کافی اور چائے ناقابل یقین حد تک صحت مند مشروبات ہیں۔لیکن زیادہ تر چائے اور کافی کی اقسام میں کیفین ہوتا ہے، یہ ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو آپ کے مزاج، میٹابولزم ،ذہنی اور جسمانی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے مطالعات کے مطابق چائے اور کافی کو اگر اعتدال میں استعمال کیا جاتا ہے تو یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ثابت ہوتی ہیں ۔
تاہم، کیفیین کی زیادہ مقدار میں ہمارے لئے ناخوشگوار اور خطرناک ضمنی اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔تحقیق سے بھی ثابت ہوا ہے کہ آپ کے جینز آپ کی برداشت کی صلاحیت پر بہت اثر ڈالتے ہیں۔ اور بعض لوگوں کی جینز ایسی ہوتی ہیں کہ وہ کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا کیے بغیر دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ کیفیین کا استعمال کر سکتے ہیں
مزید یہ کہ، وہ افراد جو کیفین کے شروع سے عادی نہیں ہوتے ہیں، انہیں عام طور پر معتدل خوراک کے استعمال کے بعد بھی ضمنی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کیفین کے ضمنی اثرات
کیفین کے 9 ضمنی اثرات مندرجہ ذیل ہیں
بے چینی
یہ دماغ کو چوکنا رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔یہ دماغی کیمیکل ایڈینوسین کے اثرات کو روکتاہے جو ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو آپ کو تھکاوٹ کا احساس دلاتا ہے۔ ایک ہی وقت میں، ساتھ ہی یہ ایڈرینالین کے اخراج کو متحرک کرتا ہے، جو کہ توانائی بڑھانے والا “فائٹ یا فلائٹ” ہارمون ہے
تاہم، زیادہ مقدار میں، اس کا استعمال اس کے اثرات کو زیادہ واضح کرسکتا ہے، جس سے اضطراب اور گھبراہٹ کی کیفیت ہو سکتی ہے۔یہ گھبڑاہٹ دماغی امراض کا باعث بن سکتی ہے1,000 ملی سے زیادہ ، گھبراہٹ کی علامات کا باعث بنتی ہے، جب کہ اعتدال پسند خوراک بھی حساس افراد میں اسی طرح کے اثرات کا باعث بن سکتی ہے ۔اس کے علاوہ ، معمولی استعمال بھی بعض لوگوں میں تیزی سے سانس لینے کا سبب بنتا ہے
کافی میں کیفین کا مواد چائے کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ، سٹاربکس میں ایک بڑی (“گرینڈ”) کافی میں تقریباً 330 ملی گرام کیفیین ہوتی ہے۔اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ اکثر گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں، تو آپ اپنی کیفین کی مقدار کو دیکھیں اور اسے کم کریں۔
بے خوابی
لوگوں کو بیدار رہنے میں مدد کرنے کی کیفین کی صلاحیت اس کی سب سے قیمتی خصوصیات میں سے ایک ہے۔دوسری طرف، بہت زیادہ کیفین کااستعمال آرام دہ نیند سونا مشکل بنا سکتی ہے۔
مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین کی زیادہ مقدار سونے میں لگنے والے وقت کو بڑھاتی ہے۔ یہ سونے کے کل وقت کو بھی کم کر سکتی ہے، اس کے برعکس، کیفین کی کم یا اعتدال پسند مقدار ان لوگوں میں نیند کو زیادہ متاثر نہیں کرتی ہو سکتا ہے آپ کو یہ احساس تک نہ ہو کہ بہت زیادہ کیفین آپ کی نیند میں مداخلت کر رہی ہے اگرچہ کافی اور چائے، کیفین کے سب سے زیادہ مرتکز ذرائع ہیں، لیکن یہ سوڈا، کوکو، انرجی ڈرنکس اور کئی قسم کی ادویات میں بھی پائی جاتی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی نیند کو متاثر کیے بغیر کتنی کیفین کا استعمال کر سکتے ہیں اس کا انحصار آپ کی جینیات اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ، دن کے آخر میں استعمال کی جانے والی کیفین نیند میں خلل ڈال سکتی ہے کیونکہ اس کے اثرات ختم ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔یہ نتائج بتاتے ہیں کہ آپ کی نیند کو بہتر بنانے کے لیے کیفین کی مقدار اور اسے استعمال کرنے کا وقت، دونوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔
ہائی بلڈ پریشر
مجموعی طور پر،کافی زیادہ تر لوگوں میں دل کی بیماری یا فالج کے خطرے میں ڈائریکٹ طور پر اضافہ نہیں کرتی۔
لیکن مطالعات کے مطابق، یہ اعصابی نظام پر اپنے محرک اثر کی وجہ سے بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھاتی ہے بلند فشار خون ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے کیونکہ یہ وقت کے ساتھ گزرنے کے ساتھ شریانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور آپ کے دل اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو محدود کر سکتا ہے۔
خوش قسمتی سے، بلڈ پریشر پر اس کا اثر عارضی ہوتا ہے اور جلد ہی ختم ہوجاتا ہے۔ نیز، تحقیق کے مطابق اس کا سب سے زیادہ اثر ان لوگوں پر پڑتا ہے جو اسے استعمال کرنے کے عادی نہیں ہوتے ہیں۔ہیں، ورزش کے دوران کافی کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔لہذا، کیفین کی مقدار اور وقت پر توجہ دینا ضروری ہے، خاص طور پر تب اگر آپ کو پہلے سے ہی سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہے۔
تھکاوٹ
کافی، چائے اور دیگر مشروبات توانائی کی سطح کو بڑھانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔تاہم، ان میں موجود مادہ کا اثر آپ کے جسمانی سسٹم سے نکل جانے کے بعد تھکاوٹ کا باعث بن کر الٹا اثر بھی کرسکتی ہے۔ مطالعات کے ایک جائزے سے پتا چلا ہے کہ اگرچہ کیفن والے انرجی ڈرنکس کئی گھنٹوں تک انرجی لیول بہتر بناتے ہیں، لیکن ان کا استعمال کرنے والے افراد اکثر اگلے دن معمول سے زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں
، یہ آپ کی سونے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔توانائی پر کیفیین کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور تھکاوٹ سے بچنے کے لیے، اسے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے بجائے اعتدال میں استعمال کریں۔
کثرت سے پیشاب آنا اور اسے روک نہ پانا
پیشاب میں اضافہ جو مثانے پر کمپاؤنڈ کے محرک اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے کیفیین کی زیادہ مقدار کا ایک عام ضمنی اثر ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب آپ معمول سے زیادہ کافی یا چائے پیتے ہیں تو آپ کو کثرت سے پیشاب کرنے کی حاجت ہوتی ہےایک بڑی تحقیق میں 65,000 سے زیادہ خواتین میں پیشاب کی زیادتی کی بےضابطگی اس کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دیکھی گئ ہے وہ لوگ جو روزانہ 450 ملی گرام سے زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بے ضابطگی کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے،
اگر آپ بہت زیادہ کیفیین والے مشروبات پیتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا پیشاب اس کی وجہ سے زیادہ بار بار یا فوری آرہا ہے، تو ، اس کے استعمال میں کمی کرنا ایک اچھا خیال ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر سے کیفین کی صحیح مقدار جاننے کے لئےکسی بھی قسم کے مشورے کے لئے ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا03111222398 پر رابطہ کریں