خودکشی ایک سنگین جرم ہے جس کے متعلق سوچنا بھی ہمارے معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کبھی اچانک آپ کا کوئی قریبی دوست آپ کو یہ کہہ دے کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتا یا میں خودکشی کے متعلق سوچ رہا ہوں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟ یا آپ کا دوست آپ سے کہے کہ میں اپنے گناہوں کی تلافی کرنا چاہتا ہوں یا اپنی ناکامیوں سے تنگ آگیا ہوں تو اس کی یہ باتیں آپ کے لئے فکرمندی کا باعث ہو سکتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہونا چاہیئے؟ آپ کو کیا اقدامات اٹھانے چاہیئے؟ سب سے پہلے تو آپ کو اپنے دوست کی پریشانی کی وجہ جاننا چاہیئے، اس کی دماغی حالت کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کن وجوہات کی بناء پر آپ کا دوست یہ سب کچھ کہنے یا اتنا سنگین فیصلہ کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
جب کوئی قریبی دوست خودکشی کرنے کا ذکر کرتا ہے تو ممکن ہے کہ آپ اس وقت بےبس محسوس کر سکتے ہیں لیکن آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں آپ کے دوست کا آپ کی شفقت اور مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی قسم کے نفسیاتی مسائل سے متعلق مدد حاصل کرنے کے لئے مرہم کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا ڈاکٹر سے رابطہ کے لئے اس نمبر پر کال کریں 03111222398
۔1 خودکشی کا خیال رکھنے والے دوست کی مدد کیسے کی جائے؟
خودکشی کے خیالات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے یہ خیالات اکثر تناؤ یا مشکل حالات زندگی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن میں جسمانی یا ذہنی صحت کے مسائل، صدمہ، بدسلوکی اور تنہائی شامل ہوتی ہیں۔
ضروری نہیں کہ خودکشی کے بارے میں سوچنے والا ہر شخص خودکشی کرے لیکن 10 سے 34 سال کے امریکیوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہی ہے ۔ یہ دماغی صحت کا ایک بہت بڑا بحران ہے جسے روکا جا سکتا ہے۔
۔1 دوست کی باتوں کو سنجیدہ لیں
یہ عام بات مشہور ہے کہ کچھ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لئے خودکشی کی باتیں کرتے ہیں لیکن زیادہ تر اس بات میں کوئی حقیقت موجود نہیں ہوتی ہے لہذا آپ کو اپنے دوست کی کہی بات کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ اگر وہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں تو ان کی حالت زیادہ پراسرار ہو سکتی ہے۔ وہ اپنے حالات کسی کے ساتھ شیئر کرنے اور پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرسکتے ہیں اور خاموشی سے اپنا درد سہتے رہتے ہیں۔
۔2 دوست کے رویے پر توجہ دیں
ضروری نہیں کہ آپ کا دوست کھلے الفاظ میں یہ خیال ظاہر کرے کہ وہ خودکشی کرنا چاہتا ہے ، بعض لوگ مبہم اور غیر واضح طریقوں سے بات کرتے ہیں۔ آپ کا دوست ایسی باتیں کر سکتا ہے جس میں شرمندگی، ناامیدی یا ناکامی کا احساس ہو، یا میں اپنے آپ کو مارنا چاہتا ہوں ان الفاظ کے بجائے وہ یہ کہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ درد ختم ہو جائے، میں سب پر بوجھ ہوں، میں کبھی کچھ اچھا نہیں کر پاؤں گا وغیرہ۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ان میں مزید کچھ تبدیلیاں بھی محسوس ہو سکتی ہیں مثلا لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے سے گریز، موڈ میں تبدیلیاں، نیند کی کمی، منشیات کا زیادہ استعمال وغیرہ ضروری نہیں کہ ان علامات کا مطلب یہی ہو کہ آپ کا دوست خودکشی کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی بات تو ہے جس کے لئے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔
۔3 دوست سے بات کریں
اگر آپ کا دوست خودکشی کا ارادہ رکھتا ہے یا اس کی باتوں سے آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ خودکشی کرنا چاہتا ہے تو بہتر ہے کہ آپ اس سے اس بارے میں بات کریں ۔ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ خودکشی کے متعلق بات کرنے سے خودکشی کے ارادے کو تقویت ملتی ہے ممکن ہے آپ کا ہمدردانہ رویہ اور آپ سے بات کرکے آپ کے دوست کے دل کا بوجھ ہلکا ہو اور وہ ایسا فضول کام کرنے کا ارادہ ترک کر دے۔
اگر آپ اس سے اس معاملے پر باز پرس نہیں کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کا دوست یہ سمجھے کہ آپ اس کی حالت کو لیکر سنجیدہ نیہں ہیں ، اپنے دوست کی ہمت بندھائیں اسے یہ یقین دلائیں کہ یہ مشکل وقت ہمیشہ نہیں رہے گا اچھا اور خوشگوار وقت ضرور آئے گا بس تم بھروسا رکھو۔
۔4 دوست سے ہمدردی سے پیش کریں
جب آپ کا دوست آپ سے خودکشی کی بات کر رہا ہو تو اس سے اس کی وجہ جانیں لیکن بہتر طریقے سے یہ سوال نہ کریں کہ تم خودکشی کیوں کرنا چاہتے ہو یا تم کیسا محسوس کرتے ہو بلکہ بہت پیار سے اور طریقے سے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں۔
اپنے دوست کا حوصلہ بڑھائیں اس کو داد دیں اس کی ہمت اور حوصلے کی، اسے کہیں کہ میں آپ سے بہت متاثر ہوں کہ آپ کس قدر بہادری سے ان مشکل حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، آپ اتنی جلدی ہمت نہیں ہار سکتے، میں آپ کی فکر کرتا ہوں آپ مجھے بتائیں میں آپ کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ اپنے دوست کو اس بات کا یقین دلائیں کہ وہ اکیلا نہیں ہے آپ ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔
۔5 پیشہ ورانہ مدد کی حمایت کریں
کسی کو اکیلے جدوجہد کرتے دیکھنا کافی پریشان کن ہو سکتا ہے خاص طور پر آپ کے قریبی دوست کو آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کی حوصلہ افزائی کریں، انہیں پیشہ ورانہ ماہر کی مدد لینے کے لئے قائل کریں، انہیں کہیں کہ وہ ان سے بار بار خودکشی کے بارے میں آنے والے خیالات کے لئے بات کریں۔ بس یہ یاد رکھیں کہ آپ انہیں تھراپی پر جانے کے لئے مجبور نہیں کر سکتے ہیں بس کوشش کر سکتے ہیں۔
۔2 اپنے دوست کو مصروف رکھنے کے طریقے
اگر آپ کا دوست واقعی مایوسی کا شکار ہو چکا ہے تو کوشش کریں کہ اس کا دھیان ان باتوں سے ہٹائیں اسے زندگی کی جانب لانے کی کوشش کریں
۔1 دوست کے ساتھ وقت گزاریں
۔2 دوست کے ساتھ گیمز کھیلیں
۔3 دوست کا پسندیدہ میوزک سنیں
۔4 دوست کو کوئی پالتو جانور رکھنے کی طرف راغب کریں
۔5 دوست کی توجہ صحت کی جانب مرکوز کرائیں
۔6 دوست کی صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کریں
۔7 اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو شامل کریں ، ہمیشہ اپنے دوست کے قریب رہیں
۔8 دوست کے فون کا فوری جواب دیں
۔9 دوست کی ہر بات پر توجہ دیں اور اس کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کریں۔