بچوں کی زندگی اور صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے اور انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا بہت اہم ہے۔ مثال کے طور پر تیز دھار والے آلات اور زہریلی اشیاء جن میں دوائیں بھی شامل ہیں، بچوں کی پہنچ سے دور کسی محفوظ جگہ پہ رکھنا بہت ضروری ہے۔
آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا اور اپنے خاندان کو صحت مند رکھنے کے لیے دن کا کتنا وقت لگاتے ہیں؟ اور دن بھر میں صفائی کرنے کے لیے کئی ایسی زہریلی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ بعض اوقات ہمیں اندازہ نہیں ہوتا جو کیمیکل ہم صفائی کے لیے استعمال کررہے ہوتے ہیں وہ کتنے خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔
ہمیں اس بات کا تب احساس ہوتا ہے جب گھر کا کوئی فرد بیمار ہوجاتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ آپ کے گھر میں بہت سی چھپی ہوئی خطرناک چیزیں موجود ہوتی ہیں، جو خاموشی سے نقصان پہنچاسکتی ہیں۔ گھر میں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کن زہریلی اشیاء سے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے آئیے جانتے ہیں۔
۔ 1 اسٹور کی رسید
رسید کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے پرس، جیب یا ڈبے میں ڈالنا بہت عام ہے لیکن کسی بھی رسید کو چھونا بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔ رسیدیں پاؤڈر کی پتلی کوٹنگ سے ڈھکے ہوئے تھرمل کاغذ پر پرنٹ کی جاتی ہیں جس میں، اینڈوکرائن کا سبب بننے والا کیمیکل ہوتا ہے جو بچوں میں چھاتی کے کینسر، ذیابیطس اور ہارمون کی خرابی سے منسلک ہوتا ہے۔ اس لیے رسید کو چھونے یا کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ شاپنگ بیگ میں ڈالنے سے گریز کریں۔
۔ 2 کیڑوں کو مارنے والے کیمیکل
یہ زہریلی اشیاء یعنی کیڑے مارنے والے کیمیکل سپرے کیڑوں کے کاٹنے اور بہت سی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتے ہیں، مگر ان سپرے کے کچھ زہریلے اجزاء جسم کے لیے انتہائی ضروری کام کرنے والے نیورو ٹرانسمیٹر میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ یہ سانس لینے اور پٹھوں کے کام کو متاثر کر سکتے ہیں اور اگر زیادہ مقدار میں سانس لیا جائے تو وہ دل کی گھبراہٹ اور خطرناک حد تک پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔
۔ 3 لانڈری ڈٹرجنٹ
کپڑوں کی صفائی کے لیے سخت کیمیکلز سے بھرے ہونے کے علاوہ، بہت سے صابن یا ڈٹرجنٹ میں فینول ہوتا ہے، جو آپ کی جلد پر آسانی سے جذب ہو سکتا ہے اور گردوں اور جگر کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈٹرجنٹ کے طاقتور کیمیکل کینسر اور بانجھ پن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ ان منفی اثرات سے بچنے کے لیے نامیاتی برانڈ کے کپڑے دھونے والے صابن یا ڈٹرجنٹ کا استعمال کریں، خاص طور پر اگر آپ کو الرجی، ایکزیما یا جلد بہت زیادہ حساس ہے۔
۔ 4 ڈیوڈورنٹ
ڈیوڈورنٹ استعمال کرنے کا مقصد خود کو تروتازہ محسوس کرانا اور ورزش کے بعد بدبو کو دور کرنا بھی ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ایلومینیم کا ایک اور حیران کن ذریعہ ہے؟ اور یہ ایلومینیم آپ کے جلد پہ مساسوں کو بند کر دیتا ہے اور جسم کے اس حصے میں جلد کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ الزائمر کی بیماری، پروسٹیٹ اور چھاتی کے کینسر دونوں کا باعث بن سکتا ہے۔
۔ 5 پرفیوم
پرفیوم سے بہت اچھی خوشبو آتی ہے، لیکن کچھ پرفیوم یا باڈی اسپرے میں ایسے مضر مرکبات ہوتے ہیں جو ہماری سانس کی نالی کی نازک بلغمی سطحوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور پلمونری کے سنگین مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ بچوں کو ان کی پہنچ سے دور رکھیں۔
۔ 6 ایئر فریشنر
کمرے میں ہر کوئی ایئر فریشنر کی تازہ آرام دہ خوشبو کو پسند کرتا ہے لیکن اس کے کیمیکلز کو سانس لینا بچوں اور بڑوں میں سے کسی کے لیے بھی محفوظ نہیں ہے۔ ایئر فریشنرز میں شامل مصنوعی خوشبو آپ کی آنکھوں، جلد میں جلن پیدا کر سکتی ہے اور سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔ کھینچ کر سانس لینا دمہ کے خطرے کی علامت ہے اور آپ کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اپنے خاندان کی حفاظت بیداری سے شروع ہوتی ہے اور آگہی خود سے شروع ہوتی ہے۔ لہذا اپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ان تمام زہریلی اشیاء کا استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی سے بچا جاسکے۔کسی بھی قسم کی صحت کی خرابی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے آن لائن مشورہ حاصل کریں۔