میاں بیوی گاڑی کے دو پہیۓ ہوتے ہیں ان کا ساتھ ساتھ چلنا زندگی کی گاڑی کو چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن اگر ان دونوں پہیوں میں ہم آہنگی نہ ہو تو گاڑی چلنے کے بجاۓ گھسٹنے لگتی ہے اور مرد اور عورت دونوں ہی اپنی اپنی زندگی کے میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں
خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا کوئی فارمولا آج تک دریافت نہیں ہو سکا ہے مگر اب ماہرین نفسیات نے اس حوالے سے میاں بیوی کو ایک طویل ریسرچ کے بعد آٹھ ایسے کام کرنے کا کہا ہے جن کو انجام دینے سے ان کے درمیان محبت پیدا ہو سکتی ہے بلکہ ان کے باہمی تعلقات بھی بہترین ہو سکتے ہیں
میاں بیوی کے تعلقات کوبہتر بنانے والے کام


ماہرین نفسیات کے مطابق یہ آٹھ کام کرنے سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور ان کے درمیان محبت مضبوط ہو سکتی ہے
ایک دوسرے کی عزت کریں


ایک دوسرے کی عزت کرنا میاں بیوی کےتعلقات کا بنیادی ستون ہے ۔ناراضگی میں بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا کوئی بھی عمل آپ کے جیون ساتھی کی عزت نفس کو مجروح کرنے کا باعث نہ بنے ۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر کبھی بھی ایک دوسرے کو مزاق کا نشانہ نہ بنائيں بلکہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہر حال میں کریں ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق جو میاں بیوی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور اس بات کا خیال رکھتے ہیں ان کے جھگڑے کبھی بھی دوسروں کے سامنے نہیں آتے ہیں
اپنے شریک حیات کا دوسرے سے موازنہ نہ کریں
میاں بیوی کو اس بات کا ماہرین نفسیات کے مطابق خاص خیال رکھنا چاہیے کہ کبھی بھی اپنے میاں یا بیوی کا موازنہ دوسرےکے جیون ساتھی سے نہ کریں ۔ کسی کی ایک اچھائی دیکھ کر اس کو اپنے جیون ساتھی میں تلاش کرنا آپ کے اندر ایک نا آسودگی اور بے چینی کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا ساتھی کمتر نظر آتا ہے
ایسی صورتحال میں ایک جانب تو آپ کا ساتھی احساس کمتری کا شکار ہو کر آپ سے دور ہو سکتا ہے اور آپ کے اندر بھی بے چینی پیدا ہوتی ہے جو کہ آپ کے تعلق کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے
اپنا خیال رکھیں اور اپنے آپ کو فٹ رکھیں


ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس سے محبت کرنے والا اور شانہ بشانہ چلنے والا ہو ۔ اکثر خواتین بچوں کی پیدائش کے بعد اپنی ذات سے لاپرواہ ہو جاتی ہیں اور کچھ مرد حضرات بھی یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ اب وہ جس حال میں بھی رہیں ان کی بیوی ان کے ساتھ رہے گی
مگر اس لاپرواہی کے سبب میاں بیوی کا باہمی رشتہ کمزور ہونے لگتا ہے اور ان کے درمیان محبت کے بجاۓ ضرف ضرورت کا رشتہ ہی رہ جاتا ہے ۔ میاں بیوی کا تعلق صرف بستر تک محدود نہین ہوتا ہے بلکہ وہ دونوں زندگی کے ہر ہر قدم پر ایک دوسرے کے ساتھی ہوتے ہیں اس وجہ سے انہیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے
شوہر کو بچوں پر فوقیت دیں
بچوں کی پرورش کے لیۓ جس بے غرضی اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے سبب اکثر خواتین اپنے آپ کو بھی بھول جاتی ہیں ان حالات میں سب سے زیادہ متاثر میاں بیوی کے باہمی ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں ۔
ماہرین نفسیات کے مطابق اگر آپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کے خواہشمند ہیں تو بچوں کو میاں بیوی کے باہمی تعلقات پر فوقیت نہ دیں ۔ کوشش کریں کہ ایک دوسرے کے لیۓ وقت نکالیں اور آپس میں کچھ وقت تنہا گزار سکیں
ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کر دیں


میاں بیوی کے درمیان بہت سارے ایسے مواقع آتے ہیں جن میں انکے درمیان بحث و تکرار کا ہونا ایک ممکن بات ہے مگر میاں بیوی کا ساتھ زندگی بھر کا ہے اس کو معمولی سی بحث و تکرار کی بنیاد پر خراب نہیں کیا جا سکتا ہے
اس وجہ سے ہمیشہ ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر کے آنے والے وقت پر نظر رکھیں ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق اس بات کو یاد رکھیں کہ انسان غلطی کا پتلا ہے اگر آپ درگزر سے کام نہیں لیں گے تو یاد رکھیں کہ کل آپ بھی غلطی کر سکتے ہیں
اپنے جیون ساتھی کی عادات بدلنے کی کوشش نہ کریں
ماہرین نفسیات کے مطابق انسان کی یہ سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیۓ خود کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔ہر انسان کی اپنی فطرت ہوتی ہے جس کو دوسرے کے لیۓ تبدیل کرنا ایک ناممکن امر ہے ۔
اس وجہ سے میاں بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو اس کی اچھی اور بری عادات کے ساتھ قبول کر لیں کیوں کہ اگر آپ کسی کی بری عادات کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو ممکن ہے کہ یہ ٹکراؤ کا سبب بن جاۓ اور باہمی تعلقات کو خراب کر دے
جھگڑے میں بھی کبھی علیحدگی کی بات نہ کریں


غصے میں بھی کبھی علیحدگی کی بات نہ کریں کیوں کہ اگر آپ نے غصے میں ایسا کچھ کہہ دیا اور اس کی وجہ سے آپ کا جیون ساتھی بھی ایسا سوچنے پر مجبور ہو گیا تو پھر آپ کے لیۓ واپسی کا راستہ بہت دشوار ہو سکتا ہے
جیون ساتھی کی بات کو بن کہےسمجھنے کی کوشش کریں
محبت کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے ۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر بات کو لفظوں میں بیان کیا جاۓ ۔ میاں بیوی کے تعلقات میں بھی ایک دوسرے کو بن کہے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیۓ ۔ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی چیزیں بڑے بڑے لفظوں سے زیادہ پر اثر ہوتی ہیں ۔ ضرورت صرف ان کو محسوس کرنے کی ہوتی ہے
اگر میاں بیوی کے تعلقات میں کسی بھی سبب سے دوری پیدا ہو رہی ہو تو اس کے لیۓآپ کو کاونسلنگ کی ضرورت ہے ۔ جس کے لیۓ ماہر نفسیات سے رابطہ دونوں کے لیۓ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ آن لائن کاونسلنگ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں