نیند میں چلنا وہ عادت ہے جو اکثربچوں میں پائی جاتی ہے۔نیند میں چلنا بعض اوقات نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔کیاآپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ پنےاپنے کمرے میں سورہے ہوںاور آپ کی آنکھ ٹی وی لاونچ میں کھلے۔بہت سے لوگوں میں ایسا ہوتا ہے کہ وہ اٹھ کر کچھ دیر بیٹھ جاتے ہیںاور پھر سوجاتے ہیں۔اس دوران وہ کچھ بولتے ہیں یا ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہیں۔کچھ لوگ نیندمیںچلناکے علاوہ نیند میں بولتے بھی ہیں۔ایسا کیوں ہوتا ہےاور کیا وجہ ہے یہ جاننے کے لئے یہ مضمون لازمی پڑھیں۔
نیند میں چلنا کیاہے؟-
نیند میں چلناایسا طرزِعمل ہے جس میں بچہ رات میں اٹھتا ہےاور چہل قدمی کرتا ہے۔یااس کے علاوہ وہ دوسری سرگرمیاں کرتا ہے۔ایسا عمل تب ہوتا ہےجب انسان کوسوئے ہوئے دو گھنٹے ہوجاتے ہیں۔نیند میں چلنے کی عادت کو سومنبولزم کہاجاتا ہے۔یہ عادت اکثر لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
نیند میں چلنا،اس کی کیا وجہ ہے؟-
نیند میں چلنے کی عادت بڑوںسے زیادہ بچوں میں ہوتی ہے۔یہ جنیاتی طور پر بھی ہوسکتا ہے۔اگر آپ کے بچے میں یہ عادت پائی جاتی ہے تو اس کی دیگر وجوہات ہوسکتی ہیں۔وہ کونسی وجوہات ہیںوہ مندرجہ ذیل ہیں؛
تھکاوٹ-
نیند کی کم-
بیماری-
بخار-
تناؤ-
مائگرین-
کچھ دوائیوںکی وجہ سے
نیند میں چلنےکی علامت کیاہے؟-
اس میں چلنے کی کافی علامتیں ہوسکتیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
نیند میں اٹھ کر چہل قدمی کرنا-
نیند میں اٹھ کر دیگر سرگرمیاں کرنا-
بستر پربیٹھ کرحرکتیں دہرانا-
آنکھوںکاملنا-
نیند میں گفتگو کرنا-
عجیب حرکتیں کرنا-
نیند میں باتیں کرنا-
جب انسان نیند میں ہوتا ہے تو ایسی حرکتیں کرتا ہے۔جو اسے بعد میں یاد نہیں رہتیں۔
نیند میں چلنا کیسا ہے؟-
نیند میں چلنا نقصان دہ نہیں ہے۔لیکن اس میں گھومنا پھرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ جب بچے نیند میں چلتے ہیں توان کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں۔جیسے سیڑھیوں سے چلنا،یا کھڑکیاں کھولنا وغیرہ۔بضاہر ان کی آنکھیں کھلی ہوتیں ہیں۔لیکن ان کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں۔
آپ کو کیا کرنا چاہیے؟-
اگرآپ کا بچہ نیند میں چلنے کا عادی ہے۔توآپ کو اس کا خیال رکھنے کی بہت ضروری ہے۔
اگرآپ کا بچہ نیند میں چلتا ہےتواس کو جگانے کی بجائے آپ آرام سے اسے لٹادیںکیونکہ ایساکرنےسےآپ کا بچہ خوف میں آجائے گا۔-
اگرآپ کے بچوں کو یہ عادت ہے توآپ گھر کی کھڑکیوںاور دروازں کو لاک رکھیں۔-
بچے کے اردگرد سے نازک چیزیں ہٹادیں۔-
خطرناک اشیاء ان کی پہنچ سے ہٹادیں۔-
اپنے بچے کا سونے کا سیڈول بنائیں-
اپنے بچوں کو رات کے وقت زیادہ کچھ پینے نہ دیں۔اس سے آپ کے بچے کوباربار واش روم جانا پڑسکتا ہے۔-
رات کے وقت زیادہ کیفین کا استعمال نہ کریں۔-
اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کے بچے کا بستر آرام دہ ہے۔
ڈاکٹر سے بات-
رات کوباربار اٹھنا آپ کے بچے کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔اگر بہت زیادہ آپ کے بچےکو زیادہ عادت ہےتوآپ گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔