انسٹنٹ نوڈلز مزیدار ہوتے ہیں، اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، انھیں پکانے میں بس تھوڑا سا وقت ہی درکار ہوتا ہے ۔ یہ ایک جلد تیار ہونے والا ایسا اسنیک ہے جو ذائقہ اور سہولت دونوں فراہم کرتا ہے۔ انسٹنٹ نوڈلز سستے ہوتے ہیں اور آسانی سے تیار ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ان لوگوں میں بہت مقبول ہیں جن کا بجٹ کم ہے اور وقت بھی۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے صحت کے حوالے سے کچھ نقصانات بھی ہیں، جو آپ کی رہنمائی کریں گے۔
انسٹنٹ نوڈلز کے مضر اثرات
افسوس کی بات یہ ہے اس سےکچھ صحت کے خطرات منسلک ہیں جو انسٹنٹ نوڈلز بنانے اور کھانے کے شوقین افراد کو ضرورجاننا چاہیے ۔ آج ہم انسٹنٹ نوڈلز کے اثرات پر ایک نظر ڈالیں گےکہ آپ کو اسے کھانے سے کیوں گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ باقاعدگی سے انسٹنٹ نوڈلز کھاتے ہیں تو آپ کو اس بلاگ میں کچھ وجوہات بتائی جارہی ہیں تا کہ انسٹنٹ نوڈلز کے استعمال کو کافی حد تک کم کردیں یا بالکل ترک کردیں۔
کیا آپ کے دوست احباب بھی بچت اور سہولت کی وجہ سے انسٹنٹ نوڈلز کو پسند کرتے ہیں، آپ ان کو اس کے حقائق شیئرکر سکتے ہیں اور اس کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
ایم ایس جی کی زیادہ مقدار
زیادہ تر نوڈلز برانڈز میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ایم ایس جی ہوتا ہے، جو کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ ایم ایس جی استعمال کرنے سے وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر میں اضافہ، دماغ پر منفی اثرات ، چہرے کا سن پن، تیزدل کی دھڑکن، سینے میں درد اور سر درد جیسے نقصان دہ اثرات ہو سکتے ہیں۔
یہ نشہ آورہوسکتا ہے
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فوری نوڈلز کے صرف ایک پیکٹ پر رکنا اتنا مشکل کیوں ہے۔ کیونکہ یہ مزیدار ہیں اس لیۓ نہیں بلکہ یہ انتہائی نشہ آور بھی ہیں، اور جو چیز اس لت کا سبب بنتی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ ایم ایس جی ہے۔ یہ اضافی کیمیکل کےطور پر تیار کیا جاتا ہے اور دماغ کے لذت کے حصوں کو سرگرم کر سکتا ہے، جس سے آپ مزید کھانا چاہتے ہیں۔ یہ نشہ آور رویوں کا باعث بن سکتا ۔
اس میں آلودہ مواد شامل ہو سکتا ہے
بہت سے انسٹنٹ نوڈلز کے نمونوں میں سیسہ، مرکری، سنکھیا اور تانبے جیسی بھاری دھاتوں کی ضرورت سے زیادہ مواد حاصل ہوۓ ہیں۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ان دھاتوں کو صرف ایک خاص مقدار تک استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ غیر صحت بخش اور زیادہ مقدارکا استعمال دھاتی زہر کا باعث بن سکتا ہے جس کے سخت تکلیف دہ نتائج ہو سکتے ہیں جیسےجسم کے اعضاء کو نقصان، طریقہ عمل میں تبدیلی، اور علمی صلاحیتوں کی کمی وغیرہ۔
کینسر کے خطرے میں اضافے کا باعث
دیگر جلد تیار ہوجانے والی مصنوعات کی طرح، فوری نوڈلز میں پرزرویٹو، جو مصنوعات کو زیادہ عرصے تک اصلی حالت میں محفوظ کرنے والے کیمیکل ہیں، ہوتے ہیں۔ انسٹنٹ نوڈلز میں عام طور پر شامل کیے جانے والے دو پرزرویٹوز ٹی بی ایچ کیو اور بی ایچ اے ہیں۔ اگرچہ تھوڑی مقدار میں یہ پرزرویٹوز سائنسی طور پر بے ضرر ثابت ہوئے ہیں، لیکن اگر ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
پیٹ کا درد
انسٹنٹ نوڈلز آپ کے سامنے ایک لمحے میں پیش کیے جا سکتے ہیں، لیکن وہ فوری طور پر ہضم نہیں ہوتے۔ شاید آپ نے اس حقیقت کے بارے میں بہت ساری ویڈیوز آن لائن دیکھی ہوں گی کہ نوڈلز آپ کے پیٹ میں معمول سے زیادہ دیر تک رہتے ہیں۔
آپ کا معدہ پراسیس شدہ کھانوں جیسے کہ انسٹنٹ نوڈلز کو ہضم کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ آپ کے لیے فوری نوڈلز کھانے کے بعد پیٹ میں درد ہونے کا امکان ہے۔ پیٹ میں درد ، بد ہضمی، گیس اور معدے سے متعلق مسائل کی صورت میں معدے کے امراض کےماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
ہائی بلڈ پریشر کا باعث
یہ بات عام ہے کہ زیادہ تر انسٹینٹ یا پروسس شدہ کھانے میں سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوڈلز کے استعمال سے آپ کے بلڈ پریشر میں اضافے کا امکان ہے۔
اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوتی ہے تو انسٹنٹ نوڈلز کا استعمال آپ کے لیے برا ہے کیونکہ ان میں سوڈیم کی مقدار آپ کے پہلے سے بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ انسٹنٹ نوڈلز ان لوگوں کے لیےمضر ہیں جو دل کی بیماری میں مبتلا ہیں یا جن کو اس کا خطرہ ہے۔ دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے مستقل رابطے میں رہنا چاہیۓ۔ اس سلسلے میں بہترین اور قابل کارڈیالوجسٹ سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
صحت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیۓماہرین کے نکات
اگر آپ ہمیشہ سخت بجٹ پر رہتے ہیں اور مسلسل رش میں رہتے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ فوری نوڈلز کھانے سے صحت کے بہت سے خطرات کو کم کرنے کے بارے میں ماہرین درج ذیل نکات بتاتے ہیں۔ نوڈلز کی مقدار کو کافی حد تک کم کریں، ان کی طرف صرف اس وقت رجوع کریں جب کھانے کے لیے واقعی کوئی اور چیز نہ ہو۔
انسٹنٹ نوڈلز کی سرونگ میں کچھ تازہ سبزیاں شامل کریں کہ آپ کے جسم کو مختلف قسم کے غذائی اجزاء حاصل ہو سکیں۔ذائقے کے پیکٹ کو پھینک دیں جس میں زیادہ تر مضر اجزاء ہوتے ہیں اور اس کے بجائے گھریلو یخنی ، شوربے، جڑی بوٹیاں اور مصالحے استعمال کریں تاکہ نوڈلز کا پیالہ کم سے کم مضر ہو۔