گلے لگانا یا گلے ملنا باہر کے ملکوں میں عام ہے۔ وہاں پر موجود آپس میں دوستوں میں بھی گلے ملنا معمول کی بات ہے۔ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ان عادات کو بھی اپنانا چاہیے جس سے ہمارے صحت میں بہتری آسکے اور ہم خوشگوار زندگی گزار سکیں۔
کسی کو گلے لگانا یا مسکرا کر بات کرنا بھی ہماری صحت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔ ہم کسی کو گلے لگا کر یا ہنس کربات کر کے بھی اپنی صحت میں بہتری لاتے ہیں اور دوسرے کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ روز مرہ کی زندگی میں انسان بہت سی الجھنوں کا شکار ہوتا ہے لیکن ہم خوش رہنے کے طریقے بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی کو گلے لگانا کے کونسے مثبت فوائد ہماری صحت کو حاصل ہوتے ہیں تو ا س کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں تاکہ آپ بھی اس سے آگاہ ہو سکیں۔
گلے لگانا کے صحت پر فوائد
ہم یہاں جانتے ہیں کے گلے لگانا کے کونسے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ اس کےفوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
جسم کے لئے مفید
دراصل اپنے پیاروں کو پیار کا اظہار کرنے کے لئے گلے لگانا ایک بہترین عمل ہے۔ جب ہم کسی کو گلے ملتے ہیں تو گرم جوشی کے جذبات ایک کیریر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ گلے لگانا بات کرنے سے زیادہ اثر رکھتا ہے اس کی مدد سے ہمارے جسم کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
جب ہم گلے ملتے ہیں تو دماغ ہارمونز کو اخراج پر اکساتا ہے۔ جو ہمارے جسم کے لئے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ہے۔ سائنس اس نظریہ کی حمایت کرتی ہے اور اس بات کا ثبوت بھی فراہم کرتی ہے کہ گلے ملنا کسی شخص کی مجموعی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔
گلے لگانا ایک ایسا عمل ہے جس سے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور اس کے علاوہ اس کی مدد سے ہمارا دماغ بھی پرسکون رہتا ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی
وہ لوگ جو بلڈ پریشر کے مریض ہیں ان کے لئے کسی کو گلے لگانا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ریسرچر ٹم کا کہنا ہے کہ گلے ملنے کی وجہ سے نہ صرف تناؤ میں کمی آتی ہے بلکہ خون کی گردش کو بھی ہم کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس لئے وہ افراد جن کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ یہ مشق لازمی کریں۔
تناؤ کی سطح میں کمی
جب آپ اپنے کسی دوست یا فیملی ممبر کو پریشان دیکھیں تو اس کو گلے لگائیں اس کی مدد سے اس کی حوصلہ افزائی ہوگی اور تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ جب ہم کسی کو تسلی دیتے ہیں یا گلے لگاتے ہیں تو اس کی مدد سے ہم پریشانی کو کم کرتے ہیں۔
اس لئے اپنے اردگر جو لوگ پریشان یا تناؤ میں ہوں ان کو گلے لگانا ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
بیماری سے بچاؤ
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ گلے ملنے کی وجہ سے بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گلے لگانا کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور آپ تناؤ اور ڈپریشن کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس لئے آپ اس کی مدد سے کسی بھی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
دل کی صحت
دنیا میں لاکھوں افراد دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور بہت سے لوگوں میں موت کی وجہ دل کی بیماری بنتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دل کی صحت اچھی رہے تو اس کے لئے آپ کے لئے گلے لگانا فائد مند ہو سکتا ہے۔ ایک مطالعہ کے مطابق یہ ثابت ہوا ہے کہ
میاں بیوی پر ریسرچ ہوئی جس میں دو جوڑے لیے گئے جس میں ایک جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا اور 20 سیکنڈ کے لئے گلے ملے دوسری طرف دوسرا جوڑا تھا جو 20 منٹ تک خاموش بیٹھے رہے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گلے ملنے والے جوڑے میں بلڈ پریشر کی بھی کمی تھی اس کے علاوہ دل کی دھڑکن بھی نارمل تھی۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلے لگانا آپ کی صحت کے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے۔
خوشی کا باعث
کیا آپ جانتے ہیں کہ کہ کسی کو گلے لگانا آپ کے لئے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں آکسیٹوسن ایک کیمیکل ہے جب ہم کسی کو گلے لگاتے ہیں یا کسی کو چھوتے ہیں یا کسی کے قریب بیٹھتے ہیں تو اس کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ یہ خوشی اور غم کے جذبات سے وابستہ ہے۔
ریسرچر کا کہنا ہے کہ یہ ہارمون خواتین میں بہت اثر رکھتا ہے اور یہ تناؤ اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں یااس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لیں۔