مو سم گرما میں جلد کے مسائل نہایت شدت سے ابھر کر سامنے آ تے ہیں جن میں گرمی دانوں کے مسائل بھی ہیں۔ ان مسائل کا شکار وہ خواتین ہوتی ہیں جو کچن میں زیادہ کام کرتی ہیں اور زیادہ دیر تک چولہے کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔ آگ کے پاس زیادہ دیر کام کرنے سے ان کی جلد پر گرمی دانے بن جاتے ہیں ۔ ہمارے وہ محنت کش بھائی جو سارا دن دھوپ گرمی میں کام کرتے ہیں وہ بھی اس کا شکارہو جاتے ہیں۔ بچے شدید گرمی میں کھیل کود میں لگے رہتے ہیں جس وجہ سے وہ بھی ان دانوں سے بچ نہیں پاتے ۔
گرمی دانےگرمیوں میں جلد کا ایک عام مسئلہ ہے لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ اس بلاگ میں گرمی دانوں سے چھٹکارہ پانے کے آسان طریقے آپ کو بتانے والے ہیں جو صرف ایک رات میں ہی آپ کو گرمی دانوں سے نجات دے دیں گے۔
گرمی دانوں کی وجوہات
گرمی دانے گرمیوں میں نہایت عام مسئلہ ہے گرمی دانوں سے جسم کے متاثرحصے پر خارش اور چبھن ہوتی ہے جب آپ کو زیادہ پسینہ آئے اور آپ کےپسینے کے غدود بندہو جائیں تو اس کی وجہ سے آپ کے جسم پر گرمی دانے بن جاتے ہیں کیونکہ گرمیوں کے موسم میں ہمارے جسم سے پسینے کا اخراج بڑھ جاتا ہے ۔ یہ نہایت چھوٹے اور باریک دانے ہوتے ہیں اور ان کے گرد موجود جلد سرخ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ جلد سے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پرماہرین سے براہ راست رابطہ کریں ۔
یہ جسم کے کسی بھی حصے پر بن سکتے ہیں۔ زیادہ ترچہرے گردن اور سینے پر ظاہر ہوتے ہیں،جہاں آپ کی سکن فولڈ ہوتی ہے۔آپ جو کپڑے پہنتے ہیں ان کی رگڑ کی وجہ سے بھی آپ کے جسم پر دانے بن جاتے ہیں۔ اگر آپ گرمیوں میں ریشمی کپڑے کا استعمال کریں گے تو بھی آپ کوگرمی دانوں کی شکایت ہو سکتی ہے۔
گرمی دانوں کی وجوہات میں غذا بھی بہت اہمیت رکھتی ہے اس لیۓ شدید گرمی میں ٹھنڈی تاثیر والی اشیاء کا استعمال کرنا چاہیۓ اس کے علاوہ گرمی کی ڈائٹ پرراۓ یا ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ آپ ماہر غذائیت سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں
گرمی دانوں سے نجات کے لیۓ آسان گھریلو ٹوٹکے
گرمی دانوں کوکم کر نے کے لئے کو ئی مخصوص دوا ئیں تو دستیا ب نہیں ہیں۔ لیکن با زار میں کا فی اقسام کے پائو ڈر اور کر یمیں دستیا ب ہیں جوجیب پر بھی بھاری ہیں اور گرمی دانوں کا مستقل علاج بھی نہیں۔ درج ذیل سستے گھریلو علاج سے آپ گرمی دانوں سے مستقل نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ جلد پر کسی بھی نئی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے ہمیشہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشاورت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ماہر امراض جلد سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایلو ویرا جیل لگائیں
ایلو ویرا جیل جلد کے کسی بھی مسئلے کا ایک بہترین علاج ہے اور گرمی دانوں کے لیۓ تو بہترین ہے۔ ایلو ویرا جیل میں شفا بخش خصوصیات ہیں اور یہ لالی اور سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ گرمی دانوں پر ایلو ویرا جیل لگائیں اور اسے رات بھر لگا رہنے دیں، یا آدھے گھنٹے تک ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
صندل کی لکڑی کے پاؤڈر کا استعمال
صندل کی لکڑی کو اپنی ٹھنڈک کی خصوصیات وجہ سے جانا جاتا ہے اور گرمی دانوں کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہو سکتا ہے۔ صندل کا تھوڑا سا پاؤڈر پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور گرمی دانوں پر لگائیں۔ اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
نیم کے پتوں کا پیک لگائیں
نیم اپنی دواؤں کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ آپ نیم کے پتوں کو پانی میں ملا کر پیس کر پیک بنا سکتے ہیں۔ آپ اس پیک کو گرمی دانوں پر لگائیں تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔ اس میں اینٹی مائکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہیں اور یہ خارش اور جلن میں مدد کر سکتی ہے۔
عرق گلاب اور شہد کا مکسچر لگائیں
عرق گلاب، خالص شہد اور پانی کا مکسچر بنا کر برف کی ٹرے میں جما دیں۔ ایک وقت میں چار سے پانچ وہ آئس کیوبز لیں،، اور انہیں ململ کے نرم کپڑے میں لپیٹ دیں گرمی دانوں سے متاثرہ حصوں پر بنڈل کو آہستہ سے دبائیں۔ گلاب کا پانی جلد کے پی ایچ توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، اور اضافی تیل کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
دہی کا استعمال
دہی کا گرمی میں جلد پر ٹھنڈک اور سکون بخش اثر گرمی دانوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہے۔ ٹھنڈا دہی متاثرہ جگہوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کریں۔
ملتانی مٹی کا پیسٹ لگائیں
فلرز ارتھ یا ملتانی مٹی میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات ہیں۔ ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی ڈالیں اور اس میں گلاب کے پانی کے چند قطرے ڈالیں تاکہ پیسٹ بنا کر اپنے دانے پر لگائیں۔ جب پیسٹ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ نہ صرف موثر ہے بلکہ جلد کو فوری طور پر ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
گرمی دانوں سے بچنے کی تجاویز
گرمی دا نو ں سے بچنے کے لئے آپ کو زیا دہ محنت کر نے کی ضر و ر ت نہیں ہے۔ چند نہا یت آسا ن ترا کیب ہیں، جن پر عمل کر کے آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔ گر میوں میں کو شش کر یں کہ با ر بار نہا ئیں۔ با ر بار نہا نے سے جلد ٹھنڈ ی رہتی ہے۔ ۔پسینے سے بھرے ہوئے گندے کپڑے زیا دہ دیر پہننے سے گر می دانے بنتے ہیں۔ان کپڑو ں کو فو را بدل لینا چا ہئے۔یہ گیلے کپڑے زیا دہ دیر نہیں پہننے چاہئیں ۔گرمیوں میں سو تی کپڑے کا استعمال کریں۔
ریشمی کپڑوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چا ہئیں ۔کپڑے کھلے اور آرام دہ ہو نے چاہئیں۔ جو خوا تین کچن میں کام کر تی ہیں ان کو چا ہیے کہ وہ دو سے تین مرتبہ نہا کر خشک اور سوتی کپڑے پہنیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|