پاخانے کا رنگ عموما براؤن ہوتا ہے۔ لیکن کئی صورتوں میں اس کا رنگ تبدیل بھی ہو سکتا ہے جیسے کئی غذائیں ایسی ہیں جو ہمارے پاخانے کا رنگ بدل دیتی ہیں۔ پاخانہ مختلف رنگوں میں آسکتا ہے جیسے بھورے رنگ یا اس کے علاوہ سبز رنگ میں بھی آسکتا ہے۔
پاخانہ کا رنگ شاذونادر ہی آنتوں کے سنگین حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے پاخانے پر زیادہ توجہ نہیں دے سکتے لیکن روزانہ اس کا معائنہ کرنے سے آپ اس کا رنگ اور بناوٹ کو جانچ سکتے ہیں۔ اور اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کونسی بناوٹ اور شکلیں مخصوص ہیں۔
ایسا کرنے سے آپ کو معلوم بھی ہوجائے گا کہ کب کب آپ طبی ماہرین سے ملنے کی ضرورت ہے۔
پاخانے کا رنگ اور آپ کی صحت
آپ کے پاخانے کا رنگ آپ کو آپ کی آنتوں کی صحت کے بارے میں آگاہ کر سکتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کس رنگ کے پاخانے کی وجہ سے آپ کے آنتوں کی صحت اچھی ہے تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
پیلا رنگ
پیلے رنگ کے پاخانے کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ نے پیلے رنگ کی اشیاء کا استعمال زیادہ کیا ہوا ہے۔ جیسے میٹھے آلو، گاجر ،ہلدی یا کھانے کا پیلا رنگ۔اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان کے پاخانہ کا رنگ پیلا ہوتا ہے۔پاخانہ کا اچانک پیلا ہو جانا آنتوں کے انفیکشن کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
خاص طور پر چھوٹی آنت کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔ جیسے اسہال، بخار یا فلو جیسی علامات یا اس کے علاوہ پیٹ میں درد کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات پہلے رنگ کے پاخانہ کا مطلب ہو سکتا ہے کہ پاخانے میں چربی ہے۔ ایسی حالت جیسے اسٹوریا کہا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
یہ آنتوں کو متاثر کر سکتا ہے جیسے سیلیک بیماری یا ایسے امراض جو جگر یا لبلبہ کو متاثر کرتے ہیں۔
سیاہ پاخانہ
اگر آپ کے پاخانے کا رنگ سیاہ ہے تو اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کے معدے سے خون بہہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئرن سیپلیمنٹس یا ادویات بھی سیاہ پاخانے کی وجہ بنتے ہیں۔
سفید پاخانہ
آپ کے پاخانے کا رنگ اگر سفید ہے تو آپ کے جگر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی ڈایریا ادویات پاخانے کے سفید ہونے کا باعث بنتی ہیں۔
سبز پاخانہ
اگر آپ کے پاخانے کا رنگ سبز ہے تو یہ سبز غذاؤں کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے اگر ہم پالک، کیلے کا استعمال کرتے ہیں تو اس وجہ سے ہمارے پاخانہ کا رنگ سبز ہو سکتا ہے۔
سرخ پاخانہ
آپ کا سرخ رنگ کا پاخانہ آپ کے معدے کے مسائل کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ معدے سے خون بہنے کی نشاندہی کرتا ہے اس کے علاوہ پاخانے میں خون بواسیر کی بھی علامت ہے۔ اس کے علاوہ اگر ہم سرخ رنگ کی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جیسے چقندر یا ٹماٹر کا رس تو اس کی وجہ سے بھی پاخانہ سرخ رنگ کا ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ نارنجی رنگ کی چیزیں جس میں بیٹا کیروٹین کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے تو وہ سنتری رنگ کے کھانوں کا باعث بنتے ہیں۔
پاخانہ میں ہضم نہ ہونے والا کھانا
بعض اوقات ہم پاخانے میں ایسی چیزیں بھی دیکھتے ہیں جو ہضم نہیں ہوئی ہوتیں۔ تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے کسی چیز کے بیج یا مکئی وغیرہ ہمارے پاخانہ میں ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کھان ہضم نہیں ہوا۔ جس وجہ سے اس شکل میں موجود ہے۔
صحت کے اصول
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پاخانہ میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا اور آنتوں کی بہترین حرکت چاہتے ہیں آپ کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔
اگر آپ کو مستقل پاخانے کا رنگ بدلتا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے ملنا چاہیے ا س کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔