ڈپریشن کی کوئی خاص وجہ نہیں ہو سکتی بعض لوگوں کو یہ ماحولیاتی،سماجی اور جنیاتی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، ممکن ہو کہ آپ خود کو اس حالت میں بے اختیار محسوس کریں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ڈپریشن کو بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہیں۔ لہذا اپنے ڈپریشن کو دور کرنے کے لئے اور اسے بڑھانے والے عوامل کے سدباب کے لئۓ اپ کا کسی ماہر معالج سے ملنا بہت ضروری ہے۔
ڈپریشن کیوں ہوتا ہے؟
ڈپریشن ہونے کے پیچھے کوئی خاص وجہ کا چھپا ہونا ضروری نہیں ہے یہ بعض اوقت کسی چھوٹی سی بات کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور بعض اوقت اس کے پیچھے بہت بڑی اور دردناک وجہ ہوتی ہے۔لیکن زیادہ تر افراد میں ڈپریشن کی وجہ ان کا طریقہ زندگی بنتا ہے ۔ کام کا لوڈ، معاشی باؤ، سماجی دباؤ یا کسی اپنے کا بچھڑ جانا۔ ڈپریشن کو دوف کرنے کے لئے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کن عوامل کی وجہ سے ڈپریشن بڑھ سکتا ہے۔
ڈپریشن کو بڑھانے والے عوامل
جیسا کہ ہم جانتے ہیں ڈپریشن کسی ایک وجہ سے نہیں ہوتا لیکن چند چیزیں یا چند عادات ایسی ہیں جو اس کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں
نیند کی عادات
ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے 8 گھنٹے کی پرسکون نیند بہت ضروری ہے،دن بھر کی تھکا دینے والی روٹین کے بعد رات کی اچھی نیند آپ کو تازہ دم محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بے خوابی کا شکار لوگوں کو ڈپریشن ہونے کا خطرہ 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اگر اپ بھی پوری طرح سے نیند نہیں کر پاتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کی مدد لیں
روزانہ ورزش کرنا،نیند کا باقاعدہ شیڈول رکھنا الکحل اور کیفین کا استعمال ترک کرنا آپ کے لئے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
تناؤ
تناؤ ہر کسی کو کسی نہ کسی وجہ سے ہوتا ہےلیکن اگر آپ کا کام، خاندانی مسسائلیا دیگر ذمہ داریون کی وجہ سے ہونے والا تناؤ اپ کے ڈپریشن مین اضافہ کر رہا ہے تو اس سلسلے میں آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔آپ تناؤ کم کرنے کی تکنیکوں کو سیکھ کر، اپنے پسندیدہ کاموں میں وقت گزار کر اپنے تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں
متحرک نہ ہونا
اگر آپ اداس محسوس کرتے ہیں تو اس سلسلے میں ورزش اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپکا جسم اینڈورفنزخارج کرتا ہے۔ایسے کیمیکل جو درد کو کم کر سکتے ہیں اور آپ کے مزاج کو بہتر بنا سکتے ہیں روزانہ صرف 30 منٹ کی ورزش آپ کی اس معاملے میں مدد کر سکتی ہے
شراب
بہت سے لوگ اچھا محسوس کرنے کے لئے شراب کے ایک یا دو گلاس پی لیتے ہیں لیکن اگر آپ افسردگی محسوس کر رہے ہیں تو شراب پینا ایک بہتر خیال نہیں ہو سکتا ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور شراب پیتے ہیں توآپ کے ڈپریشن کا علاج مشکل ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ الکحل اداسی کی دواؤں کےمداخلت کر سکتی ہے
منفی خیالات پر توجہ
جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ کے اردگرد کے افراد سے مدد حاصل کرنا ضرورہو جاتا ہے، اس سے نکلنے کے لئے مثبت حمایت ملنا ضروری ہے۔ بچوں اور نو عمروں پر کی گئی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جو لڑکیاں دوستوں کے ساتھ منفی باتیں کرنے میں زیادہ وقت گزارتی ہیں وہ زیادہ ہی ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔اس لئے منفی خیالات پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مثبت باتوں پر توجہ دینی چاہئے اور مثبت سوچ والے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں
ہارمونز
مردوں کے مقابلے خواتین میں ڈپریشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے اس کی وجہ ان کے ہارمونز ہوتے ہیں اور یہ وقت کے ساتھ بدلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ خواتین بچے کی پیدائش کے بعد افسردہ محسوس کرتی ہیں جسے پوسٹ مارٹم ڈپریشن کہا جاتا ہے ۔ اس قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں جو آپ کو ان حالات سے نکلنے میں مدد کریگا
مدد کا نہ ملنا
بہت سے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد بے بس محسوس کرتے ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ اس مرض سے کبھی بھی چھٹکارا نہیں حاصل کر پائیں گے جبکہ ایسا نہیں ہے اگر آپ خود سے کچھ نہیں کر پاتے تو اپنے کسی قریبی کی مدد طلب کر سکتے ہیں کیونکہ اس مسئلے میں مدد طلب نہ کرنا آپ کی حالت کو مزید بدتر بنا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بہتر اقدام فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہو سکتا ہے۔