نئی جگہ پر سونا ایک جدوجہد ہو سکتی ہے۔ ہر کسی کو ہر جگہ سونے کا تحفہ نصیب نہیں ہوتا, اجنبی جگہ جب لوگ رات میں سوتے ہیں تو دماغ پوری طرح نیند کے اثرات میں نہیں جاپاتا اور ذرا سی آہٹ یا پھر ہلکی سے آواز اسے نیند سے بیدار کردیتی ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے، تکیے جیسی چھوٹی تبدیلی بھی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ نئی جگہوں پر سو نہیں سکتے۔
نئی جگہ پرسونے میں دشواری
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اپنے گھر کے علاوہ ہمیں کہیں اور رکنا پڑتا ہے اور جب رات کو سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو نیند غائب ہو جاتی ہے۔ درحقیقت کسی نئی جگہ پر پہلی رات اکثر افراد کو نیند نہیں آتی جو کہ پریشان کن بات ہے ۔
نئی جگہ پرسونے میں دشواری کی سائنسی وجوہات
نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ چاہے وہ ایک رات کی ہی نیند کیوں نہ ہو ، صرف ایک رات کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ پورا دن ڈسٹرب گزارتے ہیں، ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اس کی وجوہات جانتے ہیں۔
فرسٹ نائٹ ایفکٹ
نئے ماحول میں سونے میں دشواری اتنی عام ہے کہ نیورو سائنس دانوں نے اس کا ایک نام رکھ دیا ہے ۔ فرسٹ نائٹ ایفکٹ ، ایف این ای ، یعنی پہلی رات کا اثر ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایف این ای بنیادی طور پر ایک آنکھ کھول کر سونے کے مساوی ہے۔ نئی جگہ پر سونے میں دشواری کا اثر ہمارے دماغ کی فطری جبلت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نئے ماحول میں ہونے والے نقصانات سے خود کو محفوظ رکھنے کی یہ جبلت اچھی نیند نہ آنے کی وجہ ہے۔
آدھے دماغ کی بیداری
تحقیق کے مطابق جب آپ کسی نئے ماحول میں پہلی بار سوتے ہیں تو آپ کے دماغ کا صرف آدھا حصہ ہی آرام کرتا ہے۔دماغ کا خطرے سے آگاہی کیلئے خبردار رہنا نئی جگہ پر ایک انجانا سےخوف لگا رہتا ہے جو نیند کو دور بھگاتا ہے۔ جب لوگ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کے لیے مسلسل خبردار رہتا ہے۔ یہ حصہ آوازوں کے ردِ عمل میں زیادہ متحرک رہتا ہے۔
ذہنی تناؤ
گھر سے دور سونے میں بہت زیادہ پریشانی ہو سکتی ہے، اور یہ سونا زیادہ مشکل بن سکتا ہے اکثر، جب لوگ کام کے لیے سفر کرتے ہیں، تو ان پر پہلے سے ہی زیادہ ذہنی تناؤ ہوتا ہے۔ یہ یقینی طور پر نیند کے معیار کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
نئی جگہ پر بہتر نیند کے لۓتجاویز
سونے کے لیے یہ تجاویز ایسے حالات میں کارآمد ہوتی ہیں جب آپ کی نیند کا ماحول بدل گیا ہو یا آپ کی نیند کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہو۔ سونے کے لیے یہ نکات آپ کو کہیں بھی آرام کرنے اور بہتر نیند کے حصول میں مدد کریں گے۔
اپنا تکیہ ساتھ رکھیں
اپنا تکیہ اپنے ساتھ لائیں۔ آپ کے پسندیدہ تکیے کی مانوس بو آپ کے دماغ کو یہ سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے کہ آپ گھر پر ہیں۔
الیکٹرانکس کا استعمال نہ کریں
ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ آپ سونے سے تقریبا 90 منٹ پہلے اپنے الیکٹرانکس کو بند کر دیں۔ فون یا کمپیوٹر سے آنے والی روشنی یا ای میل یا ٹیکسٹس سے آنے والا تناؤ آپ کے دماغ کو تیز کر سکتا ہے۔
نیند کے باقاعدہ شیڈول پر قائم رہنا
یہ سب کچھ دماغ کو یہ یقین دلانے کے بارے میں ہے کہ کچھ بھی مختلف نہیں ہے تاکہ اسے نیند آنے میں کوئی دشواری نہ ہو چاہے آپ نئی جگہ پر ہی ہوں۔ جب آپ سونے کے اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہتے ہیں، تو آپ کے دماغ کو وقت پر میلاٹونن جو ایک ہارمون ہے خارج کرنے کے لیے متحرک کیا جاتا ہےکہ آپ کو دو منٹوں میں اونگھنے میں مدد ملے اور یہ سونے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ سونے کے لیے سب سے زیادہ تجویز کردہ تجاویز میں سے ایک ہے۔
سانس لینے کی کچھ مشقیں آزمائیں
سونے سے پہلے سانس لینے کی کچھ مشقیں دماغ اور جسم کی بے چینی کو پرسکون کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں، اس طرح اگر آپ نئی جگہوں پر نہیں سو سکتے ہیں تو آپ کو تیزی سے نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔ دو منٹ کے لیے اپنی توجہ اپنی سانسوں اور باہر نکلنے کی طرف مبذول کرانا ایک بہت ہی آسان سرگرمی لگتی ہے، لیکن یہ آپ کے سوچنےکی حس کو بند کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو بذات خود جادوئی ہے اور سونے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔
کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں
آپ کا دماغ پہلے سے ہی اضافی چوکس ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ محفوظ ہیں جس کی وجہ سے آپ کو سونے میں دشواری ہو رہی ہے۔ اگر آپ نئی جگہوں پر سو نہیں سکتے تو سونے سے پہلے بہت زیادہ کیفین والے مشروبات پی کر اپنے دماغ کو مزید خراب نہ کریں۔ اس کے بجائے، اچھی نیند کے لیے مختلف ٹوٹکے آزمائیں جو اس پریشان دماغ کو دو یا دو سے زیادہ منٹوں میں پرسکون کردے تا کہ تیز اور بہتر سونےکے لیے آپ کے اعصاب کو سکون ملے۔
سلیپ کٹ سا تھ رکھیں
آپ کو کسی نئی جگہ پر اچھی نیند آتی ہے،اس بات کو یقینی بنانے کا ایک زبردست طریقہ یہ ہےکہ آپ کو ایک سلیپ کٹ پیک کرنا ہے۔ اس میں ایک سلیپ ماسک، شور کو روکنے کے لیے اچھے ایئر پلگ کا ایک جوڑا، اور سونے کے وقت آپ کے دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد کرنے کے لیے کیمومائل چائے کے دو یا دو سے زیادہ بیگ شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ سونے کا بہترین طریقہ ہے۔ ا
گرم شاور بھی مدد کر سکتا ہے
سونے سے پہلے گرم شاور بھی مدد کر سکتا ہے۔ تاہم ، اپنے کمرے کو ٹھنڈا رکھیں۔ اچھی نیند کے لیے مختلف ٹپس کے ساتھ، رات کو سونا آپ کے لۓ مشکل نہیں ہوگا۔ کوئی بھی چیز جو آپ کو اور آپ کے دماغ کو راحت بخشنے میں مدد کرے گی وہ آپ کو تھوڑا بہتر سونے میں مدد دے گی۔
اچھی نیند کے لیے ان میں سے کون سی تجویزآپ اگلی بار آزمانے کے لیے تیار ہیں ہمارے ساتھ شیئر کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|