اجوائن کا استعمال صدیوں سے ہمارے گھروں میں ہوتا آیا ہے بہت سارے کھانے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اجوائن ڈالنے کی حمکت کے بارے میں جانے بغیر ہم اس کو استعمال کرتے ہیں ۔ کھانے کے دوران جب ہم بہت سارے کھانوں میں اس کا استعمال اکثر اس کے فوائد کے بارے میں جانے بغیر عادت کی بنا پر بھی کر لیتے ہیں تاہم اب میڈیکل سائنس نے جدید ترین تحقیق کی بنا پر اجوائن کے ایسے فائدے بتاۓ ہیں جن کے بارےمیں جان کر سب ہی حیران رہ جائيں
اجوائن کے فوائد
اجوائن طبی حوالوں سے کس طرح فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے
اجوائن بطور اینٹی آکسیڈنٹ
اینٹی آکسیڈنٹ سے مراد ایسی اجزا ہیں جو کہ انسان کے جسم کے خلیوں ، اندرونی اعضا اور خون کی نالیوں کو آکسیڈیشن کے ہونے والے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔اجوائن میں وٹامن سی ، بیٹا کیروٹین اور فلیونائیڈ موجود ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس میں تقریبا بارہ اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں
ان تمام اجزا کی موجودگی اجوائن کو صحت کے اعتبار سے ایک ایسی چیز بناتے ہیں جو کہ جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے جسم کو صحت مند بناتے ہیں
اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے
اکثر بیماریوں کا سبب جسم کی اندرونی سوزش ہوتی ہے جو کہ انسان کو تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے خاص طور پر جوڑوں کا درد یا ہڈيوں کا بھر بھرا پن جیسی بیماریوں کا بنیادی سبب جسم کی اندرونی سوزش ہی ہوتی ہے اس کے علاوہ ماہواری کے دوران ہونے والی اینٹھن اور درد کا ایک سبب اندرونی اعضاکی سوزش ہی ہوتی ہے
اجوائن میں 25 سے زیادہ ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم کی اندرونی سوزش کا خاتمہ کر کے مختلف قسم کے دردوں سے نجات دلاتا ہے
ہاضمے کے لیۓ مفید
اجوائن کا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری ہونا عام طور پر ویسے ہی معدے کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے اور اس کے افعال کو بہتر بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اجوائن میں پیکٹن پر مشتمل پولی سیکرائیڈ، اور اپیومین نامی ایک کمپاونڈ موجود ہوتا ہے جن کی موجودگی معدے پر بننے والے زخموں کو نہ صرف مندمل کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ زخموں کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے
اس کے علاوہ اجوائن میں حل پزیر اور غیر حل پزیر دونوں اقسام کے فائبر پاۓ جاتے ہیں جو کہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بنا کر نہ صرف قبض کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ ہاضمے کے حوالے سے کھٹی ڈکاریں ، گیس اپھارہ جیسے مسائل کو بھی حل کرتی ہے
ذيابیطس کے مریضوں کے لیۓ مفید
وٹامن اے ، سی اور کے کی موجودگی اجوائن کو کئي حوالوں سے بہت مفید بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی اور دیگر منرل کی موجودگی اجوائن کے فائدوں کو اور بھی بڑھا دیتی ہے اس کے ساتھ اس میں سوڈیم کی کم مقدار ایک جانب تو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے تو دوسری جانب اس کا گلائکیمک انڈیکس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتی ہے اور شوگر لیول کو بڑھنے نہیں دیتی ہے
اجوائن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور ذيابیطس کے مریضوں کے لیۓ کئی حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس کے استعمال کے حوالے سے قبل باقاعدہ طور پر کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کروائیں اس کے ساتھ ساتھ اجوائن کو کھانوں میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کی صورت میں اپنی شوگر اور بلڈ پریشر لازمی چیک کروائيں
کھانوں کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے
جسم کے اندر تیزابیت کی زیادتی جسم کو بہت سارے مسائل کا شکار کر سکتی ہے اس سے ایک جانب تو ہاضمہ خراب ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف اعضا پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں اس وجہ سے اجوائن جو کہ اساسی خصوصیا ت کی مالک ہوتی ہے اس کے استعمال سے نہ صرف کھانوں کی تیزابی اثرات کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم کے پی ایچ لیول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے