پاپ کارن فلم تھیٹر میں مووی اسنیکس کے طور پرخرید کر استعمال سے ہونے سے لے کر ہوم پاپ کارنلز یعنی گھر پر مکئ کے دانوں سے پوپ کارن بنانے تک ایک مقبول اسنیک ہے۔ تاہم، اگر آپ اس بے حد ہلکے پھلکے اسنیک کے بہت زیادہ شوقین ہیں، تو اس ہلکے پھلکے اسنیک کے بارے میں بہت کچھ ہے جو آپ کو شاید ابھی تک نہیں معلوم ہوگایہ ضروری ہے کہ آپ اس کے فوائد سے پوری طرح آگاہ ہوجائیں اور — خاص طور پر جب بات آپ کی صحت کی ہو تو آپ کوہر کھانے کی چیز کے فوائد اور نقصانات سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیۓ۔
پاپ کارن کے جسم ودماغ پر اثرات
یہاں ہم کچھ حیران کن حقائق سے پردہ اٹھائیں گے اگر ہم ہر روز پاپ کاررن کھاتے ہیں تو ہمارے دماغ اور جسم میں اس کا کیسا اثر ہو سکتا ہے۔ اور اس کا استعمال ہمارے جسم پر کونسے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے
آپ کو قبض سے نجات مل سکتی ہے
یہ صرف فلموں کے لیے ایک کول اسنیک نہیں ہے، یہ ایک صحت بخش ناشتہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، لیکن یہ صحت مند صرف اس صورت میں ثابت ہوسکتا ہے جب آپ اپنے پاپ کارن کو نمک اور مکھن کے بیچ میں دفن نہ کریں کیونکہ نمک اور مکھن اس کے فوائد کو نقصان میں بدل سکتے ہیں ۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اسنیک فائبر سے بھری ہوئے ہوتے ہیں۔ آپ 3 کپ مکئ کے دانے جو ایئر فرائر میں فرائڈ کرکے پھلائے جاتے ہیں کا ایک حصہ کھا سکتے ہیں اور قبض سے نجات کے لیے 3.5 جی فائبر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایئر پاپڈ کارن کی ایک سرونگ میں 100 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں کیونکہ یہ بغیر چکنائی اور نمک کے استعمال کے تیار کئے جاتے ہیں
آپ تناؤ میں کمی محسوس کر سکتے ہیں
پاپ کارن کھانے سے نہ صرف انسان کی جسمانی شکل متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے ان کی ذہنی حالت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے ۔ پاپ کارن ایک ایسی غذا ہے جو کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ یہ سیروٹونن ایک ایسا انزائم جو تناؤ کم کرتا ہے کی سطح کو برقرار رکھنے کا باعث بن سکتا ہے، اور یہ آپ کے بگڑے ہوئے موڈ کو درست کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ پاپ کارن کو ایک پیچیدہ فائدہ مند کاربوہائیڈریٹ سمجھا جا سکتا ہے۔
لیکن، جب آپ اس میں چینی، نمک، یا تیل شامل کرتے ہیں، تو وہ تمام فوائد جن کی آپ پاپ کارن سے توقع کر سکتے ہیں مکمل طور پر ختم ہو جاتے ہیں۔اسے کھانے کے طریقے سے بھی آپ کے موڈ پر اچھااثر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین نفسیات مشورہ دیتے ہیں کہ اسے چینی چاپ اسٹکس سے کھانے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ ذہنی اطمینان حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عورتوں کے حاملہ ہونے کے اور مردوں کی باپ بننے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے
کچھ عرصہ پہلے تک، اس اسنیک کے صرف 2 مشہور استعمال تھے: آپ اسے کھا سکتے ہیں، یا ان لوگوں پر پھینک سکتے ہیں جو فلم تھیٹر میں بات کر کے ڈسٹربنس پھیلارہے ہوتے ہیں ۔ اب ایک تیسرا فائدہ یہ بھی مقبول ہورہا ہے کہ پاپ کارن آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات کو بڑھانے میں بھی مددکرتا ہے۔
سائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ اس مزیدار ناشتے کو کھانے سے خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر مردوں میں حاملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ اولاد سے محروم ہیں اور وجہ سے ناواقف ہیں تو کو کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے ابھی ماہرامراض سے رابطہ کرنے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
پاپ کارن ہاضمے کی صحت کو بہتر بناتا ہے
پاپکارن نظام انہضام کےلئے اچھا ہوتا ہے، پاپ کارن میں غذائی ریشے یا فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، دن بھر پیٹ بھرے ہونے کا احساس دلاتی ہے، یہ صحت مند دل کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے، اور یہ بڑی آنت کے کینسر سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے، اسے کھانے سے آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے جو نہ صرف ہاضمے بلکہ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بھی ضروری ہوتے ہیں۔
پاپ کارن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کے فوائد
پاپ کارن کیروٹینائڈ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں لیوٹین اور زیکسینتھین شامل ہیں، جو نہ صرف آنکھوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں، ، بلکہ یہ پورے جسم کے نظام کی وسیع سوزش کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی کام کرتے ہیں، جو کئی دائمی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔
پاپکارن صحت مند ہڈیوں کا باعث بنتا ہے
پاپ کارن میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ایک ایسا معدنیات ہے جو ہڈیوں کے صحت مند افعال کے ساتھ ساتھ پورے جسم میں کئی قسم کے خلیات بنانے کے کام میں مدد کرتا ہے۔ مینگنیج ایک اور معدنیات ہے جو پاپ کارن میں پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو صحت مند بناتا ہے،
پاپ کارن بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
غذائی ریشہ جسم کے اندر بلڈ شوگر کی سطح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ جب جسم میں فائبر کی وافر مقدار ہوتی ہے، تو یہ خون میں شوگر اور انسولین کی سطح کے اخراج اور انتظام لوگوں کے بہتر بناتا ہے۔
یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے، خون میں شوگر کے ان اتار چڑھاو کو کم کرنا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک بڑا بونس ہوتا ہے اور اسی لیے اگر کوئی شخص ذیابیطس کا شکار ہو تو ڈاکٹر کی طرف سے مکئ کے پھلے کھانے کی سفارش کی جاتی ہے۔
پاپ کارن خون کی کمی کو کنٹرول کرتا ہے
۔28 گرام پاپ کارن میں 0.9 ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔ یہ تعداد چھوٹی لگتی ہے، لیکن بالغ مردوں کو روزانہ اپنی خوراک میں صرف 8 ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری طرف بالغ خواتین کو 18 ملی گرام فی دن کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ حیض کے دوران ضائع ہونے والے خون کی وجہ سے انھیں زیادہ آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ سروے کے مطابق تقریباً 10% خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی خوراک میں پوپ کارن کا ہونا جسم کو کافی آئرن فراہم کرتا ہے اور خون کی کمی جیسے مسائل کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔