بعض اوقات نوعمر لڑکیوں کے لیے فطرت کے ساتھ چلنے کا انتظار کرنا مشکل ہوتا ہے۔ نوجوان لڑکیوں پر تیزی سے بڑے ہونے کا دباؤ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن آج کے دور میں پرفیکٹ فگر اور چھاتی کے لیے دباؤ میں اضافہ کے ساتھ ان نوعمر لڑکیوں کے ذہن کو خراب کرنے والی میگزینز اور ایسی ویڈیوز میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کامل جسم والی ایسی خواتین کی تشہیر کرتے ہیں، جو کہ پلاسٹک سرجری، ، یا کمپیوٹر کی مہارت یعنی ایڈیٹنگ کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
بدقسمتی سے، ایسے لوگ موجود دنیا میں موجود ہیں جو بہت سارے پیسے کمانے کے لیے آپ کے شکوک و شبہات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ بہت سی نوعمر لڑکیاں اپنی پسندیدہ، رول ماڈل کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں۔ لہذا وہ ان کمپنیوں کے جال میں پھنس جاتی ہیں ۔
چھاتیوں کو بڑا کرنے کا دعویٰ کرنے والی مصنوعات ایک مشہور دھوکہ ہیں اور ان کو بنانے والی کمپنیاں کافی عرصے سے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہیں۔
پریسٹ کو بڑھانے والے دھوکے اور انٹرنیٹ
برسوں تک یہ کمپنیاں فیشن میگزینوں کی پشت پر رہنے کے بعد، اب انٹرنیٹ اور آنلائن شاپنگ نےان کو نوعمر صارفین تک پہنچنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کیا ہے۔ “چھاتی کی توسیع” پر کیا گیا ایک سرچ ا ہزاروں مصنوعات کے ساتھ آتا ہے، بشمول کریم، گولیاں، لوشن، ورزش کے آلات، اور ٹیپس۔
تاہم، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور بیٹر بزنس بیورو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چھاتی کو بڑھانے والی کوئی بھی پروڈکٹ حقیقت میں کام کرنے کے لیے کبھی ثابت نہیں ہوئی۔ اگرچہ تشہیر میں موجود “حقیقی لوگوں” کے اقتباسات کے ساتھ نتائج حقیقی لگ سکتے ہیں کہ پروڈکٹ نے کام کیا، ساتھ ہی ساتھ رقم کی واپسی کی گارنٹی، آپ کو بے وقوف بنانے کے لئے کافی ہوتی ہے
ایف ڈی اے کے سائنسدان کے مطابق “کئی دہائیوں سے، چھاتی کے ڈویلپرز کے طور پر مشتہر کیے جانے والے آلات، کریموں اور لوشن پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں، لیکن سب ضائع ہوگئے۔اور بعض اوقات ان کے صحت کے حوالے سے مضر اثرات بھی ہوسکتے ہیں
ورزش کے آلات اور چھاتی پر اس کے اثرات
ورزش کا کوئی ایسا آلہ یا نظام نہیں ایجاد ہوا ہے جس سے چھاتیوں کے سائز میں اضافہ ہو۔ ، بریسٹ ڈویلپرز کے طور پر فروغ پانے والے آلات محض ان پٹھے کو مضبوط اور تیار کرتے ہیں جو چھاتی کو سہارا دیتے ہیں، اور تھوڑا سا فرق غلط فہمی کا باعث بنتا ہے درحقیقت ان پٹھوں کو ورزش کرنے سے چھاتی کے سائز میں واقعی اضافہ نہیں ہوتا۔”
کیا چھاتی کو بڑھانے والی گولیاں محفوظ ہوتی ہیں؟
ان گولیوں کے اثرات پیدائش پر قابو پانے والی گولیوں کے اثرات سے ملتے جلتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں عارضی طور پر چھاتی کا سائزبڑھاتی ہیں۔ ایسٹروجن سینوں میں سیال کو برقرار رکھنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ چھاتی کے بافتوں کو بڑھنے کے لیے بھی متحرک کرتا ہے اور چھاتیوں میں چربی جمع کرنے کا سبب بنتا ہے۔
اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ان کریموں میں شامل مختلف جڑی بوٹیاں اور کیمیکل محفوظ ہوتےہیں۔ بہت سے ڈاکٹر ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ یہ کام کرتی ہیں۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ ان کی طویل مدتی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں۔
اگر ان گولیوں کے اثرات ایسٹروجن جیسے ہوتے ہیں، تو ان کی وجہ سے صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ ایسٹروجن بچہ دانی میں بافتوں کی نشوونما کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بچہ دانی کے کینسر کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔
اور پیریڈز کے مسائل، کے علاوہ بانجھ پن اور ہارمونل مسائل کا بھی باعث بن سکتا ہے اور اس کے علاوہ اس کو استعمال کرنے والی کا فی خواتین نے جسم کے مختلف حصوں پر زیادہ بالوں کی افزائش کی شکائت بھی کی ہے
بریسٹ بڑھانے کی کریمیں کیسے کام کرتی ہیں؟ اور ان کے کیا اثرات ہوتے ہیں
اینٹی ایجنگ سیرم کاسمیٹک سائنس پر انحصار کرتے ہیں جس میں نینو پارٹیکلز اور ہائی ٹیک اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ یہ کریمیں عام طور پر سامعین کو قائل کرنے کے لیے قدرتی اجزاء کے استعمال کے طور پر فروخت کی جاتی ہیں۔
ان کریموں کے مضر اثرات
ایک کیس میں، ایک ویتنامی 40 سالہ خاتون نے چھاتی کو بڑھانے والی کریم کا استعمال کیا، پھر کریم لگانے کے صرف آدھے گھنٹے بعد جلن کا احساس ہوا۔۔ پروڈکٹ کو استعمال کرنے کے تین ہفتوں کے بعد، اس کے سینے میں درد پیدا ہوا، اور اس کی جلد بہت نرم ہو گئی۔
چھاتی میں بلجز (گلٹیاں) بننا شروع ہو گئیں جو پھٹ گئیں۔ ڈاکٹروں نے ثابت کیا کہ کریم لگانے سے کیمیائی الرجی دی جس نے اس کی جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچایا، اور مستقل طور پر چھاتیوں کی شکل بدل دی۔
ان کریموں میں موجود ایسٹروجن چھاتی کے ٹشووں میں پانی کو برقرار رکھنے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے وہ پہلے بڑے لگتے ہیں۔ اس کے باوجود، آپ کے سسٹم میں ایسٹروجن شامل کرنے سے فالج کے خطرات بڑھ سکتے ہیں اور یہ بچہ دانی اور چھاتی کے کینسر سے منسلک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کے کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں
کیا کسی طریقے سے چھاتی کو بڑھایا جاسکتا ہے؟
ہر لڑکی اور عورت کو اپنے اوپر اعتماد ہونا چائیے اور یہ سمجھنا چائیے کہ کہ کچھ چیزیں قدرتی ہوتی ہیں۔ اگر نوعمری میں اس پر کام کر لیا جائے تو پھر بھی کچھ فرق پڑ سکتا ہے لیکن قدرتی جسامت اور رنگت میں کبھی نمایاں فرق نہیں پڑتا، لہٰذا ان چیزوں سے نکلیں اور ایک پر اعتماد زندگی کی طرف واپس جاينں اور دوسرے بے وقوف لوگوں کو بتائیں کہ یہ کریمیں اور کیپسول نقصان دہ ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|