بہت سے لوگ یہ جان کر حیران ہوتے ہیں کہ ہم سوتے وقت بھی کیلوریز جلاتے اور وزن کم کرتے ہیں۔ اگرچہ سونے کے لیے دن کے اوقات کی مختلف سرگرمیوں کے مقابلے میں کافی کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن نیند ہمارے دماغ اور اس سے منسلک بعض دیگر جسمانی افعال کے لیے اب بھی ایک فعال مدت ہوتی ہے۔
یعنی سونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حرکت میں نہیں ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم کسی حد تک فعال ہی ہوتے ہیں نیند میں جلنے والی کیلوریز کی صحیح تعداد کا انحصار نیند، خوراک، ورزش اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔
اگر آپ کو وزن کے انتظام یا بہترین وزن پانے یا ضروری توانائی کی سطح حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو، میٹابولزم پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی پر غور کرنے سے آپ کو اپنی صحت پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
وزن کم کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن صحت مند غذا رکھنے اور ورزش کے معمولات پر عمل کرنے سے یقیناً آپ کو فٹ رہنے میں مدد ملے گی، چربی جلانے کے کچھ آسان طریقے ہوتے ہیں۔ اور اپنی طرز زندگی میں چند تبدیلیوں کے ساتھ، آپ اپنی نیند میں بھی تیز رفتاری سے کیلوریز جلا سکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ اضافی وزن کم کرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اور ہم نے کئی ایسے طریقے ڈھونڈے ہیں جو آپ کو نیند میں چربی جلانے کے لیے نیند کو بہتر بناتے ہوئے وزن کم کرنے میں مدد کریں گے۔
کمبل کے بغیر سونے کی کوشش کریں۔
ایک بڑے، بھاری کمبل کے نیچے سونے کے آرام دہ احساس کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی، لیکن اگر آپ اپنی کمر کو کم یعنی وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں، تو درحقیقت کمبل کے بغیر بستر پر جانا بہتر ہے۔ جب آپ ٹھنڈے درجہ حرارت میں سوتے ہیں، تو آپ کا میٹابولزم بڑھ جاتا ہے اور آپ آرام کرتے وقت بھی زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔
رات کا ٹھنڈا وقت صحت مند بھوری چربی کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے یہ چربی آپ کے جسم کو غیر ضروری بلڈ شوگر سے نجات دلانے اور زیادہ کیلوریز جلانے کی اجازت دیتی ہے۔
زیادہ نیند حاصل کریں۔
کیلوریز کی گنتی اور جم میں گھنٹے گزارنا یقینی طور پر آپ کو شیپ یا آئیڈیل جسمانی شکل میں آنے میں مدد دے سکتا ہے، لیکن ان اضافی پاؤنڈز کو ختم کرنے کا ایک سب سے مؤثر طریقہ صرف زیادہ نیند لینا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ سچ نہیں ہوسکتا ہے ، تو حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہر رات صرف ایک گھنٹہ اضافی نیند آپ کو بغیر کسی محنت کے روزانہ 270 کم کیلوریز کھانے میں مدد دیتی ہے۔ اور ایک سال کے دوران، یہ 9 پاؤنڈ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
سونے سے پہلے پروٹین شیک لیں۔
وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ ہر طرح کی غذائیں آزمانے کو تیار ہوتے ہیں، بشمول وقفے وقفے سے روزہ رکھنا اور ڈائٹنگ کرنا، جو آپ کے جسم کے لیے کافی سخت ثابت ہو سکتا ہے۔ خالی پیٹ سونے سے آپ رات کو جاگ سکتے ہیں، اور کافی نیند نہ لینا درحقیقت آپ کا وزن بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
بہت سے صحت مند اور غذائیت سے بھرپور اسنیکس ہوتے ہیں جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں، اور پروٹین شیک ان میں سے ہی ایک ہے۔ کیونکہ پروٹین کاربوہائیڈریٹ یا چکنائی سے زیادہ تھرموجینک ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ مشکل سے ہضم ہوتا ہے اور آپ کے جسم کو ہضم کرنے میں زیادہکیلوریز جلانی پڑتی ہیں
نیند کا ماسک پہنیں۔
رات کو آنکھوں کے آگے روشنی آنے سے نہ صرف آپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے بلکہ یہ آپ کے جسم میں زیادہ چربی جمع کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جو لوگ اندھیرے میں سوتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہوتا ہے جو ہلکی روشنی والے کمرے میں سوتے ہیں۔
اگر آپ اپنے سونے کے کمرے میں مکمل اندھیرے کو یقینی نہیں بنا سکتے ہیں، تو ایک آرام دہ اور اچھے معیار کے سلیپ ماسک کا انتخاب کریں جو دن کے کسی بھی وقت مکمل اندھیرا فراہم کر سکتا ہے
بھوکے بستر پر نہ جائیں۔
اگرچہ کم کیلوریز کھانے سے وزن کم ہونا چاہیے، لیکن رات کا کھانا چھوڑنا اس کے برعکس کام کر سکتا ہے۔ جب آپ اچانک اپنی کیلوریز کی مقدار کو کم کرتے ہیں، تو آپ کا جسم خود بخود بھوک کے موڈ میں چلا جاتا ہے اور کیلوریز کو بچانے کے لیے آپ کا میٹابولزم بھی کام کم کر دیتا ہے۔
سونے سے پہلے ایک چھوٹا سا ناشتہ کریں۔
جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں آپ کو بھوکے پیٹ بستر پر نہیں جانا چاہیے، مکمل طور پر بھوک کو مارنے سے بھی آپ کے جسم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سونے سے پہلے بڑا کھانا یا بہت زیادہ کھانے کے بجائے، زیادہ کھانے سے بچنے اور بہتر نیند کی حمایت کرنے کے لیے چھوٹے، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ناشتے کا انتخاب کریں۔
کیا آپ نے کبھی وزن کم کرنے کی کوشش کی ہے؟ آپ کے لیے کس طریقے نے بہتریں کام کیا؟
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|