پیٹ کے نشانات یااسٹریچ مارکس، جسے سٹرائ بھی کہا جاتا ہے،یہ اس وقت ہوتے ہیں جب آپ کی جلد پھیلنے یا وزن میں اضافے کی وجہ سے تیزی سے شکل بدلتی ہے۔ یہ اس بات کی علامت نہیں ہیں کہ آپ کی صحت کے ساتھ کچھ سنگین مسئلہ ہے۔۔مرد اور عورت دونوں ہی کواسٹریچ مارکس کا مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ حمل اور بلوغت زندگی کے دو سب سے عام اوقات ہیں جس کی وجہ سے اسٹریچ مارکس ہوتے ہیں ۔
سب سے پہلے، اسٹریچ مارک آپ کی جلد پر ایک پتلی سرخ یا جامنی لکیر کے طور پر نمودار ہو سکتا ہے جو کہ ارد گرد کی جلد کی تہہ سے مختلف ساخت بنا لیتا ہے۔ کچھ عرصے بعد، زیادہ تر پیٹ کے نشانات مدہم ہوجاتے ہیں اور آہستہ آہستہ تقریباً ختم ہو جاتے ہیں
قدرتی طریقے سے مکمل طور پر اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی قسم کے داغ ہوتے ہیں جو شاذ و نادر ہی مکمل مٹ جاتے ہیں ۔ تاہم، کچھ ایسے علاج ہیں جو ان مارکس کی ظاہری شکل کو کم کرنے اور انہیں زیادہ تیزی سے ختم ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔
وٹامن اے
وٹامن اے کو ریٹینائڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا استعمال جلد کو ہموار اور زیادہ جوان رکھتا ہے۔ یہ ٹاپیکل کاسمیٹک کریموں میں استعمال ہوتے ہیں۔
صرف وٹامن اے کے عرق کا استعمال کرنا، یا وٹامن اے کا سپلیمنٹ لینا، آپ کی جلد کی صحت کی حفاظت اور اس کی مجموعی ظاہری شکل کو بہتر کرسکتا ہے۔ بعض غذایئں ، جیسے گاجر اور شکرقندی کا استعمال، آپ کو وٹامن اے کی سطح کو بڑھانے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
اسٹریچ مارکس کے لیئے شکر کے اسکرب کا استعمال
کچھ لوگ شوگر کو نیچرل مائکروڈرما بریشن طریقہ کے طور پر مانتے ہیں۔ڈرمیٹولوجسٹ کے مطابق یہ ان چند طبی طور پر ثابت شدہ طریقوں میں سے ایک ہے جو اسٹریچ مارکس کو ختم کر دیتے ہیں۔ تو یہ گھریلو علاج ایک اچھا ٹوٹکا ہے
جلد پر شوگر اسکرب کو رگڑنے سے وہ جگہ ایکسفولیئٹید ہو جائے گی۔ ایسا کرنے کے لئے:ایک کپ چینی کو 1/4 کپ نرم کرنے والے ایجنٹ کے ساتھ ملائیں، جیسے بادام کا تیل یا ناریل کا تیل، ساحل کی گیلی ریت جیسا مکس کرلیں ۔
تھوڑالیموں کا رس شامل کریں۔مرکب کو اپنے جسم کے اس حصے پر رگڑیں جہاں اسٹریچ مارکس موجود ہوں ۔
شاورکے دوران ہفتے میں کئی بار دہرائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مکسچر کو 8-10 منٹ تک رگڑیں۔
ایلو ویرا
اگرچہ ایلو ویرا کے اسٹریچ مارک کے علاج کے طور پر بہت کم طبی ثبوت موجود ہیں، لیکن خالص ایلو ویرا کا گودہ قدرتی شفا بخش ایجنٹ اور جلد کو نرم کرنے والا ہوتا ہے۔ یہ ان مارکس کو ختم کرنے کے لیے ایک مثالی گھریلو علاج کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔
نہانے کے بعد روزانہ اپنے ان مارکس پر پودے سے اتار کر خالص ایلو ویرا جیل لگائیں۔
ہائیلورونک ایسڈ
کولیجن آپ کی جلد میں موجود پروٹین ہوتا ہے جو اسے اپنی شکل برقرار رکھنے اور صحت مند ظاہر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر زیادہ ہوتی جاتی ہے، ہمارے چہرے اور ہمارے جسم میں کولیجن کم ہوتا جاتا ہے۔
ہائیلورونک ایسڈ کے ساتھ کولیجن کی پیداوار کو متحرک کیا جا سکتا ہے۔ ہائیلورونک ایسڈ کو سیرم کے ذریعے جذب کیا جا سکتا ہے۔
ناریل کا تیل
چونکہ اسٹریچ مارکس جلد کو پہنچنے والے نقصان کیوجہ سے ہوتے ہیں، اور ناریل کا تیل جلد کو ٹھیک کرنے میں مدد کر تا ہے۔اس کی شفا یابی کی خصوصیات کے وجہ سے ریسرچ میں پایا گیا کہ اس کا استعمال جلد کے زخموں کو بھرنے میں لگنے والے وقت کو کم کر سکتا ہے ۔
ورجن ناریل کے تیل کو ہر روز اپنے اسٹریچ مارکس پر لگانے سے اسٹریچ مارکس کی کچھ سرخی ختم ہو سکتی ہے۔ اگرآپ کو ناریل کے تیل سے الرجی نہ ہو، تو اس تیل کا استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
اسٹریچ مارکس کا مسئلہ کن کو ہوتا ہے ؟
ان مارکس کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ۔ سچ یہ ہے کہ مسلسل نشانات کی سب سے مضبوط وجہ جینیات ہیں۔ریسرچ کے مطابق، خواتین میں ان کا زیادہ امکان ہوتا ہے، خاص طور پر ان میں جو حاملہ ہوتی ہیں۔ دیگر خطرے والے عوامل میں شامل ہیں:
ادویات پر ہونا
تیزی سے وزن کم کرنا یا وزن کا بڑھنا
کسی قسم کی سرجری کروانا
اسٹریچ مارکس کا بہترین علاج اپنی جلد کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھ کر، آپ ایلسٹن کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی جلد کو داغوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ کسی بھی ڈرموٹولوجسٹ سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
ناریل کے تیل جیسی کریموں کا استعمال آپ کی جلد کو نمی بخشتا ہے اور کسی بھی قسم کے مارکس کا امکان کم کرتا ہے ۔علاج کے بغیر بھی، تقریبا تمام نشانات وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں. شاذ و نادر ہی مارکس اتنے ہی نمایاں رہتے ہیں جتنے وہ شروع میں ظاہر ہوتے ہیں۔