آنکھوں کی صحت ہمارے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کے ایسے اعضاء ہیں ۔جو بہت پچیدہ اور نازک ہیںاور ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لئے بہت معنے رکھتی ہے۔ہم اپنی آنکھوں کی مدد سے دنیا میں چھپی اور ظاہری خوبصورتی کو دیکھتے ہیں۔بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو ہماری آنکھوں کی روشنی کو نقصان پہنچاسکتیں ہیں جیسے موتیا،گلوکوما اور ذیابیطس وغیرہ۔لیکن اگر ہم وہ ضروری وٹامنز لیں جو ہماری آنکھوں کے لئے ضروری ہیں تو ہم اپنی ان کی صحت اچھی رکھ سکتے ہیں۔آنکھوں کی صحت کے لئے کونسے وٹامنز ضروری ہیں اگرآپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ پڑھیں۔
آنکھوں کی روشنی کے لئے ضروری وٹامنز-
آنکھیں نعمت ہیںان کی اچھی روشنی کے لئے تمام ضروری وٹامنز بہت اہم کردار اد کرتے ہیں وہ وٹامنز مندرجہ ذیل ہیں؛
وٹامن اے-
وٹامن اےآنکھوں کی اچھی وژن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ آنکھ کی بیرونی پرت کی حفاظت کرتا ہے۔یہ آنکھ کو کم روشنی میں بھی دیکھنے کی حمایت کرتا ہے۔اس کی کمی اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔گاجر کا زیادہ استعمال اس کی کمی پوری کرسکتا ہے۔کیونکہ گاجر میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے روشنی کے لئے بہت اچھا ہے۔
وٹامن ای-
آنکھوں کے بہت سے حالات آکسیڈیٹیو تناؤ سے منسلک ہیں۔جو ہمارے جسم میں آکسیڈینٹ اور آزاد رڈیکلز کے درمیان عدم توازن ہے۔وٹامن ای ایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ہمارے خلیوں کو بچانے میں مدد کرتا ہے۔یہ ہماری آنکھوں کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ وہ لوگ جو اپنی غذا میں وٹامن ای کا استعمال کرتے ہیں وہ موتیا کی مرض سے دور رہتے ہیں۔ ہم گری دار میووں اور ایواکاڈو سے یہ وٹامن حاصل کرسکتے ہیں۔
وٹامن سی-
وٹامن ای کی طرح وٹامن سی بھی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔یہ بھی آزاد ریڈکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ کولیجن بنانے کے لئے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سی کی وجہ سے موتیا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔موتیا کی وجہ سے آنکھ کے ابرآلود ہوجاتی ہے جس سے آنکھ کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔اس لئے وٹامن سی کے لئے کالی مرچ،لیموں امرود کا استعمال کرنا چاہیے۔
وٹامن سی کن چیزوں میں ہے مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
وٹان بی6،بی 9 بی 12-
ان وٹامنز کا امتزاج آنکھوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ان سے آنکھوں کی سوجن کے اثرات کم ہوتے ہیں۔یہ جسم سے ہوموسٹین کی سطح کوکم کرتا ہے۔
اومیگا3فیٹی ایسڈ-
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہماری جسمانی صحت کے لئے بھی بہت ضروری وٹامن ہے۔یہ آنکھوں کو خشک مرض میں مبتلا کرنے سے بچاتے ہیں۔ان میں اینٹی سوزش کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو ہماری آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت ضروری ہیں۔
پھل اور سبزیاں وٹامنز اور منرلز سے پھرپور ہوتے ہیں۔ان کا استعمال ہمیں صحت مندفوائد فراہم کرتا ہے۔گاجز،پالک،امرود،کینو آنکھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم ان چیزوں کے استعمال سے اپنی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔لیکن ہمیں آنکھ کا کوئی انفیکشن ہے تو اس کے لئے ایک مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر سے اپاینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔