اپنےمصروف معمولات اور بہت ساری عوامی نمائشوں کی وجہ سے، شاہی خاندان کو اپنی صحت کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد میں بہت سی صحت مند عادات ہیں جو انہوں نے اتنے سالوں میں حاصل کی ہیں۔ ان میں چاہے یوگا کرنا ہو، ناشتے میں انڈے کھانا ہو، یا باقاعدگی سے ورزش کرنا ہو، یہ سب بہترین عادات صحت مند زندگی گزارنے میں ہماری بھی مدد کر سکتی ہیں۔
میگھن مارکل یوگا کرتی ہیں
بیسٹ ہیلتھ میگزین کے لیے 2016 کے انٹرویو کے دوران، ڈچس آف سسیکس نے انکشاف کیاتھا کہ وہ ساری زندگی یوگا کی مشق کرتی رہی ہیں۔ اگرچہ میگھن نے اعتراف کیا کہ جب اس نے پہلی بار اپنی انسٹرکٹر ماں کے ساتھ یوگا شروع کیا تو وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن جوانی میں اس نے باقاعدگی سے ہاٹ یوگا کی مشق شروع کردی۔اور اپنے جسم کو صحت مند رکھنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے
ملکہ الزبتھ کو ڈارک چاکلیٹ کھانا پسند ہے
سابق شاہی شیف ڈیرن میکگریڈی کے مطابق، ملکہ کو ڈارک چاکلیٹ پسند ہے۔ اگرچہ وہ چاکلیٹ کی دوسری اقسام کی زیادہ شوقین نہیں ہے، اور 60% یا اس سے زیادہ کے کوکو مواد والی چاکلیٹ کو ترجیح دیتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ دودھ والی سفید چاکلیٹ کا ایک بہت زیادہ صحت بخش متبادل ہے، اور اس میں صحت کے بہت سے فوائد ہیں۔ ان میں بلڈ پریشر کو کم کرنا اور دماغی افعال کو بہتر بنانا شامل ہیں۔
کیٹ مڈلٹن اپنی خوراک میں کافی مقدار میں کچے پھل اور سبزیوں کو شامل کرتی ہیں
ڈچس آف کیمبرج کچے کھانوں کی بہت بڑی پرستار ہے۔ اس کے پسندیدہ کھانوں میں میں فروٹ اور سبزیوں کا سلاد ، بیری اور تربوز کا سلاد شامل ہیں۔ کثرت سے کچے کھانے، خاص طور پر پھل اور سبزیاں، آپ کے جسم کو زیادہ غذائی اجزاء حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں اور اس وجہ سے آپ کو زیادہ توانائی، صاف جلد اور بہتر ہاضمہ حاصل ہوسکتے ہیں۔
شہزادی بیٹریس میراتھن رنر ہے
جب اس نے 2010 میں لندن میراتھن دوڑای تو شہزادی بیٹریس شاہی خاندان کی تاریخ میں ایسا کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔ اس کے بعد سے وہ بہت سی ریسوں میں دوڑ چکی ہے، زیادہ تر یہ شاہی شخصیت خیراتی اداروں کے لیے دوڑتی ہیں۔
یہاں تک کہ اگر ہم میں سے اکثر میراتھن رنرز نہیں ہیں، تو جاگنگ یا تیز رفتاری سے چلنے کی شکل میں کچھ کارڈیو کو اپنے معمولات میں شامل کرنے سے ہمیں صحت مند طرز زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
پرنس چارلس کا پسندیدہ ناشتہ انڈوں سے بنی ڈش ہے
ٹویٹ میں، کلیرنس ہاؤس نے پرنس چارلس کی پسندیدہ شاہی ترکیبوں میں سے ایک، چیزی بیکڈ ایگز کی تصویر شیئر کی۔ یہ ڈش انڈے، کسی بھی قسم کے برٹش پنیر، پالک، ٹماٹر اور ڈبل کریم سے بنائی جا سکتی ہے۔ انڈے پروٹین، وٹامن بی 2، اور سیلینیم کا ایک بڑا ذریعہ ہوتے ہیں اور اس ہی لیے ناشتے کا ایک بہت ہی بھرپور اور غذائیت سے بھرپور انتخاب ثابت ہوتے ہیں۔
شاہی شہزادی شارلٹ زیتون کی شوقین ہے
اس کی والدہ شاہی ڈچس آف کیمبرج یعنی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ شارلٹ کو ناشتے کے طور پر زیتون کھانا پسند ہے۔ اگرچہ چھوٹی شہزادی کا انتخاب اس کی عمر کے حساب سے تھوڑا سا غیر معمولی ہو سکتا ہے، زیتون عام اسنیکس کا ایک شاندار صحت مند متبادل ہے۔ زیتون وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ڈچس کیملا کا ایک غیر معمولی لیکن صحت مند شوق پھلی سے نکال کر مٹر کھانا
ڈچس آف کارن وال کا اپنا سبزیوں کا شاہی باغ ہے اور وہ اپنے باغ کی پیداوارکا ناشتہ کرنا پسند کرتی ہے۔ اس کا پسندیدہ ناشتہ کچے مٹر ہیں کیونکہ وہ واقعی تازہ، ذائقے بھرپور ہوتے ہیں ۔ مٹر میں سوزش ختم کرنےکی خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ وٹامن سی، ای اور زنک کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔
پرنس ولیم ایک مختصر لیکن موثر ورزش سے لطف اندوز ہوتے ہیں
شہزادہ ولیم 11 منٹ کی ورزش کے ساتھ اچھی شیپ میں رہتے ہیں جس میں کسی سامان کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور اسے رائل کینیڈین ایئر فورس کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ان کے دادا، پرنس فلپ نے بھی پانچ مشقوں پر مشتمل اس سادہ لازوال معمول کا ہمیشہ لطف اٹھایا جو تمام مسلز کے گروپوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
پرنس ہیری تازہ جوس پیتے ہیں اور سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں
جب سے میگھن کے ساتھ ہیری کی شاہی شادی ہوئی ہے ، شہزادہ ہیری مبینہ طور پر کافی صحت مند طرز زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ صبح سویرے اٹھ کر اور اپنے دن کا آغاز اچھی ورزش اور تازہ سبز جوس سے کرنا پسند کرتا ہے۔ وہ ایک ماہر غذائیت کے ذریعہ تجویز کردہ سپلیمنٹس کا استعمال بھی کرتا ہے۔ اگر آپ بھی کسی قسم کے سپلیمنٹس کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ماہر غذائیت سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
شہزادی ڈیانا اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش سے لطف اندوز ہوتی تھیں
ان کی سابقہ پرسنل ٹرینر جینی ریویٹ کے مطابق، شاہی شہزادی ڈیانا صرف اچھی جسمانی شیپ میں رہنے کے لیے ورزش نہیں کرتی تھیں ، بلکہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہتر بنانے کے لیے کرتی تھی۔ ایک باقاعدہ ورزش کا معمول دماغ کے لیے کافی ثابت شدہ فوائد رکھتا ہے، جیسے بے چینی اور تناؤ کو کم کرنا اور بے خوابی اور یادداشت کے مسائل میں مدد کرنا شامل ہیں۔
اوپر بتائی جانے والی عادات میں کونسی سب سے اچھی عادت ہے جو آپ کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟ آپ کو کون سا شاہی طرز زندگی کا مشورہ سب سے زیادہ آسان اور قابل رسائی لگتا ہے؟ اگر آپ کو کوئی بھی مشورہ پسند آیا ہے تو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اسے ضرور اپنی زندگی میں شامل کریں