ذیابیطس میں پاؤں کی دیکھ بھال ایک اہم کام ہے۔ اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے پاؤں کا روز معائنہ کریں اور کسی زخم کی صورت میں فوری معالج سے رابطہ کریں۔ سال میں ایک بار اپنے پاؤں کا معائنہ ضرور کروائیں۔ آپ کا معالج آپ کو ذیابیطس کے ساتھ پاؤں کی احتیاط کے سلسلے میں خاص طور پر رہنمائی دے گا۔
معالج کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ پاؤں کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنے سے بہت سے لوگ پاؤں کے سنگین مسائل اور زخموں سے بچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے کنسلٹیشن اس نمبر 03111222398 پہ حاصل کرسکتے ہیں۔
۔1 ذیابیطس میں پیروں میں خون کی گردش
خون کی خراب گردش آپ کے پیروں کے خون کی فراہمی کو متاثر کر سکتی ہے۔ جب یہ عمل کم ہو جائے تو، کٹ اور زخم جلدی ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ پیروں میں خون کی گردش کی خرابی کی ابتدائی علامت آپ کی ٹانگوں کی پیچھے درد ہو سکتا ہے۔ دوران خون کے مسائل شریانوں کے سخت یا تنگ ہونے کی وجہ سے ہو سکتے ہیں، عام وجوہات میں شامل ہیں۔۔۔
۔1 تمباکو نوشی
۔2 ہائی کولیسٹرول
۔3 خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہونا
۔2 احتیاطی تدابیر
ذیابیطس سے متاثرہ لوگ پاؤں کے مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں احتیاط کیجئے۔ درج ذیل تدابیر اختیار کرنے سے آپ اپنے پاؤں کی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
۔1 سال میں ایک بار اپنے پاؤں کا معائنہ ضرور کروائیں۔ اگر آپ پاؤں کے مسائل کا شکار ہیں تو سال میں ایک سے زائد بار معالج کی ہدایت کے مطابق پاؤں کا معائنہ کروائیں۔
۔2 اگر آپ کی جلد پر کوئی کٹ یا زخم ہو جائے یا کسی ناخن کی غلط رخ پر بڑھنے کی وجہ سے آپ تکلیف کا شکار ہوسکتے ہیں تو معالج سے رابطہ کرنے میں دیر مت کریں۔
۔3 اگر آپ کو اپنے پاؤں کی رنگت یا شکل میں کوئی تبدیلی نظر آ رہی ہے تو اس بارے میں اپنے معالج کو ضرور مطلع کریں۔
۔4 اگر آپ کو اپنے پاؤں میں حساسیت یا درد محسوس ہو رہا ہے تو اس کو نظر انداز مت کریں۔
۔5 اگر آپ کے پاؤں میں کارنز یا کیلوریز ہیں تو ان کا بروقت علاج کروائیں۔
۔6 اپنا شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے می کوشش کریں۔ اس سلسلے میں معالج کی ہدایات پر عمل کرنا شوگر پر کنٹرول قائم رکھنے میں مددگار ثابت یوتا ہے۔
۔7 اپنے پاؤں کا روزانہ بغور معائنہ کریں۔ کسی قسم کے زخم، سوجن، سرخ دھبوں یا چھالوں کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔
۔8 جسمانی طور پر ایکٹو رہیں۔ اپنی ورزش کا باقاعدہ پلان بنائیں۔ اس سلسلے میں معالج کی رائے لینا بھی ضروری ہے۔
۔9 جوتوں کے انتحاب میں آرام اور پاؤں کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
۔10 اپنے پاؤں کو خشکی سے بچائیں اور لوشن کی مدد سے ان کی نمی کو برقرار رکھیں۔
۔11 لوشن پاؤں کی انگلیوں کے بیچ میں لگانے سے گریز کریں۔
۔12 اپنے پاؤں روزانہ دھوئیں اور ان کو خشک رکھیں انگلیوں کے بیچ کے حصے کو ضرور خشک کریں۔
۔13 ننگے پاؤں پھرنے سے گریز کریں۔
۔14 ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے گریز کریں۔
۔15 اپنے ناخن کو باقاعدگی سے کاٹیں اور ناخنوں کے کونے فائلر کی مدد سے برابر کردیں۔
۔16 اپنے پاؤں کو شدید ٹھنڈے اور گرم درجہ حرارت سے بچائیں۔ ساحل سمندر پر جوتے پہنے رکھیں اور گرم فرش پر ننگے پاؤں ہرگز مت چلیں۔
۔17 زیادہ دیر تک پاؤں لٹکا کر مت بیٹھیں۔
۔18سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
اپنی پاؤں کی صحت کا آج ہی سے خیال رکھنا شروع کر دیں اور معائنے کے لیے معالج سے کنسلٹیشن حاصل کریں۔
ڈاکٹر کے پاس کب جانا ہے؟
ڈاکٹر کو ہر وزٹ پر اپنے پاؤں کا معائنہ ضرور کروائیں اور سال میں ایک بار پاؤں کا مکمل معائنہ کروانا چاہیے۔ اگر آپ کے پاؤں کے مسائل پہلے سے موجود ہیں، تو آپ کو زیادہ بار چیک کرانا چاہئے. ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر ایک پوڈیاٹرسٹ کے پاس جانے کی ہدایت کرے، جو ذیابیطس کے مریض کے پیروں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے اور آپ کو خصوصی جوتوں کے بارے میں بھی معلومات دے سکتا ہے جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
ذیابیطس سے بے احتیاطی سے پاؤں کے مسائل بہت تیزی سے بگڑ سکتے ہیں اور ان کا علاج مشکل ہے، اس لیے فوری طبی امداد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔