شادی شدہ زندگی کا احساس ہی بہت خوبصورت ہے ، خاص طور پر جیون ساتھی وہ ہو جس سے آپ محبت کرتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کے لئے سسرال والوں کے ساتھ گھل مل جانا مشکل ہوتا ہے ۔ سسرال والوں کو نظر انداز کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن یہ طریقہ کار نئے خاندان کے ساتھ تعلقات بنانے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ بہتر تعلقات بنانے کے لئے سمجھنا، نظر انداز کرنے کے مقابلے زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔
سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے چند اہم اور مفید طریقے
شادی کے بعد ایک لڑکی کے لئے سب سے مشکل کام سسرال والوں کے دل میں جگہ بنانا ہوتا ہے اور اگر وہ شادی کی ابتداء میں ہی سسرال والوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اچھی بہو بننے میں کامیاب ہو سکتی ہےاور اس سلسلے میں یہ چند طریقے اس کی بہت مدد کر سکتے ہیں۔
اس حقیقت کو قبول کریں کہ وہ آپ کے پیارے ساتھی کی فیملی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کے جیون ساتھی کا پیارا خاندان ہے جس مین وہ پلا بڑھا ہے اور وہ اپنے خاندان کی ہر چیز سے پیار کرتا ہے۔ اٌپ بھی اس کے خاندان کو اپنا خاندان سمجھیں اس کے ماں باپ اور گھر والوں سے اپنے گھروالوں کی طرح پیار کریں ۔ بہت سی لڑکیاں سسرال والوں سے اپنے تعلقات خراب کر دیتی ہیں کیونکہ وہ ان پر اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتی ہیں جبکہ ضروری یہ ہے کہ آپ ان کی بھی بات سنیں
سسرال والوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ وہ ناقص معلومات ہے جو لوگوں کے ذریعے ہم تک پہنچتی ہے ۔اگر ہم لوگوں کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنے سسرال والوں کی خواہشات اور خوشیوں کا احترام کریں تو کوئی شک نہیں کہ سسرال والوں کے ساتھ ایک مثالی رشتہ قائم کر سکیں۔
اپنی انا کو دبائیں
زیادہ تر تعلقات خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ انسان کی انا ہوتی ہے۔ عاجزی سے رہیں اور ہر قسم کے جھگڑے سے بچنے کی کوشش کریں ۔ اس کا طریقہ بہت آسان ہے صرف پیار اور محبت سے اپنے رشتوں کے درمیان کی دوریاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے سسرال والوں کا موازنہ اپنے میکے والوں سے ہر گز نہ کریں اور نہ ہی کسی سے حد سے زیادہ امید لگائیں ۔ ہر خاندان کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں، آپ ان کے خاندان میں شامل ہونے کی کوشش کریں نہ کہ ان کو بدلنے کی کوشش کریںاور لڑنے جھگڑنے کے بجائے اپنی انا کو بھلا کر ان میں گھلنے ملنے کی کوشش کریں۔
ان کو جاننے کی کوشش کریں
جب آپ کسی گھر میں نیافرد بن کر جاتے ہیں تو سب سے اہم اور مشکل کام اس گھر کے لوگوں کو سمجھنا ہوتا ہے۔ آپ اس گھر کے لوگوں کو جاننے کی کوشش کریں ، ان کے ساتھ وقت گزاریں، اگر اس گھر میں بچے ہوں تو ان کے ساتھ دوستی کریں پھر اس کر کے افراد کی پسند نا پسند جانیں۔ یہ بات جاننے کی کوشش کریں کہ کس چیز سے ان کو خوشی ملتی ہے
اس کے علاوہ بات چیت کے ذریعے انہیں جاننے کی کوشش کریں اگر کسی کی جانب سے سخت جواب ملے تو اسے مسکرا کر ٹال دیں اور صرف ایک بات یاد رکھیں کہ آپ یہاں پر صرف اس آدمی کی وجہ سے ہیں جو آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ پیارا ہے۔ اس کی خاطر برداشت کریں
بڑوں کا ادب کریں
جب آپ کھاتے ہیں، پیتے ہیں ،بات چیت کرتے ہیں یا اس گھر کے بڑوں کے سامنے اٹھتے بیٹھتے ہیں تو لازم ہیں کہ آپ احترام کا مظاہرہ کریں۔ ان کی باتوں پر توجہ دیں نہ کہ اسمارٹ فون میں گم رہیں۔ ان کی باتوں پر توجہ دیں ، ان کے ہر حکم کا احترام کریں۔ ان سے بات چیت کریں ان کے خاندان کے متعلق جاننے میں دلچسپی دکھائیں اور اگر وہ اپنے ماضی کے متعلق باتیں کریں تو اس میں دلچسپی دکھائیں اور غور سے سنیں۔
گھر کے کام کاج میں حصہ لیں۔
گھر کے کاموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیں ۔ خود خود باورچی خانہ کے کاموں میں یا کپڑے دھونے میں گھر والوں کی مدد کریں۔ اس کےعلاوہ گھر کی کوئی چیز خراب یا ٹوٹی ہو تو اس کی مرمت کریں اس طرح آپ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا اور گھر والوں پیار سمیٹنے کا بھی۔
بناوٹ سے دور رہیں
بناوٹ سے خود کو دور رکھیں آپ جیسے ہیں ویسے رہتے ہوئے اپنے اچھے اخلاق سے سسرال والوں کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔ یہ ایک دن کا رشتہ نہیں ہے سو ان رشتوں کو بناوٹ سے نہیں جیتا جا سکتا ۔ آپ دکھائیں کہ آپ ان کے ساتھ مخلص ہیں اور جو بات آپ کہتے ہیں یا کرتے ہیں اس میں آپ کا خلوص موجود ہے ۔ ممکن ہے کہ آپ میں بھی کچھ خوبیاں یا خامیاں موجود ہوں،انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ باٹنے سے نہ ہچکچائیں۔
رابطہ قائم رکھیں
اگر آپ اپنے سسرال والوں کے ساتھ ایک چھت کے نیچے نہیں رہتے ہیں تو وقت نکال کر انہیں کال کر لیا کریں یا مہینے میں ایک مرتبہ ملاقات کیا کریں۔ کبھی انہیں اپنے گھر دعوت پر بلا لیا کریں یا ان کے ساتھ چائے پی لیا کریں ۔ سسرال مین موجود افراد کی سالگرہ یا شادی کی سالگرہ یاد رکھیں انہیں مبارکباد دیا کریں تحائف کا تبادلہ کیا کریںایسا کرنے سے اپ کو سسرال والوں کے ساتھ خشگوار تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
اپنے شریک حیات کا ساتھ دیں
یہ خاندان آپ کے جیون ساتھی کا ہےاور ہمیشہ رہے گا لہذا اگر اپ بات بات پر تنازعات میں اپنے شریک حیات کو ڈالیں گی تو یہ اپ دونوں کے تعلقات کو بھی خراب کریگا اور آپ کے درمان تناؤ پیدا کرنے کی وجہ بنے گا ۔ لہذا اگر اپ چاہتے ہیں کہ اپ دونوں کے تعلقات میں کڑواہٹ نہ آئے تو اپنے جیون ساتھی کے سامنے اس کے گھر والوں کی برایئاں نہ کریں اور نہ ہی اپنے جیون ساتھی کی برائیاں کسی کے سامنے کریں بلکہ ہمیشہ ہر حالات میں اس کا ساتھ دیں اور اس کے مؤقف کی حمایت کریں
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|