چہرے پرسیاہ دھبے، جھریاں اور باریک لکیریں عمر بڑھنے کی وجہ سے آتی ہیں اور بعض اوقات ہارمونل مسائل کی وجہ سے بھی خواتین ان مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔ وہ ڈرموٹولجسٹ کی تجویز کردہ دوائیں، اینٹی بائیوٹکس اور کاسمیٹک کریمیں، سبھی اپنی الماریوں کی شیلفوں میں بھر دیتی ہیں۔ لیکن مسئلہ کو مکمل طور حل نہیں کرپاتی ہیں۔
کیا آپ کو بھی اپنی جلد پر بڑھتی عمر کے آثار دکھائی دے رہے ہیں؟ ، تو پھر آپ کے مسئلے کے حل کے لئے یہ چند گھریلو ماسک، فیس پیک اور اسکربس درجہ ذیہ ہیں جن کے استعمال سے آپ ان نشانات اور جھریوں کو ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اور، ان فیس ٹریٹمنٹ میں شامل اجزاء آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑیں گے کیونکہ یہ اجزاء ، آپ کے باورچی خانے میں بھی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔
کھیرا، لیموں اور انڈے کی سفیدی کا فیس پیک
چہرے کی عمر کو پیچھے کرنے کے لیے ماہرین کے پسندیدہ اجزاء میں سے ایک کھیرا ہے۔ یہ فائٹونیوٹرینٹس اور الیکٹرولائٹس کا بھرپور ذریعہ ہوتا ہے، کھیرا عمر سے متعلقہ جلد کے مسائل کے علاج کے لیے بہترین دوا مانا جاتا ہے۔ کھیرے معدنی سیلیکا سے بھی بھرے ہوتے ہیں، جو کہ صحت مند جلد کے لیے ایک ضروری جز ہے جو جلد کے خلیوں کو سخت کرتا اور لٹکنے سے روکتا ہے۔
لیموں ایکسفولییٹر اور بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اسکن کو ٹائٹ بھی کرتا ہے۔ لیموں کا رس انڈے کی بو کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انڈے کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، جو نئی اسکن کو پیدا کرتی ہے اور جلد کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔ انڈے کی سفیدی میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کی لچک کو بہتر کرتی ہیں۔
پیک بنانے کا طریقہ
کھیرے اور انڈے کی سفیدی کو ایک ساتھ مکس کریں اور اس میں لیموں کا رس ملا دیں۔ چہرے پہ لگانے سے پہلے، اپنے چہرے کو اچھے سے دھو لیں۔ اس کے بعد کچھ دیر تک پورے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔ اسے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پیسٹ کو دھونے کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں۔
دلیا، ٹماٹر اور دہی کا ماسک
دلیا مہاسوں کے ضدی نشانات اور عمر سے متعلقہ نقصانات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیونکہ یہ وٹامنز، معدنیات اور لپڈس سے بھرپور ہوتا ہے، یہ جلد میں نمی بڑھاتا ہے اور رنگت کو بہترکرتا ہے۔ دلیا میں سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ دونوں خصوصیات ہوتی ہیں جو سیلولر نقصان سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
آپ کے پورز کو سکیڑنے کے لیے ٹماٹر ایک بہترین چیز ہے جو ہر باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے، یہ حساس جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اسکن کے مختلف امراض کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے۔ ٹماٹر کا رس ایک بہترین اور قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے۔ ٹماٹر میں لائکوپین پایا جاتا ہے، جس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور بڑھاپے کو روکنے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کھوئی ہوئی چمک واپس لانے میں بھی مدد کرتی ہیں۔
دہی اسکن کے لیے ٹھنڈک کا بہترین ذریعہ ہے۔ و دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ مردہ جلد کو تحلیل کرنے اور جلد کی لچک کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ رنگت کو بھی ہلکا کرتا ہے اوراسکن کو ٹائٹ کرتا ہے، تاکہ آپ کو ہر عمر میں جوان نظر آنے والی جلد ملے۔
پیک بنانے کا طریقہ
اوپر بیان کردہ اجزاء کی برابر مقدار لے لیں اور ان کو ملا کر کریمی سا پیسٹ بنالیں۔ اسے اپنے چہرے اور گردن کے پورے حصے پر ماسک کے طور پر لگائیں۔ اسے 15-20 منٹ تک خشک کرنے کے بعد، گیلی انگلیوں سے اچھی طرح رگڑیں۔ پھر اسے عام پانی سے دھولیں۔
کیلے اور کچے دودھ کا فیس پیک
جلد پر کیلے کے فائدہ منداثرات کو کوئی بھی عورت نظر انداز نہیں کر سکتی۔ ، کیلا وٹامن اے، بی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ اینٹی ایجنگ ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔ وٹامن سی اور بی 6 کی اعلیٰ سطح کے ساتھ، یہ جلد کی لچک کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ۔ یہ قدرتی موئسچرائزر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ خوبصورتی کا ایک اور خزانہ دودھ ہے۔ دودھ کے غسل کا رواج صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔
یہ آپ کی اسکن کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ دودھ میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈ ہوتا ہے، جو پورز کو سکیڑنے کا ایک مؤثر علاج ہے۔ دودھ میں پائے جانے والے کیمیائی مرکبات میں سے ایک لییکٹک ایسڈ ایپیڈرمس کی گہری تہوں پر کام کرتا ہے، اورمردہ خلیوں کے اخراج کو فروغ دیتا ہے۔ مصر کی ملکہ کلیوپیٹرا اپنی جلد کو خوبصورت اور ملائم رکھنے کے لیے دودھ سے نہاتی تھی۔
پیک بنانے کا طریقہ
ایک کیلے کو کچے دودھ اور ایک کھانے کا چمچ کریم کے ساتھ ملا لیں۔ اسے اپنے چہرے اور گردن کے حصے پر یکساں طور پر لگائیں۔ بہترین نتائج کے لیے، 15-20 منٹ کے بعد فیس پیک کو دھو لیں۔ آپ اپنی اسکن کو نم اور ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔
چاول کے پاؤڈر، دہی اور عرق گلاب کا ماسک
چاول کا آٹا بڑھاپے کی علامات کے خلاف بہت موثر ذریعہ علاج ہے۔ یہ داغ دھبوں، مہاسوں، جھریوں اور پگمنٹیشن کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ اس کی قدرتی تیل جذب کرنے والی خصوصیات ڈھلتی ہوئی جلد کو فوری طور پر مضبوط کرتی ہیں۔ چاولوں میں فیرولک ایسڈ اور ایلنٹائن ہوتا ہے، جو پھیکی اور پختہ اسکن کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دہی ایک طویل عرصے سے اسکن کے تمام مسائل کا پرانا حل رہا ہے۔
اس کے اجزاء میں سے ایک، لیکٹک ایسڈ مہاسوں کی موجودگی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، اور یہ ایک قدرتی کلینسر ہے۔ ایک اور حیرت انگیز جزو جسے آپ اپنی خوبصورتی بڑھانے میں شامل کر سکتے ہیں وہ ہے گلاب کا پانی۔ یہ آپ کی اسکن کو نرم کرنے میں مدد کرتا ہے، اور اسے قدرتی طور پر صحت مند چمک دیتا ہے۔
پیک بنانے کا طریقہ
چاول کے آٹے کو دہی اور عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنائیں۔ پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور سرکلر موشن میں آہستہ سے مساج کریں۔ اسے تقریباً 20-30 منٹ تک رہنے دیں۔ اسے تازہ پانی سے دھولیں۔
کافی کا فیس ماسک
کافی ہماری جلد کے لیے اچھی ہے کیونکہ اس میں کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس پیتھوجینز کے خلاف لڑتے ہیں اور ہماری اسکن کو نقصان پہنچانے والے مردہ خلیوں کو ہٹاتے ہیں ۔ کیفین کو اینٹی سوزش خصوصیات رکھنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے جو اسکن کی سوزش کو کم کرتی ہے۔ ، کافی ماسک ایک بہترین اینٹی ایجنگ ماسک ہے جسے آپ اپنے کچن میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔
پیک بنانے کا طریقہ
ایک کھانے کا چمچ کافی، کوکو پاؤڈر اور ناریل کا تیل لیں۔ ایک شیشے کا پیالہ لیں اور اس میں کافی اور کوکو پاؤڈر مکس کریں۔ پیسٹ بنانے کے لیے ناریل کے تیل کے چند قطرے ڈالیں۔ پیسٹ کو اپنی اسکن پر لگائیں، تھوڑی دیر بیٹھیں اور 15-20 منٹ کے بعد دھو لیں۔
اگر آپکو کسی قسم کی الرجی کا مسئلہ ہے تو ان ماسک کو استعمال کرنے سے پہلے ڈرموٹولجسٹ سے ضرور مشورہ کریں اور مشورے کے لئے ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں