بچہ پیدا کرنے کے سروگیٹ ماں کے استعمال کے بارے میں ابھی تک تنازعات موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ قانونی پیچیدگیاں بھی موجود ہیں ۔ ان تمام پریشانیوں کے باوجود زرخیزی کے مسائل ہوں یا دیگر وجوہات ،سروگیسی اپ کی اور آپ کے ساتھی کے لئے ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے\
سروگیٹ ماں کیا ہے؟
سروگیٹ ماؤں کی دو قسمیں ہیں
روایتی سروگیٹ: یہ وہ عورت ہے جسے باپ کے نطفے سے مصنوعی طور پر حمل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ بچے کو لے جاتے ہیں اور اس بچے کی پرورش آپ اور آپ کا ساتھی کر سکتا ہے۔ یہ بچے کی حیاتیاتی ماں ہوتی ہےاس کی وجہ اس کا اندہ ہوتا ہے جو والد کے نطفہ کے ساتھ فرٹیلائزڈ ہوتا ہے
حملاتی سروگیٹس:ان وٹرو فرٹیلائزیشن ایک نامی تکنیک ہے جس میں ماں یا عطیہ دہندہ سے انڈے جمع کرکے باپ یا سپرم ڈونر کے سپرم کے ساتھ کھاد ڈالی جاتی ہےپھر ایک حملاتی سروگیٹ جینن کی نشونما کو بچہ دانی میں ممکن بناتی ہے اور بچے کی پیدائش تک اسے بچہ دانی میں رکھتی ہے۔لیکن ان کا بچے سے کوئی جنیاتی تعلق نہیں ہوتا۔ کیونکہ اس عمل میں ان کا انڈہ استعمال نہیں ہوتا
حاملہ سروگیٹ کو پیدائشی ماں کہا جاتا ہے جبکہ اس بچے کی حیاتیاتی ماں وہ عورت ہوتی ہے جس کا انڈہ استعمال کیا جاتا ہے۔
سروگیٹس کی ضرورت کسے پڑتی ہے؟
اگر آپ ایک عورت ہیں اور آپ ماں بننا چاہتی ہیں تو آپ کو مختلف وجوہات کی بنا پر سروگیٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جیسے کہ آپ کے رحم کے ساتھ طبی مسائل،آپ کی ہسٹریکٹومی ہوئی ہے، ایسی حالتیں جب حمل آپ کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے جیسے دل کی بیماری
اس کے علاوہ جب آپ نے حمل حاصل کرنے کے تمام طریقے آزما لئے ہوں اور ناکامی اٹھانی پڑی ہو تو ممکن ہے کہ آپ سروگیسی کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو جائیں۔ایسی ماؤں نے ان لوگوں کو بھی والدینیت کے لئے بااختیار بنا یا ہے جو شاید اپنی عمر یا ازدواجی حیثیت کی وجہ سے بچہ گود لینے سے قاصر ہیں۔
سروگیٹ تلاش کرنا
دوست یا خاندان:آپ اپنے کسی قریبی دوست یا رشتہ دار سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں یہ کسی حد تک مشکل ہےلیکن سروگیسی کی زیادہ لاگت اور اس سے پیدا ہونے والے والدین کے قانونی مسائل کے پیش نظر یہ بہتر ہے آپ اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں سے مدد حاصل کریں
سروگیٹ ایجنسی:زیادہ تر لوگ حاملہ سروگیٹ کا بندوبست کرنے کے لئے ان ایجنسیوں سے مدد لیتے ہیں۔ یہ ایجنسی آپ کو سروگیٹ تلاش کرنے اور انتظامات کرنے میں مدد کرتی ہے۔یہ آپ لوگوں کے درمیان منظور ہونے والی فیس بھی جمع کرتا ہےجیسے ان کے طبی اخراجات کی ادائیگی
سروگیٹ کا انتخاب کیسے کریں؟
ایسے کوئی قانونی تقاضے تو موجود نہیں ہیں جو سروگیٹ ماں کے انتخاب میں مدد کر سکیں لیکن ماہرین چند نکات پر متفق ہیں جو کہ یہ ہیں
کم از کم سروگیٹ کی عمر 21 سال ہو،اس سے پہلے وہ ایک صحت مند بچے کو جنم دے چکی ہوتاکہ وہ حمل کی بہتر طور پر حفاظت کرنا جانتی ہو،اس کے ساتھ وہ نفسیاتی طور پر ایک مضبوط عورت ہو جو بچے کی پیدائش کے بعد آسانی سے بچہ آپ کے حوالے کر سکے۔
سروگیٹ کی صحت
کسی بھی سروگیٹ سے مدد حاصل کرنے سے قبل ضروری ہے کہ اس کا طبی معائنہ کروایا جائے امریکن سوسائٹی فار ریپروڈکٹو میڈیسن کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین کی یہ جانچ کروانا ضروری ہے کہ آیا وہ مکمل صحت مند حمل کے قابل ہیں اس کے علاوہ وہ کسی ایسی بیماری میں تو مبتلا نہیں ہیں جو آپ کے بچے کو منتقل ہو سکتی ہےجیسے کہ آتشک،سوزاک،ایچ آئی وی،ہیپاٹائتس وغیرہ
اس کے ساتھ ساتھ ان کے یہ ٹیسٹ بھی کروانے چاہئے کہ ان میں خسرہ، روبیلا اور چکن پاکس سے قوت مدافعت موجود ہےاس کے علاوہ ان کی بچہ دانی کی صحت سے متعلق مکمل طبی جانچ کی جائے
سروگیسی کے ساتھ قانونی مسائل
سروگیسی پرکوئی وفاقی قانون نہیں ہے اور ریاستی قوانین مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں سروگیسی حمل کے بعد بھی اپ کو بچے کی قانونی تحویل حاصل کرنے کے لئے گود لینے کی کاروائی کرنی پڑتی ہےجبکہ دوسری ریاستوں میں بچے کی پیدائش سے قبل والدین ہونے کا اعلان آپ کو گود لینے کی کاروائی سے بچا سکتا ہے۔ مستقبل کی پریشانیوں سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اس تمام عمل سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئے جائیں۔
سروگیسی اور اسلام
اسلام ، سروگیسی کی تائید نہیں کرتا اس سلسلے میں قرآن پاک میں بہترین رہنمائی موجود ہے اس کا ثبوت سورۃالمجادلہ کی آیت (58:2) کی آیت ہے جس میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے
نہیں ہیں وہ انکی مائیں مگر وہی جنہوں نے انہیں جنا
عربی میں والدہ ،ولادت کے پورے عمل کے لئے استعمال ہوتا ہے یعنی حمل سے لیکر پیدائش تک۔ اس لئے یہ آیت واضح طور پر سروگیٹ ماں کو زچگی کے کسی بھی حق سے انکار کرتی ہے اور ایسے کسی بھی تعلق کوناجائز قرار دیتی ہے
اسلامی فقہا بھی سروگیسی کے تعلق کو جائز قرار نہیں دیتے ان کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پاک تعلق قائم ہونے کی شرعی دلیل انکا نکاح ہوتا ہے جبکہ سروگیٹ ماں اور بچے کے والد کے درمیان ایسا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا لہذا وہ اس طریقہ کار کو زنا سے تشبہیہ دیتے ہیں اور ایسے پیدا ہونے والے بچے کو ناجائز۔