بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ اس مزیدار پھل میں بے شمار خصوصیات ہیں جو آپ کی صحت کے لئے اچھی ہیں۔چیری میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے بہت سے فائدہ مند غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سوزش کو کم کرنے، دل کی صحت کی حفاظت کے لیے اور صحت مند غذا کے حصے کے طور پر اور نیند کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔اس کے صحت کے فوائد کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوسکتا ہے، جیسے چیری کی قسم، اور ایک شخص اس کا کتنا استعمال کرتا ہے، اور وہ کتنی بار کرتا ہے۔
چیری کی پیداوار۔
میٹھے یا کھٹے، ذائقے کے ساتھ چیری کسی بھی ڈش میں استعمال کی جاتی ہے ۔پرونس نسل کا یہ ایک پتھرنما پھل ہے، جو ہزاروں سالوں سے ایک مقبول غذا بنی رہی ہے۔ قدیم یونانیوں اور رومیوں میں یہ پسندیدہ پھل رہا ہے، تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ چیری 17 ویں صدی کے اوائل میں شمالی امریکہ میں پہنچی تھی۔
اس کی تجارتی کاشت اور تقسیم 19 ویں صدی کے اواخر میں شروع ہوئی تھی۔ آج امریکہ میں پیدا ہونے والی بہت سی چیری مشی گن میں اگائی جاتی ہیں۔ یہ عام طور پر وسکونسن، اوریگون، واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں بھی اگائی جاتی ہیں۔
چیری کی اقسام۔
اس پھل کا تعلق تین اہم زمروں میں کیا جاتا ہے میٹھا، کھٹا اور ڈیوک شامل ہیں۔ یہ میٹھی ہونے کی وجہ سے کم تیزاب کی مقدار کے ساتھ رسیلی ہوتی ہیں. دل کی شکل کی یہ سرخ یا پیلے سے سیاہ رنگ میں ہوسکتی ہیں۔ کھٹی ہونے کی وجہ سے اس میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹارٹ کا ذائقہ دیتی ہے۔ ڈیوک ان دونوں کا مرکب ہے، لیکن کھٹی سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟اس کے بارے میں جاننے کے لیے تجربہ کار ڈائیٹیشن سے مرہم ڈاٹ پی کے پہ رابطہ کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں۔
غذائیت
چیری بہت سے اہم وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ میٹھی چیری کی سرونگ میں وٹامن سی کی روزانہ کی مقدار کا 18 فیصد ہوتا ہے۔ سرخ رنگ والی میں بھی زیادہ غذائیت ہوتی ہے، اس میں روزانہ کی مقدار کا 25 فیصد فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی اس کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔
وٹامن بی 6۔
وٹامن سی۔
پوٹاشیم۔
میگنیشیم۔
چیری کے صحت کے حوالے سے فوائد۔
اس کے صحت کے بہت سے فوائد اس حقیقت سے وابستہ ہیں کہ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہیں۔ اسے ایسکوربک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے، وٹامن سی آپ کے جسم میں آئرن جذب کرنے، کولاجن کو بڑھانے اور کئی دیگر اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان کے فوائد میں شامل ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
اگر آپ وزن کم کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اپنی غذا میں اس پھل کو شامل کرنا نہ بھولیں۔ اس میں کیلوری کم ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ایک کپ میں 100 کیلوری سے کم ہوگی ۔ یہ وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کے میٹابولزم کو مضبوط کرتے ہیں اور اس میں مناسب پانی کی مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
چیری سوزش کو کم کرسکتی ہے۔
کوئی بھی سوزش کی بیماری یا چوٹ جسم کا قدرتی ردعمل ہوتا ہے۔ یہ جسم میں اندرونی سوزش میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ۔اکثر زیادہ پرانی سوزش بہت سی شدید بیماری کے حالات میں شامل ہوتی ہے۔مگر ایک غذا ہے جو کہ عام طور پر پھلوں، سبزیوں میں فائبر کی صورت میں زیادہ سوزش میں مدد کر سکتی ہیں, ان میں چیری سوزش کو دور کرنے کے لیے غذا کے حصے کے طور پر فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
گاؤٹ کی تکلیف دور کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
اس کی سوزش دور کرنے کی خصوصیات بھی گاؤٹ میں مدد کر سکتی ہیں۔گاؤٹ اچانک اور شدید جوڑوں میں درد کا سبب بنتا ہے۔ یہ خون میں یورک ایسڈ کی اعلی سطح ہونے کی وجہ سے شروع ہوتا ہے۔ ایک جائزے کے مطابق اس کے استعمال سے ایک شخص کو جسم میں یورک ایسڈ کی معیاری سطح برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس پھل کو کھانے کی وجہ سے 2 دن کی مدت کے دوران گاؤٹ کے درد میں 35 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس کا اثر جنس، جسمانی وزن، پرورین اور الکحل کے استعمال ، پیشاب کے مسائل اور اینٹی گاؤٹ کی ادویات کے استعمال میں بھی یکساں ہوتی ہے۔اس کے متعلقہ ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بک کروائیں تاکہ تکلیف میں مزید اضافہ نہ ہوسکے۔
دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
عام طور پر پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور اور سیرشدہ چربی میں کم غذا دل کی صحت کے لئے بہترین ہوتی ہے۔ مگر یہ دل کے لئے صحت مند غذا میں خاص طور پر قیمتی ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک جائزے میں بہت سے مطالعات کا ذکر کیا تھا کہ جس میں اس کی بنی ہوئی مختلف مصنوعات نے بلڈ پریشر کو کم کیا تھا۔
چیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جنہیں اینتھوسیانن کہا جاتا ہے یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتی ہے جو سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سے دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
پرسکون نیند لینے میں مدد کرسکتی ہے۔
ایک مطالعے کے مطابق، اس میں میلاٹونین کا ایک بھرپور، قدرتی ذریعہ ہوتا ہے، جو ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہوتا ہے جو نیند اور موڈ کو متاثر کرتا ہے۔ میلاٹونین ان لوگوں کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے جنہیں بے خوابی کی عادت ہوتی ہے، کیونکہ یہ وہ کیمیکل ہے جو نیند کو متاثر کرتا ہے۔
ایک اور مطالعے میں 20 سے 80 سال کی عمر کے لوگ شامل تھے۔ اس کے علاوہ محققین نے اس کی بنی ہوئی مصنوعات کھانے والے لوگوں اور نیند کی دوائی استعمال کرنے والوں کی نیند پر اثرات کا بھی مطالعہ کیا۔ اس میں میلاٹونین نامی ہارمون ہوتا ہے جو اچھی، پرسکون نیند لینے میں مدد کرتا ہے۔ میلاٹونین دماغ میں پائنل غدود کے ذریعہ پیدا ہونے والا ہارمون ہے۔ یہ آپ کی نیند کو برقرار رکھنے اور جاگنے کے چکر کو کنٹرول کرنے اور اندرونی جسمانی کام کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
اس میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ، جسم سے اضافی سوڈیم کے مواد کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے اور پوٹاشیم اور سوڈیم دونوں کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے جو خود بخود آپ کے بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
یہ اینٹی ایجنگ کے طور پہ بھی کام کرسکتی ہے۔
یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں جو جلد کو صاف شفاف رکھتے ہیں۔ اس سے آپ کی جلد کم عمر اور صحت مند نظر آتی ہے۔ یہ آپ کی جلد سے سیاہ دھبوں کو ہٹانے میں بھی مدد کر سکتی ہے جو سورج کی روشنی کے نقصان کی وجہ سے ظاہر ہو سکتے ہیں۔
بس کچھ چیری کو لیں اور انہیں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ مکس کریں۔ اس پیسٹ کو 10-15 منٹ تک چہرے پہ لگائیں اور پھر دھو لیں۔ یہ سیاہ دھبوں کو کم کرتا ہے اور آپ کی جلد کو بہتر بناتا ہے۔ چیری میں وٹامن بی اور وٹامن سی ہوتا ہے جو بالوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ٹوٹنے سے روکتا ہے اور سر کی اسکن کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ وٹامن سی آپ کی جلد کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔جلد کی حفاظت کے لیے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ ممکن بنائیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ توانائی سے بھرا ہوا پھل چیری سب سے زیادہ توانائی بڑھانے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ خون کے خلیات کے بننے میں مدد کرسکتی ہے ،جو خود بخود گردش کو آسان بناتا ہے اور ہماری توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ لہذا، آپ کو موسم کی ان رسیلی خوشیوں سے لطف اندوز ہونا چاہئے یہاں تک کہ اس کا استعمال جاری رکھنا چاہیئے تاکہ تمام فوائد حاصل کرسکیں اگر آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے، تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آپ روزانہ کے کھانے میں آدھا کپ چیری شامل کرسکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|