موزے اتارنے کے بعد بعض اوقات آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اس کے نشانات پیروں پر پڑ چاتے ہیں اور سرخ رنگ کا پھندہ سا بن جاتا ہے اس کا ایک سبب تو یہ ہو سکتا ہے کہ موزے سائز کے اعتبار سے تنگ ہیں جو کہ ایسے نشانات کا باعث بن رہے ہیں۔
لیکن اگر موزے تنگ نہ ہوں اور ہمیشہ موزے اتارنے پر ایسے ہی نشانات بنے ہوۓ نظر آتے ہوں تو یہ درحقیقت صحت کے کچھ مسائل کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے۔
پیروں پر موزے اتارنے کے بعد نشانات کے اسباب
جسم کے اندرونی نظام میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں اس کی علامات بیرونی طور پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ پیروں پر موزوں کے نشان بننے کا سبب بھی جسم میں ہونے والی کچھ اندرونی خرابیاں ہو سکتی ہیں۔ جن سے ممکن ہے کہ آپ لاعلم ہوں۔ ایسی صورت میں ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں عام طور پر انسان کو اس وقت تک پتہ نہیں چل سکتا ہے جب تک کہ اس کا باقاعدگی سے چیک اپ نہ کروایا جاۓ لیکن اگر کسی انسان کا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگا ہو تو اس کو مختلف علامات کی مدد سے بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
اگر انسان کا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگے تو اس کے نتیجے میں جسم کے اندر موجود خون پورے جسم میں سپلائی نہیں ہو سکتا ہے اس وجہ سے لیکوئیڈ پیروں اور ٹانگوں میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس وجہ سے جب موزے اتارے جاتے ہیں تو پیروں پر نشان بن جاتے ہیں۔ اس صورت میں باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کروانا چاہیئے اور بلڈ پریشر ہائی ہونے کی صورت میں فوری علاج اور پرہیز کرنا چاہیئے۔
خون کی شریانوں کا کمزور ہو جانا
اگر پیروں میں موجود شریانیں کسی بھی وجہ سے کمزور ہو جائيں تو وہ خون کو واپس دل کی جانب بھیجنے کے قابل نہیں رہتی ہیں ۔خون دل کی جانب جانے کے بجاۓ واپس پیروں میں آجاتا ہے اور پیروں میں انتہائی تکلیف دہ سوجن کا باعث بنتا ہے اس حالت میں خون کی شریانیں بھی سوجن کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اس حالت میں جب موزے اتارے جاتے ہیں تو پیروں کی سوجن کے باعث اور دوران خون کے سست روی کے باعث نشان پڑ جاتے ہیں۔
پانی کی کمی
ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں کم ازکم 8 سے نو گلاس پانی لازمی پینا چاہیئے۔ یہ مقدار گرمی کے موسم میں زیادہ بھی ہو سکتی ہے ۔ لیکن اگر کسی وجہ سے انسان مقررہ مقدار میں پانی نہ پی سکے تو اس وجہ سے اس کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔
یہ پانی کی کمی جہاں گردوں کے افعال اور جسم میں دوسری خرابیوں کا باعث بنتی ہے وہیں پانی کی کمی کی وجہ سے خون کی باریک شریانیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور ان میں سے خون نکل کر جسم کے اندر ہی جم جاتا ہے۔
ایسے افراد جب موزے اتارتے ہیں تو ان کے پیروں پر نیل کے نشان نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کو اندرونی چوٹ لگ گئی ہے۔ اس صورت میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے اور اگر اس کے بعد بھی یہ حالت برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔
مختلف ادویات کا اثر
اگر آپ باقاعدگی سے بلڈ پریشر کی دوا یا اینٹی ڈپریسنٹ ادویات لے رہے ہیں تو اس کے سائیڈ افیکٹ کے طور پر اکثر لوگوں کو پیروں پر اکثر سوجن آجاتی ہے۔
اس کے علاوہ وہ خواتین جو مانع حمل ادویات استعمال کرتی ہیں ان کے اندر ایسٹروجن نامی ہارمون کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہارمون کی شرح میں اس تبدیلی کے سبب پیروں اور پنڈلیوں میں سوجن ہو سکتی ہے جو کہ موزے اتارنے کی صورت میں نشان بنانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
……………..اگر آپ کے پیروں پر موزے اتارنے پر ہر روز نشان بن رہے ہیں تو
اگر ہر روز پیروں کی سوجن آپ کو پریشان کر رہی ہے تو اس حوالے سے کچھ اقدامات اّ پ کو اس اس پریشانی اور الجھن سے مجفوظ رکھ سکتے ہیں۔
۔1 اپنی غذا میں سے نمک کا استعمال کم کر دیں
۔2 اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کریں
۔3 موزے خریدتے ہوۓ ایسے موزوں کا انتخاب کریں جو نرم ہوں اور پیروں میں بہت ٹائٹ نہ ہوں
۔4 زیادہ دیر تک پیر لٹکا کر بیٹھنے یا کھڑے رہنے سے پرہیز کریں
ان تمام تدابیر کے باوجود بھی موزے اتارنے پر نشان بنتے رہیں تو اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جاۓ تاکہ کسی بھی بیماری کے بڑھنے سے قبل اس کی تشخیص ہو سکے اور بروقت علاج ممکن ہوسکے۔