شریک حیات کا خیال آتے ہی وزن اعتدال میں رکھنا یا جسمانی طور پر فٹ رہنا ہر سنگل لڑکے اور لڑکی کی اولین خواہش ہوتی ہے ، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں، اس میں حیران ہونے کی وجہ نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔ اس سے متعلق مطالعات اور تحقیقی رپورٹس ہمیں کیا بتاتی ہیں جانتے ہیں۔
شادی کے بعد وزن بڑھنےسے متعلق تحقیقی رپورٹس
یہ دعویٰ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔ محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جب شادی شدہ جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب شریک حیات کے سامنےانہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی ضرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، اور جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے طبی فوائد کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادی کے بعد بھی موٹاپے کی روک تھام کرسکتے ہیں۔
جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کی تجاویز
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے، تو آئیے ہم صحت مند طرز زندگی حاصل کرنے اور شادی کے بعد فٹ رہنے کے یہ آسان طریقے بتا کر آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی شادی کے بعد اپنے وزن کی وجہ سے فکر مند ہیں یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
صحت مند، کم کیلوری والے کھانے پکائیں
ہمارے ہاں بیویاں اپنے شوہروں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے کھانا پکانا پسند کرتی ہیں لیکن آپ کچھ صحت مند اور کم کیلوری والے پکوان بنا کر بھی ایسا ہی کر سکتی ہیں۔ چکنائی والے کھانوں کو الوداع کریں یا انہیں اختتام ہفتہ اور خاص مواقع کے لیے رکھیں۔
اس کے علاوہ، آفس کیفے ٹیریا میں کھانے سے بچنے کے لیے اگلے دن کے لیے اپنے ناشتے کی منصوبہ بندی کریں اور شریک حیات کے ساتھ مل کر بنائیں ۔ کم کیلوری والا کھانا بے ذائقہ نہیں ہوتا۔ اور آپ آسانی سے صحت مند اور لذیذ کھانوں اور اسنیکس کی ترکیبیں آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
صحت مند غذا کا ذخیرہ رکھیں
اگر آپ دونوں شریک حیات کام کر رہے ہیں، تو اپنے فریج میں صحت بخش غذاؤں، پھلوں اور سبزیوں کا مناسب ذخیرہ رکھیں، تاکہ آپ چکنائی والی چیزیں اور تلے ہوئے نمکین اور فروزن فوڈ سے پرہیز کر سکیں۔
منصوبہ بندی کریں
زیادہ تر ہمارے ماحول میں اپنے شریک حیات کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لیے کسی نہ کسی طرح کھانے کے ساتھ جڑا رہنا پڑتا ہےجیسے ایک رومانٹک ڈنر یا چپس کولڈ ڈرنک کے ساتھ ٹیلی ویژن دیکھنا۔ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر کے اس طرز کو ختم کر سکتے ہیں جیسے کہ یوگا کلاس کے لیے یا جم ساتھ جانا۔ اگر اور کچھ نہیں تو گھر پر اکٹھے چہل قدمی یا ورزش کو معمول بنائیں۔
ورزش کرنا ضروری ہے
اپنے جسم کی جمع شدہ کیلویز جلانے کے لیۓ آپ کو دن میں کم از کم 40 منٹ اپنے لیۓ نکالنے کی ضرورت ہے۔ روزانہ، اپنی ورزش کے معمولات پر شریک حیات کے ساتھ مل کر عمل کرنے کی کوشش کریں، چاہے یہ 15-20 منٹ کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ ہفتے کے آخر میں، اپنی مشقیں جلد ختم کریں، تاکہ آپ اپنےشریک حیات کے ساتھ باقی دن سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ بھی بہتر ہےکہ دونوں ایک ساتھ ورزش کے نظام میں شامل ہوں، تاکہ آپ کچھ معیاری وقت ایک ساتھ گزار سکیں۔
عدم تحفظات سے پرہیز کریں
شادی شدہ جوڑوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ غلط فہمیوں کی بناء پر اپنے شریک حیات کے ساتھ بات نہ کرکےآپس کے تعلقات میں اپنے مسائل جھگڑے، مایوسی اور عدم تحفظ کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ لڑائیاں مردوں کو نشہ کرنے پر مجبور کرتی ہیں جب کہ خواتین کو چاکلیٹ، کینڈی اور چکنائی والے کھانے میں سکون ملتا ہے۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اور مناسب بات چیت کے ذریعے ایسے مسائل کو حل کرکے ایسی صورتحال سے بچیں۔
فٹنس کی طرف حوصلہ افزائی رکھیں
اپنی روز مرہ زندگی میں فٹ رہنے کے لیےبھرپورکوشش کریں۔ آنے والے دنوں میں ان تمام پارٹیوں، پریزنٹیشنز اور فنکشنز کو ترتیب دے کر متحرک رہیں جن میں آپ کو شرکت کرنی ہے۔ آپ کو اور آپ کی شریک حیات کو یقیناً ان عمدہ مواقع پر بہترین نظر آنا چاہیں گے۔ اور، یہ آپ کو تلی ہوئی اور میٹھے کھانوں اور جنک فوڈز کی طرف مائل ہونے سے روکنے کی ترغیب دے گا۔
مستقل مزاجی سے وزن کم کریں
صرف چست لباس میں فٹ ہونے سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ، دوستوں کے ساتھ کسی خاص رات کے کھانے کے لیے فٹ ہونا آپ کا وزن کم کرنے کی وجہ نہیں ہونا چاہیے، اس کے بجائے دل کی بیماری، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے خطرے کے بارے میں سوچنا شروع کریں۔ اپنے وزن کو کم کرنے میں مستقل مزاجی اپنائیں ، ورنہ یہ وزن آہستہ آہستہ کسی بھی وقت واپس پلٹ آۓ گا.
جنک فوڈ کھانا اور وزن بڑھانا بہت آسان ہے، لیکن پرانی شکل میں واپس آنے کے لیے صحت مند طرز زندگی پر قائم رہنا بہت مشکل ہے۔ لہذا، ہمیشہ صحت مند اور فٹ رہیں۔