اندام نہانی کی خارش خواتین کی زندگی کا ایک ایسا مسلہ ہے جس کو شرم کی وجہ سے کسی کو بتانے سے ہچکچاتی ہیں اور اس شرم کے باعث علاج نہ ہو سکنے کے باعث سخت مشکلات کا شکار رہتی ہیں ۔
اندام نہانی کی اس خارش کی اگرچہ کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بعض اوقات بیرونی مسائل ہوتے ہیں یا پھر کچھ صورتوں میں اندرونی پیچیدگیاں بھی اندام نہانی کی خارش کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہیں جن کا علاج کروانا بہت ضروری ہوتا ہے
اندام نہانی کی خارش کا سبب


اندام نہانی کی ویسے تو بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں ان وجوہات کو جان کر ان کا علاج کروانا بہت ضرروری ہے ۔ اس کے علاج کے لیے ماہر امراض نسواں سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے اس کو چھپانا کسی بھی حوالے سے درست نہیں ہوتا ہے
اس حوالے سے ماہر امراض نسواں سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رجوع کریں
خارش کرنے والی اور الرجک کرنے والی اشیا
اندام نہانی جسم کا ایک بہت حساس حصہ ہوتا ہے اکثر کچھ چیزوں کو استعمال اس کو متاثر کر کے خارش کا باعث بن سکتا ہے جن میں خوشبو دار صابن کا استعمال ، مختلف کریم یا مرہم کا استعمال ،سینیٹری پیڈ یا خوشبو دار ٹوائلٹ پیپر کا استعمال یا پھر ایسے کپڑوں کا استعمال جس میں سرف ٹھیک سے نہ دھلا ہو یہ سب چیزیں اندام نہانی میں الرجی اور خارش کا سبب بن سکتے ہیں
جلدی امراض


کچھ جلدی امراض جیسے ایگزیما وغیرہ جنسی اعضا پر خارش اور سرخی کا باعث ہوتا ہے جس سے اندام نہانی بھی متاثر ہو سکتی ہے ایگزیما کے نتیجے میں جلد پر سرخ دھبوں کے ساتھ شدید خارش ہو سکتی ہے ۔ یہ خارش جسم کے مختلف حصوں میں ہوتی ہے جو کہ پھیل کر اندام نہانی تک جا پہنچتی ہے اور شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے
اس کے علاج کے لیۓ ماہر جلد اور ماہر امراض نسواں سے رجوع کیا جا سکتا ہے جو کہ اس بیماری سے نجات کے لیۓ بیرونی مرہم کے ساتھ اینٹی الرجک دوائیں بھی دے سکتے ہین
خمیر کے سبب ہونے والا انفیکشن
اندام نہانی میں قدرتی طور پر ایسے فنجائی موجود ہوتے ہیں جو محفوظ ہوتے ہیں اور کسی قسم کی تکلیف کا باعث نہیں بنتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کی نشو نما بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے انفیکشن بھی ہو سکتا ہے
خواتین میں اس انفیکشن کے سبب ہونے والا ہر تیسری عورت کو ہو سکتا ہے عام طور پر اس انفیکشن کا سبب کچھ اینی بائوٹک ادویات ہو سکتی ہیں جو کہ جراثیموں کے ساتھ ساتھ اچھے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کر دیتی ہیں جسکی وجہ سے وجائنا یا اندام نہانی میں خمیر بن جاتا ہے جو خارش کا سبب بنتا ہے
اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر اینٹی فنگل ادویات دیتے ہیں جن میں لگانے کے مرہم اور کھانے کی گولیاں شامل ہوتی ہیں
بیکٹیریا کے سبب ہونے والا انفیکشن


یہ بیکٹیریا اچھے بیکٹیریا اور برے بیکٹیریا کے توازن بگڑنےکی صورت میں ہوتا ہے۔ اس میں برے بیکٹیریا کی شرح بڑھ جاتی ہے ۔اس کی وجہ سے وجائنا میں سے ایک عجیب سی بو ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خارش کی شکایت بھی ہوتی ہے اس کے ساتھ گرے ، پتلا ڈسچارج بھی ہوتا ہے ۔بعض اوقات یہ ڈسچارج جھاگ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے
جنسی تعلقات کی صورت میں منتقل ہونے والے جراثیم
بعض اوقات غیر محفوظ طریقے سے مباشرت کی صورت میں بھی ساتھی سے جراثیم کے منتقل ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔ اس قسم کے انفیکشن کی صورت میں اندام نہانی میں خارش کے ساتھ ساتھ اس میں سوزش اور سبز یا پیلے رنگ کا ڈسچارج بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اس کی صورت میں پیشاب کرتے ہوۓ درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے
مینو پاز
جن خواتین میں مینو پاز ہو چکا ہوتا ہے یا پھر مینو پاز ہونےکے امکانات ہوتے ہیں ان میں وجائینا کے اندر خارش کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ اس کا سبب جسم میں ایسٹروجن نامی ہارمون کی کمی کے سبب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اندام نہانی میں خشکی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے خارش ہو جاتی ہے
اندام نہانی میں خارش کے علاج کے گھریلو ٹوٹکے
شدید خارش کی صورت میں نیم گرم پانی سے وجائنا کو دھوئیں
خوشبو دار صابن کے استعمال سے پرہیز کریں
گیلے اور نم کپڑے فورا تبدیل کریں
سوتی زیر جامہ پہنیں اور ہر روز زیر جامہ تبدیل کریں
دہی کا استعمال کھانے میں رکھیں
جنسی قربت کے پلوں میں کنڈوم کا استعمال کریں