دینا چاہیے
اس کے علاوہ المونیم فوائل کے ماسک کو استعمال کرتے ہوۓ اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیۓ کہ اس کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے استعمال کرنے سے ہی فوائد حاصل کیۓ جا سکتے ہیں اس کے گرم ہو جانے کی صورت میں اس کو جلد پر سے اتار دینا بہتر ہوتا ہے