مرد کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی وہ کون سی خوبیاں ہیں جو بہ حیثیت بیوی ایک عورت میں ہونی چاہئیں؟ یہ ایسا سوال ہے جو شادی سے پہلے ہر لڑکی کے ذہن میں ہوتا ہے ، مرد بڑی حد تک ظاہری اشیاء کو دیکھتے ہیں۔ ان کا کسی کو جانچنے کا یہی طریقہ ہے۔ وفاداری اور دیکھ بھال کی خصوصیات کے علاوہ، پچھلے کچھ سالوں میں مردوں میں اپنی بیوی کے لیۓ کچھ مختلف خصوصیات کی خواہش پیدا ہوئی ہے۔ آدمی اس خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کے بارے میں اسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ خاتون اس کا احساس کر رہی ہے۔
مرد کی جیون ساتھی میں پائی جانے والی خصوصیات
ایک مطالعہ سے پتا چلا ہےکہ جو مرد ایک موزوں جیون ساتھی کی تلاش میں رہتے ہیں وہ گھریلو ساز خصوصیات سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا، یہاں کچھ مختلف خصوصیات درج ہیں جو آدمی اپنی بیوی میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
اچھا تعلیمی پس منظر
مرد ان خواتین کی طرف بہت متوجہ ہوتے ہیں جو ذہین ہوتی ہیں اور ان کا تعلیمی پس منظر ماہر ہوتا ہے۔ وہ ایسی خواتین کو تلاش کرنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں جو ترقی پذیر کیریئر رکھتی ہیں، کافی تعلیم یافتہ ہیں اور صرف گھریلو صلاحیتوں تک محدود نہیں ہیں۔
انحصار
آدمی شاید ایسی خواتین کو ترجیح دیتے ہیں جن پر وہ جذباتی، جسمانی اور مالی طور پر بھی انحصار کر سکیں۔ مرد اب اس دور میں نہیں ہیں جہاں انہیں خاندان کا واحد کمانے والا سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیوی گھر کی دیکھ بھال میں برابر کا حصہ ڈالے۔
دوسروں کے ساتھ بہتر سماجی تعلقات
کون نہیں چاہتا کہ ان کا ساتھی اور وہ خود پارٹی کی جان بنیں، آدمی ان خواتین کو شریک حیات بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ بہتر میل جول رکھتی ہیں، اپنی دوستوں کے گروپ میں آزادانہ طور طریقے سے بات چیت کر سکتی ہیں آدمی اپنی بیوی کو ایسا دیکھنا پسند کرتے ہیں جو کسی بھی وقت، کہیں بھی گفتگو کر سکتی ہیں۔
اچھی صحت
مرد ایسی بیوی کو ترجیح دیتے ہیں جو اپنی صحت کا خیال رکھتی ہو۔ ورزش، دوڑنا یا یوگا فٹ ہو اور صحت مند طرز زندگی پر عمل پیرا ہو۔
پختہ عزائم رکھنے والی
مرد ایسی بیوی کو پسند کرتے ہیں جو اپنے خوابوں اور عزائم کے بارے میں بہت سنجیدہ ہو۔ آدمی اپنی بیوی کا ساتھ دینا چاہیں گے اگر وہ اپنے خوابوں کا تعاقب کرنا چاہتی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کی عورت اس کی طرح پختہ ارادہ رکھنے والی ہو، اور اگر ممکن ہو تو، اس سے بھی زیادہ۔
شفیق اور مہربان
مرد کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے جو صرف ان کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ بلکہ مردوں کی خواہش ہوتی ہے ان کی زندگی میں آنے والے ہر شخص کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔
شفقت و احسان ایسی صفات ہیں جن سے خاندان میں اختلافات ختم کیے جا سکتے ہیں۔ جب ہم کسی سے شفقت کا معاملہ کرتے ہیں تو اس سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم سب خاص افراد ہیں جو ضرورت کے وقت پیار، شفقت اور معافی کے مستحق ہیں۔
مثبت اور مزاحیہ
کسی بھی تعلق میں سب سے اہم چیز وقت کا ہنستے مسکراتے اور بہتر انداز میں گزارنا ہوتا ہے۔ پرجوش ماحول اور اچھے موڈ کی طرف دھیان رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔ اس سے آپ مثبت، ہلکی اور مزاح سے بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔
اپنی بے شمار صفات کے ساتھ ساتھ ایک عورت مسکراہٹ کے ذریعے بھی دن کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آدمی مسکراتی ہوئی خواتین کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔
خوداعتمادی
مرد ایسے لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہوں۔ صرف خواتین ہی نہیں جو اپنے ساتھی کو پراعتماد دیکھنا چاہتی ہیں بلکہ آدمی بھی چاہتے ہیں کہ وہ ایسی عورت کے ساتھ رہیں جو پراعتماد ہو اور جو اپنا دفاع کرسکتی ہو۔ وہ کسی جدید رحجانات یا مشہور شخصیت کی عادات پر چلنے والے کو اتنا پسند نہیں کرتے بلکہ ایسی خاتون کو چاہتے ہیں جو پر اعتماد زندگی بسر کرے۔
جذباتی ذمہ داریاں
آدمی کے لیے اس خاتون سے بڑا کوئی اور کردار نہیں ہے جو دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اپنے جذبات اور ردعمل کی ذمہ داری لے سکے خواہ حالات کیسے بھی ہوں۔ یقینا اس طرح کی ذمہ داری عورت کی کشش میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے۔ خاتون میں جذباتی ذمہ داری مردوں کے لیے ناقابل یقین حد تک دلکش ہوتی ہے۔
تحقیق کے نتائج
مرد کے لیے شریک حیات کے انتخاب میں ترجیحات کیوں مختلف ہوتی ہیں، اس راز سے سائنس دانوں نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ مرد شریک حیات کو کیسا دیکھنا چاہتا ہے، تو اس حوالے سے آج بھی مردوں میں دقیانوسی تصورات زیادہ اہم ہیں۔ ایک شخص آئیڈیل شریک حیات میں کونسی خصوصیات دیکھنا چاہتا ہے اس کا مکمل انحصار اس کی اپنی شخصیت پر ہوتا ہے۔
نئ تحقیق میں محققین نے اس بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ شریک حیات کے انتخاب میں مرد کی سوچ روایتی ہے، یعنی آدمی آئیڈیل شریک حیات کے طور پر دبلی پتلی اور پرکشش عورت کو ترجیح دیتے ہیں ۔
تحقیقی مطالعہ سے وضاحت ہوئی کہ مرد کے لیے آئیڈیل جیون ساتھی کا تصور ایک دبلی پتلی عورت ہے، جیسا کہ مشاہدے سے ثابت ہوا کہ مرد شرکاء کی 80فیصد تعداد نے اسے ایک جیون ساتھی کے لیے ایک مثالی خوبی قرار دیا۔
محققین نے کہا کہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ ایسےآدمی جو اپنی ظاہری خوبصورتی کے تصور سے مطمئن تھے انھوں نے مستقبل کی شریک حیات میں پرکشش ہونے کو زیادہ اہمیت دی تھی ۔