پیٹ کا درد ہر کسی کو کبھی نہ کبھی تو ہوتا ہی ہے اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور شدت بھی الگ ہی ہوتی ہیں پر چند حالتیں ایسی ہیں جو اگر پیٹ کے درد کے ساتھ ہوں تو انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے جیسے کی بخار،بد ترین درد، یا درد کا سینے کی جانب جانا یا پھر سانس لینے میں دشواری
پیٹ میں ہونے والا درد کیا ہے؟
آپ کے پیٹ میں کسی بھی جگہ پر درد ہوسکتا ہے پسلیوں سے لیکر شیرونی تک ہونے والے درد کو پیٹ کا درد کہا جاتا ہے حالانکہ یہ درد آپ کو پیٹ میں موجود اندرونی اعضاء کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
پیٹ کا درد کئی شکلوں میں ہو سکتا ہے یہ درد اچانک ہونے والےدرد سے لیکر مسلسل،یا ہلکے پیٹ کے درد سے لیکر شدید درد تک ہوسکتا ہے ممکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہلکا سا ہونے والا پیٹ کا درد کسی سنگین مسئلے کی علامت ہوسکتا ہے
پیٹ کا درد کب تشویشناک ہوتا ہے؟
پیٹ کا درد عام طور پر خطرناک نہیں ہوتا اور بعض اوقات تو یہ خود ہی صحیح بھی ہو جاتا ہے لیکن اگر اپ کو پیٹ کے درد کے ساتھ چند علامات کا سامنا کرنا پڑے جیسے کہ بخار، الٹی یا اسہال، یا پھر یہ درد سینے کی طراف جاتا ہوا محسوس ہو تو ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں جو مختلف سوالات کے ذریعے یا ٹیسٹوں کی مدد سے آپ کے درد کی وجہ کو جاننے کی کوشش کریگا
پیٹ کے درد کی وجوہات
پیٹ میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں یہ درد آپ کے پیٹ میں موجود کسی بھی اعضاء سے آسکتا ہے مثال کے طور پر پسلیوں،لبلبہ،جگر،معدہ اور آنتیں یا پیٹ کی دیوار سے بھی بعض اوقات پیٹ کا یہ درد بیٹ کے بیرونی خول کا درد بھی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات پیٹ میں ہونے والا درد درحقیقت سینے یا کمر میں ہونے والا درد ہوتا ہے
چونکہ پیٹ متعدد اعضاء کا گھر ہے اس لئے مسائل کی ایک وسیع رینج درد کا باعث بن سکتی ہے جیسے کہ
ہاضمے کے مسائل: قبض، گیس، بدہضمی
پیٹ کے مسائل: اپینڈیسائٹس،فوڈ پوائزننگ،کھانے کی الرجی،ڈائیورٹیکولائٹس ، پتھری،ہرنیا، انتوں کی سوزش،السر وغیرہ
شرونیی مسائل: اینڈومیٹرائیوسس،ماہواری کا درد،ڈمبگرنتی سسٹس،شرونیی سوزش کی بیماری،پیشاب کی نالی کا انفیکشن
سینے کے مسائل: پھیپھڑوں میں خون کا جمنا، دل کا دورہ، نمونیا
بچوں میں پیٹ کا درد کیسے مختلف ہو سکتا ہے؟
پانچ سے سولہ سال کی عمر تک کے 15 فیصد بچوں کو مسلسل یا اکثر پیٹ کا درد ہوتا ہے بچوں میں اکثر ہونے والے درد کی وجہ قبض ہوتی ہے اس کے علاوہ بچوں کے پیٹ میں ہونے والے درد کی علامات میں شامل ہیں اپینڈیسائٹس،دودھ کی الرجی، گلے کی سوزش کی وجہ سے ہونے والا بخار،پیشاب کی نالی کا انفیکشن
پیٹ کے درد کی تشخیص
پیٹ کے درد کی تشخیص کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے کیونکہ کبھی تو یہ درد بنا کسی وجہ کے ہو سکتا ہے لیکن بعض اوقات یہ کسی شدید بیماری کا نشان بھی ہو سکتا ہے اس کی تشخیص میں ڈاکٹر اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ آپ کی تفصیلی تاریخ لیکر یہ تعین کر سکتے ہیں کہ یہ درد کہاں سے آرہا ہے۔ بعض ڈاکٹر صرف آپ کی طبی تریخ سننے پر ہی اکتفا کر سکتے ہیں جبکہ بعض معالجین مختلف سوالات کے ذریعے تفصیل جاننے کی کوشش کرتے ہیں
پیٹ کے درد کی تشخیص کے لئے آپ کا معالج آپ کی طبی تاریخ جاننے کے ساتھ ساتھ جسمانی معائنہ بھی کریگااس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر ٹیسٹوں کا سہارا بھی لیا جا سکتا ہے تاکہ صحییح مرض کی تشخیص کی جاسکے
پیٹ کے درد کا علاج
پیٹ کے درد کا علاج اس کی وجہ پر منحصر ہے مختلف صورتوں میں مختلف قسم کی ادویات اور بعض اوقات سرجری بھی کی جاتی ہے
سوزش، معدے کی بیماری کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے ، اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے انفیکشن کا علاج کیا جاتا ہے، کسی خاص کھانے یا مشروب کی وجہ سے ہونے والے پیٹ کے درد کا علاج اس چیز سے پرہیز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ درد کو دور یا کم کرنے والی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے اور ہرنیا اور اپینڈیسائٹس کی صورت میں سرجری کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔
پیٹ کے درد کی کونسی علامات تشویشناک ہیں
اگر آپ کے پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ آپ کو ان علامات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں
متلی، بخار،یا کھانے میں تکلیف یا بھوک کا نہ لگنا، خونی پاخانہ،سانس لینے میں دشواری،حمل کے دوران ہونے والا درد،پیٹ چھونے پر نرم،چوٹ کے نتیجے میں ہونے والا پیٹ کا درد،یا کئی دنوں تک ہونے والا مسلسل درد
یہ تمام علامات اندرونی سوزش،انفیکشن، یا خون بہنے کا اشارہ ہو سکتی ہیں جس کے لئے جلد از جلد علاج کی ضرورت ہو سکتی ہےکیونکہ ان میں سے کچھ علامات کولوریکٹل، ڈمبگرنتی یا پیٹ کے کینسر کی وجہ ہو سکتی ہیں