قبل از وقت بڑھاپے کی وجوہات حیران کن اور تکلیف دہ ہو سکتی ہیں، جیسے جیسے کی عمر بڑھتی ہے آپ کے جسم کے اندرونی عمل، جلد کے خلیوں کے ٹرن اوور سے لیکر ورزش کرنے کی عادات تک میں تبدیلی آجاتی ہے لیکن یہ تبدیلیاں اس وقت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہیں جب یہ قبل از وقت بڑھاپے کی صورت میں آتی ہیں۔
قبل از وقت بڑھاپے کی علامات
عمر بڑھنے کا عمل ہر انسان کے لئے مختلف ہو سکتا ہے، لیکن بڑھاپے کی کچھ نشانیاں جو آپ کو 35 سال سے قبل نظر آنا شروع ہو جائیں قبل از وقت بڑھاپے کی نشاندہی کرتی ہیں
سورج کے دھبے
سورج کے دھبے جنہیں عمر کے دھبے اور جگر کے دھبے بھی کہا جاتا ہے، آپ کی جلد پر چپٹے دھبے ہیں جو سورج کی روشنی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ ہائپر پگمنٹڈ دھبے آپ کے چہرے، ہاتھوںکے پچھلے حصےیا بازوؤں پر بن سکتے ہیں۔یہ دھبے 40 سال کی عمر سے بعد دکھائی سیتے ہیں لیکن صاف جلد والے لوگوں میں یہ جلدی ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔
بوڑھے ہاتھ
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، آپ کی جلد کی اوپری تہیں پتلی ہو جاتی ہیں اور اس میں کم ساختی پروٹین ہوتے ہیں(کولیجن) جو آپ کی جلد کو شکل دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں آپ کے ہاتھ زیادہ ناگوار، پتلےاور جھریوں کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ ہاتھ کب بوڑھے ہونے لگتے ہیں اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے لیکن 35 سے 40 سال کے درمیان اس کی علامات نظر انا شروع ہو جاتی ہیں۔
سینے کے ساتھ سوزش یا ہائپر پگمینٹیشن
بہت سے لوگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے سینے پر دھندلا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ سورج کے دھبوں کی طرح نظر آنے والے یہ دھبے سررج کی شعاعوں کی وجہ سے آپ کے خلیات کو پہنچنے والے نقصان کے سبب بھی ہو سکتے ہیں۔اس قسم کا ہائپر پگمینٹیشن ہمیشہ عمر بڑھنے کی وجہ سے نہیں ہو سکتا بلکہ یہ اگزیما یا جلد کی دیگر تکالیف کی وجہ ہو سکتا ہےجن کی وجہ سے آپ کی جلد میں موجود میلانین کو نقصآن پہنچتا ہے۔ جلد کی ایسی حالت کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
خشک جلد
بڑھاپے کی علامات میں سے ایک علامت خشک اور خارش والی جلد بھی ہو سکتی ہے اس کی اہم وجہ جلد کا پتلا ہونا اور پانی کی کمی کا شکار ہونا ہو سکتا ہے۔ اور قبل از وقت بڑھاپے کی علامات میں ظاہر ہونے والی ایک علامت ہے جو عام طور پر 35 سال کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہےاور 40 سال کی عمر کی دہائی کے قریب جلد کے پھٹنے کاخطرہ بڑھ سکتا ہے
جھریاں پڑنا
جیسے ہی آپ 30 کی دہائی میں داخل ہوتے ہیں، آپ کی جلد میں کولیجن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے کولیجن وہ ہے جؤ آپ کی جلد کو لچکدار اور بولڈ رکنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کی جلد جوان نظر آتی ہے اور کولیجن کی کمی ہونے کے ساتھن ہی جلد میں جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اور یہ جھریاں عام طور پر ان حصوں میں نمودار ہوتی ہیں جو سورج کے رابطے میں زیادہ رہتے ہیں جیسے کہ پیشانی ، چہرہ، ہاتھ وغیرہ۔
چہرے پر ہننے والی جھریاں بعض اوقات قبل از وقت بڑھاپے کے سبب بھی ہو سکتی ہیں لیکن بعض اوقات اس کا سبب گندگی یا پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
بال گرنا
بالوں کا اس نوقت ہو سکتا ہے جب آپ کے بالوں میں نئے بالوں کی نشونما والے اسٹیم سیلز مر جاتے ہیں۔اس کا سبب ہارمون کی تبدیلیاں، ماحلیاتی عوامل، جنیات اور آپ کی خواراک سبھی ہو سکتے ہیں اور عام طور پر خواتین میں بال گرنے کی اوسط عمر 40 سے 70 سال کے درمیان ہوتی ہے اور مردوں میں 50 سال کے قریب لیکن قبل از وقت بڑھاپے کے سبب بالوں کے گرنے کا عمل 30 سال کے اوائل میں بھی شروع ہو سکتا ہے۔
گرتے بالوں سے نہ ہوں پریشان اب اپ گھر بیٹھے ہمارے ماہر ڈاکٹرز سے رابطہ کریں
قبل از وقت بڑھاپے کی وجوہات
قبل از وقت بڑھاپے کی وجہ بننے والے کچھ عوامل ہیں جو آپ کے جسم پر بڑھاپے کو جلدی ظاہر کرنے کی وجہ بنتے ہیں
سورج کی نمائش اور ٹیننگ
ٹیننگ بیڈز اور سورج کی شعاعیں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ساتھ داخل ہوتی ہیں جوآپ کی جلد کے خلیوں میں موجود ڈی این اے کو نقصآن پہنچاتی ہیں اور اس کے سبب جلد میں جھریاں بنتی ہیں
تمباکو نوشی
سگریٹ کے دھویں میں موجود زہرلے مادے آپ کی جلد کو آکسیڈیٹو تناؤ سے دو چار کرتے ہیں اور یہ آپ کی جلد میں خشکی۔ جھریاں اور قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کا سبب بنتا ہے۔
جینز
کچھ انتہائی نایاب جنیاتی حالاتجو آپ کو بچپن اور ابتدائیہ بلوغت میں بڑھاپے کی علامات ظار کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ان حالات کو پروجیریا کہا جاتا ہے
ورنر سنڈروم، یہ 1 ملین میں سے کسی 1 کو متاثر کرتی ہے یہ 13 سے 30 سال کی کے درمیان جھریوں والی جلد،سفید بالوں اور گنجے پن کا سبب بن سکتی ہے۔
ہجسن-گلگورڈ سنڈروم ، یہ بھی ایک نایاب حالت ہے اس حلاتا کا سامنا کرنے والے لوگ بہت سستی سے نشونما پاتے ہیں اور گنجے پن اور سفید بالوں کا سامنا کرتے ہیں
قبل از وقت بڑھاپے کی دیگر وجوہات
قبل از وقت بڑھاپے کی دیگر وجوہات میں ہمارا طرز زندگی بھی شامل ہے جیسے ہماری نیند کی عادات، ہماری خوراک، الکحل یا کیفین کا استعمال، ماحولیات، تناؤ، اوغیرہ ۔ یہ سب عوامل ہمارے جسم کی اندرونی اور بیرونی حلالات پر براہراست اثرانداز ہونتے ہیں اور قبل از وقت بڑھاپے کی وجہ بنتے ہیں۔