زيتون کا تیل ، خاص طور پر ‘ایکسٹرا ورجن ‘آپ کے لیے مفیدہےماہرین اس بات پر متفق ہیں باوجود یس کے کہ غذائی چربی کے انسانی صحت پر اثرات متنازعہ ہیں۔
یہاں زیتون کے تیل کے 11 صحت کے فوائد ہیں جو سائنسی تحقیق کے ذریعہ تائید شدہ ہیں۔
زیتون کا تیل صحت مند مونوس سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے
زيتون کا تیل قدرتی تیل ہے جو زیتون کے درخت کے پھل سے نکالا جاتا ہے۔تقریباً 14% تیل سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہے، جب کہ اومیگا 6 اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی مانند 11% پولی ان سیچوریٹڈ ہے ۔لیکن زیتون کے تیل میں غالب فیٹی ایسڈ ایک مونوس سیچوریٹڈ چربی ہے جسے اولیک ایسڈ کہتے ہیں، جو کہ تیل کے کل مواد کا 73% بنتا ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اولیک ایسڈ سوزش کو کم کرتا ہے اور کینسر سے منسلک جینز پر بھی فائدہ مند اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔مونوس سیچوریٹڈ چربی بھی تیز گرمی کے خلاف کافی مزاحمت کرتی ہے۔’ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کو کھانا پکانے کے لیے ایک صحت بخش تیل بناتے ہیں۔
زيتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے
ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل کافی غذائیت سے بھرپور ہوتاہے۔اس کے فائدہ مند فیٹی ایسڈز کے علاوہ اس میں وٹامن ای اور کے ،کی معمولی مقدار پائی جاتی ہے۔لیکن زیتون کا تیل طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتاہے۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹ حیاتیاتی طور پر فعال ہیں اور آپ کے دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں ۔سوزش سے بھی لڑتے ہیں اور آپ کے خون کے کولیسٹرول کو آکسیڈیشن سے بچانے میں مدد کرتے ہیں، یہ دوایسے فوائدہیں جو آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
سوزش کے خلاف مدافعت کی خصوصیات کا حامل
دائمی سوزش بیماریوں کا ایک اہم محرک سمجھا جاتا ہے، جیسے کینسر، دل کی بیماری، میٹابولک سنڈروم، ٹائپ 2 ذیابیطس، الزائمر، گٹھیا اور یہاں تک کہ موٹاپا۔ ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل سوزش کو کم کر سکتا ہے، جو اس کے صحت کے فوائد کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔اینٹی آکسیڈینٹ کے ذریعہ سوزش کے اہم اثرات میں کمی لائی جاتی ہے۔ ان میں کلیدی اولیو کینتھل ہے، جو کہ آئیبوپروفن کی طرح کام کرتا ہے، جو کہ ایک سوزش کی دوا ہے۔
صحت سے متعلق مزیددلچسپ معلومات کے لئے وزٹ کریں marham.pk .
یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
کچھ سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ 3.4 کھانے کے چمچ (50 ملی لیٹر) ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں موجود اولیو کینتھل کا اثر آئیبوپروفن کی10% بالغ خوراک کی طرح ہوتا ہے ۔تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ اولیک ایسڈ، زیتون کے تیل میں اہم فیٹی ایسڈ، اہم سوزش کے نشانات جیسے سی-ری ایکٹوپروٹین (سی-آر-پی)کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیتون کے تیل کے اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کو بڑھانے والے کچھ جینز اور پروٹینز کو روک سکتے ہیں ۔
فالج / اسٹروک کو روکنے میں معاون
اسٹروک آپ کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں خلل کی وجہ سے ہوتا ہے، جو کہ یا تو خون کے جمنے یا خون بہنے کی بدولت واقع ہوتا ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں، دل کی بیماری کے بعد ، فالج موت کی دوسری سب سے عام وجہ ہے۔اس تیل اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا ہے۔841,000 لوگوں پر کیے گئے مطالعے کے ایک بڑے جائزے سے معلوم ہوا کہ زیتون کا تیل فالج اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے والے مونو ان سیچوریٹڈ چکنائی کا واحد ذریعہ ہے ۔
دل کی بیماریوں کے خلاف حفاظت مہیا کرتا ہے
دل کی بیماری دنیا میں موت کی سب سے عام وجہ ہے۔ چند دہائیاں قبل کیے گئے مشاہداتی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بحیرہ روم کے ممالک میں دل کی بیماری کم عام ہے۔اس وجہ سے بحیرہ روم کی خوراک پر وسیع تحقیق ہوئی، جسے دل کی بیماری کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔
ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل اس خوراک کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، جو کئی طریقوں سے دل کی بیماری سے بچاتا ہے ۔یہ سوزش کو کم کرتا ہے، خراب ” ایل-ڈی-ایل “کولیسٹرول کو آکسیڈیشن سے بچاتا ہے، آپ کی خون کی نالیوں کی پرت کو بہتر بناتا ہے اور خون کے زیادہ جمنے کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے
.
دلچسپ بات یہ ہے کہزیتون کا تیل بلڈ پریشر جو دل کی بیماری اور قبل از وقت موت کے لیے سب سے بڑے خطرے والے عوامل میں سے ایک ہے ، کو کم کرنے میں بھی معاون ہے۔ ایک تحقیق میں، اس تیل نے بلڈ پریشر کی دوائیوں کی ضرورت کو 48 فیصد کم کر دیا ۔اگر آپ کو دل کی بیماری ہے، دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ یا کوئی اور بڑا خطرہ ہے، تو آپ اپنی خوراک میں ایکسٹر ا ورجن تیل لازماً شامل کرنا چاہئے۔
زيتون کا تیل وزن میں اضافے اور موٹاپے سے وابستہ نہیں ہے
چربی کی زیادہ مقدار کھانے سے وزن بڑھتا ہے۔تاہم، متعدد مطالعات نے زیتون کے تیل سے بھرپور بحیرہ روم کی خوراک کو جسمانی وزن پر سازگار اثرات کے ساتھ جوڑا ہے۔ ہسپانوی کالج کے 7,000 سے زائد طلباء پر 30 ماہ کے مطالعے میں معلوم ہوا ، کہ اس تیل کے زیادہ استعمال کا وزن میں اضافے سے تعلق نہیں تھا ۔
مزید برآں، 187 شرکاء میں ایک تین سالہ مطالعہ میں دریافت کیا گیا۔ کہ زیتون کے تیل سے بھرپور غذا خون میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑھتی ہوئی سطح کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا سبب بھی تھی۔
الزائمر کی بیماری کے خلاف مؤثر
الزائمر کی بیماری دنیا میں سب سے عام نیوروڈیجنریٹیو حالت ہے۔اس کی اہم خصوصیات میں سے ایک آپ کے دماغی خلیات کے اندر بیٹا امائلائیڈ پلاک(یا تختیوں) کا جمع ہونا ہے۔چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے تیل میں موجود مادہ ان تختیوں کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
مزید برآں، ایک انسانی مطالعہ نےثابت کیا کہ زیتون کے تیل سے بھرپور بحیرہ روم کی خوراک دماغی افعال کو فائدہ پہنچاتی ہے ۔ یاد رہے ، کہ الزائمر پر زیتون کے تیل کے اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے
زیتون کا تیل ٹائپ 2 ذیابیطس کے خلاف انتہائی مؤ ثرثابت ہوتا ہے۔کئی مطالعات نے زيتون کے تیل کو بلڈ شوگر اور انسولین کی حساسیت پر مفید اثرات سے جوڑا ہے ۔حال ہی میں 418 صحت مند لوگوں پر ایک بے ترتیب طبی ٹیسٹ/تجربے نے اس تیل کے حفاظتی اثرات کی تصدیق کی ہے ۔اس تحقیق میں زیتون کے تیل سے بھرپور بحیرہ روم کی خوراک نے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 40 فیصد سے زیادہ کم کیا۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر مخالف خصوصیات رکھتے ہیں
کینسر دنیا میں موت کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔بحیرہ روم کے ممالک میں لوگوں کو بعض ا قسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، اور بہت سے محققین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ زيتون کاتیل ہو سکتا ہے ۔اس تیل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کا ایک اہم محرک سمجھے جانے والے فری ریڈیکلز، کی وجہ سے آکسیڈیٹیو نقصان کو کم کر سکتے ہیں ۔بہت سے ٹیسٹ ٹیوب مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس تیل میں موجود مرکبات کینسر کے خلیات سے لڑ سکتے ہیں ۔
گٹھیا کے علاج میں مدد کرسکتا ہے
ریمیٹائڈ گٹھیا ایک خود کار قوت مدافعت کی بیماری ہے جس کی پہچان خراب اور دردناک جوڑوں سے ہوتی ہے۔زيتون کے تیل کے سپلیمنٹس سوزش کے نشانات کو بہتر بناتے ہیں اور ریمیٹائڈ آرتھرائیٹس(گٹھیا) والے افراد میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتے ہیں ۔
زيتون کا تیل جب مچھلی کے تیل کے ساتھ ملایا جائے جو کہ سوزش کو روکنے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا ذریعہ ہے تو اسکی ا فادیت خاص طور پر بڑھ جاتی ہے ۔ایک تحقیق میں، زيتوناور مچھلی کے تیل نے ریمیٹائڈ گٹھیا والے لوگوں میں ہاتھ کی گرفت، جوڑوں کے درد اور صبح کی سختی میں نمایاں طور پر بہتری لائی ہے ۔
اینٹی بیکٹیریل خصوصیات
زيتون کے تیل میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو نقصان دہ بیکٹیریا کو روک سکتے ہیں یا مار سکتے ہیں ۔ ان میں سے ایک ہیلیکوبیکٹر پائلوری ہے، جو آپ کے معدے میں رہتا ہے اور پیٹ کے السر اور پیٹ کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ٹیسٹ ٹیوب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ زيتون کا تیل اس جراثیم کی آٹھ شدتوں سے لڑتا ہے، جن میں سے تین اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحم ہیں ۔
انسانوں میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 30 گرام ایکسٹرا ورجن زيتون کا تیل اگر روزانہ لیا جائے تو ، 10 سے 40 فیصد لوگوں میں دو ہفتوں میں ہیلیکوبیکٹر پائلوری انفیکشن کو ختم کر سکتا ہے۔