جیسے ہی سردی شروع ہوتی ہے تو نزلہ، کھانسی اور زکام کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو پورے سیزن میں بڑوں، بزرگوں اور چھوٹوں سبھی کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور جب کھانسی کی علاج کی بات آتی ہے تو ہم سب کالی مرچ جیسے گھریلو علاج آزمانے لگ جاتے ہیں۔ جو ہماری ماؤں اور دادیوں نے ہمیں وراثت میں دیا ہوتا ہے۔ جو کہ بہت فائدے مند بھی ہوتا ہے۔
سردیوں کے دوران جب کوئی عام نزلہ زکام کا شکار ہوتا ہے تو علاج کے لیے بہت سے مصالحے ہمارے کچن میں موجود ہوتے ہیں جو بہت کام آتے ہیں۔ ان مصالحوں کو روزمرہ کے کھانے اور مشروبات میں شامل کیا جا سکتا ہے اور اس کا استعمال بلغم اور ناک بہنا جیسی علامات کو کم کرنے کے لیے بہت آزمودہ ہوتے ہیں۔
مسلسل کھانسی اور زکام پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ زیادہ سنگین بیماری کی علامت ہو۔ اپنے آپ کو چیک کریں کہ آیا آپ کی زکام اور کھانسی طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے تو آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتی ہیں یا 03111222398 پر کال کے ذریعے کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتی ہیں۔
شدید کھانسی کی وجوہات
کھانسی اور زکام دونوں کی غیر متعدی وجوہات ہوتی ہیں۔ جیسے دھواں، دھول، اور پالتو جانوروں کی خشکی، یا متعدی دوسری چیزیں جیسے بیکٹیریا اور وائرس سے شروع ہو سکتی ہیں۔ عام نزلہ و زکام ایک بیماری ہے جو مختلف قسم کے وائرسوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ عام زکام کو طبی طور پر وائرل یا سانس کی نالی کا انفیکشن کہا جاتا ہے۔ عام زکام کی علامات میں کھانسی، گلے میں خراش، ناک بند ہونا، ناک بہنا اور چھینکیں شامل ہو سکتی ہیں۔
کالی مرچ کے کھانسی کے لیے فوائد
سردیوں میں گرم مصالحے اور جڑی بوٹیاں جو اکثر سردی کے گھریلو علاج میں استعمال ہوتے ہیں، صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔کالی مرچ سردیوں کے دوران سوپ اور گرم مشروبات میں شامل کرنے کے لیے بہترین مصالحوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر اگر کوئی سینے کی بلغم اور عام زکام اور کھانسی میں مبتلا ہو۔ یہ باورچی خانے میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے کیونکہ اس کا استعمال متعدد پکوانوں میں ذائقہ ڈالنے کے لیے کیا جاتا ہے اور سردی کی علامات کو دور کرنے کے لیے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔
عام سردی کے لیے کالی مرچ کا استعمال
کالی مرچ اصل میں ہندوستان کے جنوبی حصے سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کا استعمال متعدد پین انڈین پکوانوں میں بھی ہوا ہے۔ یہ کھانے میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر سردیوں میں، کھانسی کو دور کرنے اور گلے کو پر سکون بخش اثرات بحشنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کھانسی کے لیے کالی مرچ اور شہد کا ٹانک
کالی مرچ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹک کی خصوصیت رکھتی ہے جس کی اہم وجہ اس میں قوت مدافعت بڑھانے والے وٹامن سی کی موجودگی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر کالی مرچ کے دانے کو کچل کر ایک چائے کا چمچ شہد میں ملا کر سردی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شہد گلے کی خراش کو دور کرنے، کھانسی کو دبانے اور سردی سے لڑنے والے عمل کو بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ آپ پسی ہوئی کالی مرچ کے دانے اور شہد میں گرم پانی کے چند قطرے شامل کر سکتے ہیں، تاکہ اسے پتلا اور مزید لذیذ بنایا جا سکے۔ سردیوں میں عام نزلہ زکام کی علامات سے لڑنے کے لیے اس شہد اور کالی مرچ کا ٹانک صبح سویرے استعمال کریں۔
کھانسی کے لیے کالی مرچ کی چائے
سردیوں میں چائے کس کو پسند نہیں ہوتی ہے اور دودھ پتی تو سردیوں کے دوران خاص طور پر بہت مقبول ہے، کیونکہ کیفین جسم کو توانائی بخشتی ہے، چائے سے سستی دور ہوتی ہے جو سردی کے موسم میں بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے جسم کو اندر سے گرم بھی رکھتی ہے۔
گھر میں اگر کوئی نزلہ زکام میں مبتلا ہے، تو آپ چائے کے کپ میں چینی کی بجائے شہد، سمندری نمک کے ساتھ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ یا کالی مرچ کا پاؤڈر ڈال سکتے ہیں۔ ہوسکتا، کچھ لوگ سردی کے دوران دودھ سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہ گلے میں مزید جلن پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ دودھ سے بچنا چاہتے ہیں تو، آپ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ کو کالی چائے کے ساتھ ابال سکتے ہیں اور اس میں سمندری نمک یا شہد ڈال سکتے ہیں۔ کالی مرچ اور سمندری نمک دونوں سردی اور گلے کی سوزش کو دور کرتے ہیں۔