ذیابیطس جسی عام طور پر شوگر کے نام سے جانا جاتا ہے دنیا میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی ایک حالت ہے جو عمر، سائز یا جنس سے قطع نظر کسی کو بھی ہو سکتی ہے اور ہماری کچھ پسندیدہ شخصیات بھی شوگر سے متاثر ہیں جن کے متعلق آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے کیسے اس بیماری پر قابو پایا ہے
ذیابیطس سے متاثر مشہور شخصیات
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہوتے جا رہے ہین حتٰی کہ اس بیماری سے مشہور اور ہماری پسندیدہ شخصیات بھی نہیں بچ سکیں ہیں لیکن ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے بوجود وہ اپنے کام بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں
فواد خان
خوبصورت اداکار فواد خان ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا ہیں جس کا انکشاف انہیں 17 سال کی عمر میں ہوا۔ ٹائپ 1 ذیابیطس ایک جان لیوا بیماری ہے اور مسلسل ادویات پوری عمر آپ کے ساتھ رہتی ہیں۔ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ ان کی اس حالت کی وجہ غالبا سگریٹ نوشی ہے جو کہ وہ کافی چھوٹی عمر سے کرتے آ رہے ہیں
فواد خان کے مطابق ان کی ذیابیطس کی تشخیص ایسے ہوئی کہ ایک مرتبہ چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے زخم کی پرواہ نہیں کی اور انفیکشن بڑھ گیا جس کے لئے ڈاکٹر پر جانے کے بعد پتہ چلا کہ انہیں ٹائپ 1 ذیابیطس ہے۔ ان کے مطابق اب میں کافی احتیاط برتا ہوں میں بہت پابندی سے سبزیاں کھاتا ہوں اور صبح کا آغاز ایک گلاس گرم پانی اور لیموں کے رس کے ساتھ انڈا اور سیریل لیتا ہوں
وسیم اکرم
وسیم اکرم بھی ان پاکستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات میں سے ایک ہیں جو 30 سال سے بھی کم عمر سے ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔وسیم اکرم کی ذیابیطس سے متعلق زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں وہ تو بس انہیں ایک صحت مند اور کامیاب کھلاڑی کے طور پر جانتے ہیں۔ جبکہ وہ ذیابیطس سے گزشتہ 30 سالوں سے بھی زیادہ وقت سے نمٹ رہے ہیں۔
وسیم اکرم کے مطابق، یہ کتنا بڑا صدمہ تھاکیونکہ میں ایک صحت مند کھلاڑی تھا جبکہ میری کائی خاندانی تاریخ بھی نہیں تھی ، اس لئے مجھے اس کی بالکل توقع نہیں تھی اور مھجے یہ بہت عجیب لگ رہا تھا کہ ابھی تو میری عمر 30 سال بھی نہین ہے لیکن میرے ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ اپ اس پر قابو پا سکتے ہیں اور میں نے ایسا ہی کیا اور اس کے نتیجے کے طور پر وسیم اکرم کو اب بھی بین الاقوامی سطح پر بھی ؑظیم کھلاڑی مانا جاتا ہے۔
نک جونس
کروڑوں دلوں کی دھڑکن ایک امریکی گلوگار نک جوناس کو ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ 13 سال کے تھے یہ کافی عرصے سے وزن میں کمی اور زیادہ پیاس کا شکار تھے جس وقت ان کو ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تو ان کی بلڈ شوگر 700 تھی اور ان کا وزن 100 پاؤنڈ رہ گیا تھا جس کے لئے انہیں ہسپتال میں داخل ہونا
لیکن اب وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں اور اب26 سال کے ہو چکے ہیں ان کے مطابق اب میں خوش ہوں، صحت مند ہوں اور اپنی جسمانی صحت کو ترجیح دیتا ہوں ، باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں۔ اس بیماری کے باوجود میں اپنی روزمرہ کی زندگی پر کنٹرول رکھتا ہوں اور ان سب کے لئے میں اپنے گھر والوں ، دوستوں اور پیاروں کو مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا اور میری مدد کی، ان کے مطابق کبھی بھی کسی چیز کو اپنی بہترین زندگی کے آگے آنے نہ دیں۔
سونم کپور
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ، ماڈل اور فلم دائریکٹر سونم کپور کو زیابیطس کی تشخیص اس وقت ہائی جب وہ نو عمر تھیں۔ ان کے کم وزن ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کی بیماری تھی ۔ سونم کئی سالوں سے دوا اور انسولین لے رہی ہیں ان کے ڈاکٹر کے مطابق وہ اپنی شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے یوگا، مراقبہ،رقص، پیلیٹس،اسکوش اور وزن کنٹرول کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سخت خوراک اور ورزش کے معمولات پر عمل پیرا ہیں۔
ہیل بیری
امریکی اداکارہ اورماڈل ہیل بیری ایک شو لیونگ ڈولز کے دوران کومہ میں چلی گئیں جب ان کی عمر 23 سال تھی اور وہ اس حالت مین پورا ایک ہفتہ رہیں ، جس کی وجہ ان کا ہائی شوگر لیول بتائی گئی۔ تب سے ہی ہیل بیری ذیابیطس کو کنترول کرنے کے لئے انسولین لے رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی خوراک کو کنٹرول کرتی ہین اور یوگا کی مشق کرتی ہیں اس سے ان کی حالت طاقت میں بدل گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ذیابیطس نے مجھے طاقت اور سختی دی کیونکہ آپ کو حقیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہے وہ کتنی ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو۔