ہائی بلڈ پریشرکے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ ایک خاموش قاتل ہے۔یہ انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیتا ہے۔جیسے انسان کاوزن بڑھتا ہےایسےہی انسان کا بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔یہ ایک خطرناک بیماری ہےانسان کےجسم کے کسی بھی حصے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہمیں اس کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلیف طریقے اپنانے چاہیئں تاکہ اس مرض سے بچ سکیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے بلڈ پریشر کو کم کر سکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے میرے ساتھ اس بلاگ کو پڑھئیں۔
ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟-
جسم میں ہائی بلڈ پریشر کو ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے،یہ وہ حالت ہے جب جسم میں خون کی رگوں میں خون کا پریشر زیادہ ہوتا ہے۔ہمارابلڈ پریشر دن بھی کی سر گرمیوں کی وجہ سے بھی بدلتا رہتا ہے۔ہمیں اس پر کنٹرول کرنا چاہیے۔
بلڈپریشر کی وجوہات-
بلندفشار خون کی کئی وجوہات ہوسکتیں ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
اضافی وزن کا ہونا-
جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا-
نمک کا غذا میں زیادہ استعمال-
سافٹ ڈرنک کا استعمال-
تناؤ-
سگریٹ نوشی-
ہائی بلڈ پریشر کی خاندانی تاریخ-
جنیتات-
نیند کی کمی کی وجہ سے
بڑھتی عمر کی وجہ سے-
گردے کی دائمی بیماری کی وجہ سے-
تھائرایڈ کی خرابی-
مندرجہ بالا وجوہات بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتیں ہیں۔اس لئے ان سے بچنے کے طریقے اپنائیں۔
ہائی بلڈ پریشر میں کیا کھانا چاہیے؟
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے طریقے-
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
نمک کا کم استعمال-
اگر ہمار جسم میں پوٹاشیم کو مناسب مقدار موجود ہوگی تو ہم سوڈیم کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔پوٹاشیم کی مدد سے خون کی رگوں میں تناو بھی کم ہوتا ہے۔اس کی زیادہ مقدار کا بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ گردوں کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔جن میںپوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہو وہ یہ ہوہیں؛
پالک-
شکر قندی-
ٹماٹر-
کیلا-
خوبانی-
دودھ اور دہی وغیرہ-
پوٹاشیم کی مناسب مقدار کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ نمک کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
سگریٹ نوشی کی وجہ سے-
تمباکو نوشی کو ختم کرناآپ کی صحت کے لئے مفید ہیے۔اس کی وجہ سے آپ کے بلڈ پریشر میں فوری اضافہ نہیں لیکن دل کی شرح میں اضافہ کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔طویل مدتی سگریٹ نوشی میں کیمیکلز آپ کی خون کی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔آپ کی خون کی شریانوں کو تنگ کرکے بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس میں موجود کیمیکل آپ کے خون کی نالیوں میں کو متاثر کرتے ہیں۔سگریٹ کا دھواں بھی ہمارے ارد گرد لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس لئےہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں سگریٹ نوشی کو ترک کرنا چاہیے۔
تناؤ کو کم کریں-
اضافی تناؤ بھی ہمارے بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس لئے ہمیں وہ سرگرمیاں کرنی چاہیئں جن کی مدد سے ہم اپنا تناؤ کم کرسکیں۔جب آپ پریشان ہوں تو گہری سانس لیں۔چہل قدمی کریں اپنا ذہن کسی اور طرف لگائیں۔تاکہ آپ پریشانی سے بچ سکیں۔
بھرپور نیند لیں-
جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمار ابلڈ پریشر کنٹرول میں ہوتا ہے۔نیند کی کمی بلڈ پریشر کو متاثر کرتی ہے۔خاص طور پر وہ افراد جو درمیانی عمر کے ہوتے ہیں ان میں اس کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔جو لوگ 5 گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں ان میں بلڈ پریشر کے بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔اس لئے ہمیں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔
کیفین کا کم استعمال-
اس کا زیادہ استعمال بھی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔وہ افراد جو کافی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کو کم کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ چائے کا استعمال بھی کم کرنا چاہیے،تاکہ ہم اس جان لیوا مرض سے بچ سکیں۔
چینی اور کاربوہائیڈریٹ-
تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ چینی اور کاربوہائیڈریٹ کا کم استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بھی کنٹرول رہتا ہے جس وجہ سے وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکا رنہیں ہوتے۔اگر ہم کم چربی والے کھانے کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
ورزش کرنا-
ہائی بلڈ پریشر کو ورزش یا جسمانی سرگرمی کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔جب آپ باقاعدگی سے دل اور سانس کی شرح میں اضافی کرتے ہیں تو اس سےآپ کا دل مضبوط ہوجاتا ہے۔اس سے آپ کی شریانوں میں کم دباؤ پڑتا ہے جس سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
ہم بہت سی غذاؤن کی مدد سے بھی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔لیکن اگرآپ ان کوشیشوں کے باوجود بھی آپ بلڈ پریشر کم نہیں کرپارہے تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے چیک اپ کی ضرورت ہے۔
ہم ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ س نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔