مشت زنی کا نام آتے ہی اکثر افراد توبہ استغفار کرنے لگ جاتے ہیں اور اس ذکر سے اس طرح بچنے کی کوشش کرتے ہیں جس طرح یہ کوئی کبیرہ گناہ ہے ۔ درحقیقت مشت زنی خود لزتی کے حصول کا ایک طریقہ ہے مشت زنی سے مراد اپنے ہاتھ سے منی کا اخراج کرنا ہے
مشت زنی کے حوالے سے غلط تاثر
مشت زنی کے حوالے سے معاشرے میں بہت سارے افراد میں بہت غلط تاثر پایا جاتا ہے اور لوگ اس کو ایک غیر اخلاقی فعل سمجھتے ہیں لیکن اس حوالے سے میڈیکل کے شعبے سے منسلک افراد کی راۓ کافی مختلف ہے
مشت زنی اور احساس جرم
اکثر افراد مشت زنی کے حوالے سے ایک احساس جرم می مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کا یہ عمل معاشرتی اور اخلاقی دباؤ کے سبب ہوتا ہے اس وجہ سے اگرچہ دنیا کے ہر فرد نے زندگی میں کبھی نہ کبھی مشت زنی ضرور کی ہوتی ہے مگر وہ اس کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔
جب کہ اس حوالے سے میڈیکل شعبے سے منسلک افراد کا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ کا کوئي عمل آپ کو اور کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا سبب نہ بنے تو یہ کسی بھی قسم کا جرم نہیں ہے اور اگر اس کے باوجود آپ میں احساس جرم موجود ہو تو اس حوالے سے کسی ماہر نفسیات سے رابطہ ضرور کریں
مشت زنی صحت کے لیۓ خطرناک
امریکی محقق کنسے کے مطابق ستر فیصد تک گریجوئٹ شادی شدہ مرد سال بھر میں کم ازکم 24 بار تک مشت زنی کرتے ہیں ۔مشت زنی سے انزال جلدی ہو جاتا ہے کیوں کہ لذت کی عروج تک پہنچنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے
مشت زنی کے حوالے سے ایک غلط تاثر یہ بھی مشہور ہے کہ اس سے جسمانی صحت خراب ہوتی ہے ۔ بینائی کمزور ہوتی ہے مردانہ طاقت میں کمی واقع ہوتی ہے مگر ایک نوجوانوں پر کی گئی ایک طویل ریسرچ کے نتائج کے مطابق مشت زنی کے صحت پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات نہیں ہوتے ہیں
مشت زنی سرعت انزال اور مردانہ کمزوری کا سبب
مردوں کے اندر عام طور پر جنسی بیماریوں میں سر فہرست سرعت انزال یا مردانہ کمزوری ہیں مگر محققین کی ریسرچ کے مطابق ان دونوں بیماریوں کا سبب مشت زنی نہیں ہے بلکہ مشت زنی ان دونوں بیماریوں کے علاج کے لیۓ ایک مجرب نسخہ ضرور ہے
مشت زنی کا عادی ہو جانا
اس حوالے سے ایک عام تاثر یہ بھی ہے کہ جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ اس کے عادی ہو جاتے ہیں تو اس حوالے سے اگر آپ کے روز مرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس کے عادی نہیں ہیں ۔ اور اگر اس حوالے سے کوئی اس کو بہت زیادہ کرنے لگے تو اس کو چاہیۓ کہ اپنے معمولات زندگی کو صحت مند طرز پر تبدیل کرۓ ۔ خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھے ورزش باقاعدگی سے کرۓ اس کے اثرات خود بخود کم ہو جائيں گۓ
مشت زنی ازدواجی زندگی میں بگاڑ کا سبب
ایک عام تاثر یہ بھی ہے کہ جو افراد خود لذتی کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں وہ لوگ ازدواجی زندگی میں ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں یہ تاثر سراسر غلط ہے کیوں کہ فطری شرم کے باعث انسان اکثر جیون ساتھی کے ساتھ فوری طور پر لذت کے عروج تک نہیں پہنچ سکتا جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتا ہے
جب کہ اس طریقے سے وہ نفسیاتی طور پر مضبوط ہو کر اپنے جنسی اعضا کے حوالے سے آگاہی حاصل کر کے زیادہ مضبوط بنیادوں پر اپنے تعلقات استوار کر سکتا ہے
یاد رکھیں
ہر چیز کی زیادتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے توازن ہی درحقیقت صحت کی خوبصورتی کا نام ہے اس توازن میں بگاڑ اس کی خوبصورتی کو ختم کر دیتا ہے۔ مشت زنی کا مطلب خود لزتی کاحصول ہے لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر آپ لذت خود حاصل کر سکتے ہیں تو آپ کو جیون ساتھی کی ضرورت نہیں ہے
اللہ تعالی نے انسان کے جسم کو اسی انداز میں بنایا ہے کہ اس کو فطری طور پر ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مشت زنی سے عارضی طور پر تو فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر سیکس کا حقیقی مطلب جیون ساتھی کے ساتھ ہی ممکن ہے اس کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے
سیکس کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لیے ماہرین سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں جہاں تجربہ کار ڈاکٹر اور معاہر نفسیات آپ کے سوالات کے نہ صرف جواب دیں گے بلکہ آپ کو بہترین مشورہ بھی دیں گے