۔1 ڈینگی بخار کیا ہے؟
۔2 ڈینگی بخار کی علامات
اگر آپ کو ڈینگی بخار ہے تو عام طور پر اس کی علامات ابتدائی انفیکشن کے بعد 4 سے 10 تک ہوں گی زیادہ تر کیسز میں اس کی علامات بہت کم یا ہلکی ظاہر ہوتی ہیں۔جنہیں فلو یا کسی عام انفیکشن سے تشبیہہ دینے کی غلطی اکثر کی جاتی ہے۔بو ڑھوں اور بچوں کے برعکس جوان اور نوجوان اس انفیکشن سے کم متاثر ہوتے ہیں۔اس کی علامات عام طور پر 2 سے 7 دن تک رہ سکتی ہیں۔جن میں شامل ہیں۔
۔1 اچانک تیز بخار
۔2 سر میں شدید درد
۔3 گلے میں سوجن
۔4 پٹھوں میں شدید درد
۔5 ابتدائی 2 سے 7 دن کے دوران جلد پر خارش وغیرہ۔
۔3 شدید ڈینگی کی علامت میں شامل ہیں
۔1 پیٹ میں درد اور مروڑ
۔2 قے آنا
۔3 ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا
۔4 پاخانہ میں خون
۔5 تھکاوٹ محسوس ہونا
۔6 بے چینی،چڑ چڑا پن وغیرہ
۔4 ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے
۔1 مچھروں کی افزائش کو کم کرنے کی کوشش کریں
۔2 مچھروں کو گھر میں داخل ہونے سے روکیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھڑکیاں ٹھیک طرح سے بند ہیں یا دروازے کے پردے میں کوئی سوراخ تو نہیں ہے۔ اس سے گھر میں مچھروں کے داخل ہونے کے امکانات ختم ہو جائیں گے اور ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلانے کے ذمہ دار مچھر طلوع آفتاب سے شام تک کے درمیان سب سے زیادہ ایکٹو رہتے ہیں۔ اس دوران اپنی تمام کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔
۔3 مچھر دانی میں سونا
مچھر دانی کے نیچے سونا آپ کو اور آپ کے بچوں کو مچھروں کے کاٹنے سے اور ڈینگی سے بچاسکتا ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے خود کو بچانے کا مچھر دانی بہترین طریقہ ہے۔
۔4 کٹے ہوئے لیموں اور لونگ کو گھر کے چاروں طرف رکھیں
ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایک آزمودہ طریقہ لونگ کے ساتھ لیموں کا استعمال ہے۔ مچھر لونگ اور کسی بھی لیموں کی بو سے نفرت کرتے ہیں۔ لہٰذا ایک لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں اور لونگ کو دونوں حصوں میں ڈال دیں۔ گھر کے اندر ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ان لونگ بھرے لیموں کی پلیٹیں رکھیں۔ یہ ایک قدرتی اور بے ضرر انڈور مچھر بھگانے والا طریقہ ہے۔