پیدائش ایک پیچیدہ مرحلہ ہے۔ پرامید مائیں جہاں بچے کی پیدائش کا وقت قریب ہونے پر خوشی سے سرشار ہوتی ہیں وہیں وہ غیرمتوقع حالات کیلئے بھی خود کو تیار کرتی ہیں ۔ حمل کے آخری ہفتے مائیں مختلف تیاریوں میں لگا دیتی ہیں جیسے کہ ہسپتال کےلئے بیگ کی تیاری، آنے والے بچے کے لئے خریداری، گھریلو انتظامات وغیرہ تاکہ جب وہ ہسپتال میں ہو تو پہلے سے موجود بچے کے کھانے پینے کا گھر پر مناسب انتظام ہو۔
ماہر گائناکولوجسٹ سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔
اکثر ماوں کے تھوڑے بہت فرق کے ساتھ یہی معمولات ہوتے ہیں ۔ لیکن آج ہم ایک ایسی ماں کی کہانی لائے ہیں جو نہ صرف حیرت انگیز اور معجزاتی ہے بلکہ دیگر ماوں سے یکسر مختلف بھی ہے۔
دس سالہ بچہ
عام طور پر بچوں کو لاابالی اور غیر ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اکثر گھروں میں بچوں کو کوئی بھاری ذمہ داری والا کام نہیں سونپا جاتا کہ کہیں بگاڑ نہ دے۔ ایسے میں اگر کسی کی زندگی کا دارومدار ایک 10 سالہ بچے پر ہو تو کامیابی کی امید کم ہی رکھی جاتی ہے۔ مگر یہاں بات ہو رہی ہے امریکی ریاست لوزیانا سے تعلق رکھنے والے ایک دس سالہ بچے جیڈن فونٹینوٹ کی۔ جس نے اپنے عمل سے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ جیڈن ایک ذہین، پرسکون اور حاضردماغ بچہ ہے۔
حادثاتی لیبر
دس سالہ جیڈن کی والدہ ایشلی موریو 34 ہفتوں کی حاملہ تھیں۔ ایک جمعہ کی صبح، وہ معمول کے مطابق بیدار ہوئی اور باتھ روم استعمال کرنے کے لئے اٹھی، تب اسے معلوم نہیں تھا کہ بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ایشلی کا پانی اچانک ٹوٹ گیا اور وہ اپنے بچے کے پاوں باہر لٹکتے دیکھ سکتی تھی۔ ایشلی گھبرا گئی تھی۔ یہ ایک ایسا وقت تھا جس میں اسے یا تو ہسپتال کے لیبر روم میں ہونا چاہئے تھا یا بچے کی پیدائش کے لئے اس کے پاس دائی، نرس ڈاکٹر وغیرہ کی موجودگی ضروری تھی۔ لیکن بدقسمتی سے اس وقت گھر پر ایشلی اکیلی تھی اپنے دس سالہ بیٹے اور گیارہ ماہ کی بیٹی کے ساتھ۔
ننھا فرشتہ
بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا تھا اور ایشلی کا گھبراہٹ سے برا حال تھا۔ اس کو اندازہ نہیں تھا کہ جیڈن اپنی اور اپنے چھوٹے بھائی کی جان بچائے گا۔مگراس وقت ایک وہی تھا جو ایشلی کی مدد کر سکتا تھا۔ اس نے جیڈن کو بلایا اور وہ جلدی سے ماں کے پاس باتھ روم میں چلا گیا۔ تاہم ایشلی حیران رہ گئی کہ جیڈن اپنی والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر بھی پرسکون رہا اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جلدی سے پولیس کو بلانے کے لئے اپنی دادی کے گھر بھاگا۔ جیڈن اس کے بعد گھر واپس آیا اور اپنی ماں سے پوچھا کہ اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
بچے کی پیدائش
ماہر اطفال سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
جیڈن کی کمال بہادری
پیدائش کے بعد ایشلی بچے کو دیکھ کر گھبرائی ہوئی تھی کیونکہ وہ سانس نہیں لے رہا تھا۔ لیکن جیڈن نے پھر بے خوفی دکھائی اور وہ باورچی خانے میں گیا اور اپنے نومولود بھائی کی ایئر ویز کو صاف کرنے کے لیے ناک کا ایسپریٹر اٹھا لایا۔ جیسے ہی چھوٹا بچہ رونے لگا، ایمرجنسی سروس پہنچی اور بچے اور ماں ایشلی کو اسپتال لے گئی۔ بہادر جیڈن کی بدولت وہ دونوں بالکل ٹھیک تھے۔
ہیرو
کیلسی نےکہا کہ“ اس طرح کے واقعات کے بارے میں ہم سب نے بہت کم سنا ہو گا۔ یہ ایک انتہائی حیرت انگیز واقعہ ہے کہ جیڈن نے اتنی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ اس نے نہ صرف بہادری دکھائی بلکہ خاطر جمع رکھتے ہوئے جس پرسکون انداز میں اپنی ماں اور بھائی کی جان بچائی، ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک ہیرو ہے”۔
یہ ناقابل یقین ہے کہ جیڈن اپنے بھائی کی پیدائش کے دوران کتنا پرسکون اور حاضردماغ رہا۔ اسے معلوم تھا کہ اس کی ماں اور بھائی کی زندگی اس کے ہاتھ میں ہے اور اس نے انہیں بچانے کے لیے جو کرنا تھا وہ کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ جب یہ نو مولود بچہ بڑا ہو گا تو وہ اپنے بڑے بھائی جیڈن سے پیار کرے گا اور زندگی میں آگے بڑھنے کے دوران اپنے بھائی کو دیکھے گا جو بہادری کی ایک روشن مثال ہے۔
ایک بار جب جیڈن کی بہادری کی کہانی وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس کے فعل کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے بالکل ٹھیک لکھا کہ “فرشتے ہر شکل اور سائز میں آتے ہیں، یہ لڑکا بالکل فرشتہ ہے”۔