زیادہ وزن والے پاکستانی اداکاریہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسکرین پر اچھا نظر آنے کے لیے انہیں اپنا جسم متناسب اور پرکشش رکھنے کے لئے جسم کو کم کرنا ہوگا۔ اگرچہ زیادہ ویٹ والے اداکار اتنے ہی باصلاحیت اور پراعتماد ہیں جتنے کے دوسرے اداکار اسکرین پر پراعتماد ہیں کیونکہ شوبز کی دنیا میں جب انہوں نے پرکشش جسم کے بغیراپنے ٹیلنٹ کے ساتھ قدم رکھا تو لوگوں نے ان کو کھلے دل سے سراہا
لیکن ان میں سے اکثر کو یہ احساس تھا کہ ان کا ویٹ زیادہ ہے اور اگر انہوں نےاسے کم کیا تو وہ اور بھی بہتر نظر آئیں گے۔ پھر ان میں وہ اداکار بھی ہیں، جنہوں نے خاص طور پر اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی وجہ سے ویٹ کم کیا کیونکہ انہیں بڑے پردے پر اچھا نظر آنے کی خواہش تھی۔ ان میں سے کچھ اداکاروں کو احساس ہوا کہ اپنے بارے میں اچھا محسوس کرنے کے لیے ویٹ کم کرنا صحیح فیصلہ ہے ان اداکاروں میں احمد علی بٹ، ایمن،مینال،آغا علی،عائشہ عمر،یسرہ رضوی اور دوسرے بہت سے مشہور اداکار شامل ہیں
۔ ان تمام اداکاروں نے انٹرویوز میں اپنے وزن میں کمی کے سفر کو شیئر کیا اور اعتراف کیا کہ انہیں ویٹ کم کرنے سے پہلے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں بعض اس قسم کے پروجیکٹس نہیں دیے گئے تھے جس کا وہ حصہ بننا چاہتے تھے کیونکہ ان کا ویٹ زیادہ تھا۔ وہ مشہور شخصیات جن کا وزن کم کرنے کا سفر کسی نہ کسی طرح شفا یابی کے ہی عمل کا حصہ تھا۔
ویسے تو کافی پاکستانی اداکاراؤں نے شوبز میں آنے کے بعد اپنا جسم کم کیا ہے لیکن ایک نام آجکل اس حوالے سے بہت زیادہ سرخیوں میں ہے یہ نام عروسہ صدیقی کا ہے
عروسہ صدیقی کی وزن کم کرنے کی متاثر کن کہانی
عروسہ صدیقی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں، ماڈلز اور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل بہت پہلے ہی جیت چکی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے جہاں ان کی بے مثال اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ ان کو سراہا گیا ہے وہیں ان کاجسم زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہمیشہ بعض لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا
وزن کم کرتے وقت عروسہ کی عمر
اگر ہم سال 2021 میں مشہور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروسہ صدیقی کی عمر کی بات کریں تو وہ 38 سال کی ہو چکی ہیں۔ اور اس لڑکی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے کردار بڑی مہارت اور آسانی سے نبھا سکتی ہے۔ اور اس عمر میں چربی کی پختگی کیوجہ سے وزن کم کرنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس نے یہ ناممکن کام ممکن کردکھایا
وہ ڈولی کی آئے گی بارات میں سکھی کے کردار میں سب سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں اور اپنے ناقابل یقین اداکاری کی وجہ سے جلد ہی تاکے کی آئے گی بارات میں مرکزی کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور اسے بخوبی ادا کیا، عروسہ نے قدوسی کی بیوہ میں بھی ناقابل یقین کردار ادا کیا اور اپنے زیادہ وزن کے باوجود خوب داد سمیٹی
شادی سے پہلے جسم کو کم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششیں
شادی سے پہلے بھی عروسہ نے اپنے وزن کو کافی کم کیا تھا اور ڈائیٹ بہت زیادہ نہ بھی کرکے اس نے وزن میں کافی کمی کی تھی کیونکہ ڈائیٹ میں چیٹنگ کے باوجود اس نے جم میں کافی ورک آؤٹ کیا تھا لیکن ڈایئٹ کو زیادہ کنٹرول نہ کرنے کے باعث وہ اس وزن کو قائم نہیں رکھ سکی تھیں اور دوبارہ اس نے وزن بڑھالیا تھا
لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ عروسہ صدیقی نے اب دوبارہ کافی جسم کم کر لیا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اب صرف اداکارہ نہیں بلکہ بہترین ماڈل، اداکارہ اور فلمی ہیروئن لگتی ہیں۔ اور جب عروسہ کے ماضی کے کامیاب اور ڈیبیو ڈرامے کی بات آتی ہے تو ڈولی کی آئے گی بارات اس فہرست میں سرفہرست ہے۔
عروسہ صدیقی کی تبدیلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آجکل خوب دھوم مچا رہی ہیں اور ان کے جسم کی تبدیلی کا چرچا آجکل ہر زبان پر عام ہو گیا ہے۔ قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن سینی کو بھی بلند کیا ہے۔ اور ساتھ ہی ہہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف باصلاحیت بلکہ ہے حد پرکشش بھی ہیں
بچے کے بعد وزن کو کم کرنے میں مشکلات
عروسہ نے 2015 میں ثاقب خان سے شادی کی تھی اور اس اور وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے کے بعد عورتوں کو وز ن کم کرنے میں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہر طرح کی ڈائیٹ اور ایکسرسائز نہیں کی جاسکتی کیونکہ ڈاکٹرز ڈلیوری کے بعد احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں اس وجہ سے ان کا وزن مزید بڑھ گیا اور ان کو اپنے شوہر اور فین کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا
اور ایک اندازے کے مطابق انھوں نے اپنے شوہر کو متاثر کرنے کے لئے ہی اپنے وزن کو بےتحاشا کم کیا انھوں نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذائی لائف اسٹائل کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل اقدام اٹھائے جن میں
یوگا،
جم میں انسٹرکٹر کی زیرنگرانی ورزشیں،
ٹریڈ مل ،جاگنگ
اور نیوٹریشنسٹ سے تجویز کردہ خوراک کا چارٹ
کا استعمال وغیرہ جیسے سب محنت طلب اور اہم طریقے آزمائے
عروسہ کی وزن کو کم کرنے والوں کے لئے کچھ ٹپس
مشہور عروسہ صدیقی نے 10 سے 20 کلو وزن کم کر لیا ہے اور اب وہ ہیروئن لگنے لگی ہیں۔ وائرل تصاویر کو دیکھ کر لوگوں کا کہنا تھا کہ عروسہ کو وزن کم کرنے کا راز بھی بتانا چاہیے۔ اس حوالے سے ان کو بہت سے مارننگ شوز میں بھی بلایا گیا ہے جہاں انھوں نے کافی اچھے مشورے اور ٹپس شئر بھی کی
اور ایک بات جو سب سے اہم عروسہ نے بتائی وہ یہ تھی کہ کامیابی کا یہ سفر بولنے میں جتنا چھوٹا لگتا ہے گزارنے میں اتنا ہی طویل تھا اور اس کامیابی کے پیچھے تین سال کا طویل عرصہ اور مجنت بھری جدوجہد تھی اور ان کو لگتا ہے کہ ان کے زیادہ وزن کی وجہ مڈنائیٹ کریونگ یعنی آدھی رات کی بھوک تھی جسے مٹانے کے لئے وہ جنک فوڈ کھاتی تھیں اور اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے انھوں نے تمام غیر صحت مند عادات کو ترک کیا اور صحت مند طریقے سے جسم کوکم کیا