دل ہمارے جسم میں زندہ رہنےکے لئے بہت ضروری ہے۔اگر ہمارادل دھڑکنا بند ہوجائے توہم اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔بہت سی غذائیںایسی ہیںجو ہمارےدل کے لئے نقصان دہ ہیں۔اضافی کولیسٹرول اور زیادہ نمک کااستعمال بیماری کا باعث بنتا ہے۔ہم کس طرح اپنے دل کی صحت کو بحال رکھ سکتے ہیں۔کونسی غذاہمارے لئے اچھی ہے اگرآپ کو یہ جاننا ہے تواس کے لئے یہ مضمون آپ کی مددکرئے گا۔
دل کی صحت کے لئے ضروری غذا-
دل کی صحت کے لئے ہمیں کس غذاکااستعمال کرناچاہیےوہ مندرجہ ذیل ہیں؛
سیب-
سیب کا تعلق دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے سے ہے۔اس میں مختلیف مرکبات شامل ہوتے ہیںجودل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔مثال کے طورپریہ قدرتی سوزش ایجنٹ کے طورپرکام کرتا ہے۔اس میں فائبر اچھی مقدار میں پایاجاتاہے جو اضافی کولیسٹرول کوکم کرنے میں مددکرتا ہے۔کولیسٹرول دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔
اخروٹ-
زیادہ تر گری دار میووں میں وٹامن ای اورقدرتی مادے پائے جاتے ہیںجوکولیسٹرول کی سطح کوکم کرنے کے لئے اہم ہیں۔اس کے علاوہ یہ بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔اخروٹ میں اومیگا3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لئے اچھے ہیں۔گری دار میوے خون میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
کینو-
کینووٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس میںفولیٹ اور فائبرکی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔یہ بھی دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔
پالک-
پالک بیٹاکیروٹین،وٹامن سی اور ای پوٹاشیم،فولیٹ ریشہ سے بھرپور ہوتی ہے یہ دل کی صحت کے لئے اچھی ہے۔ہم پالک کو مختلیف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔کم پکی ہوئی پالک زیادہ فائدے مند ہوتی ہے۔
دلیا-
دلیے کا ناشتہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ اومیگا3فیٹی ایسڈ کا اچھا ذریعہ ہے۔اس میں پوٹاشیم اور آئرن بھی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔
نمک کا کم استعمال کریں-
نمک کا استعمال کم کریں۔سوڈیم ہمارےخون کے پریشر میں اضافہ کرتا ہے۔اس لئے گوشت کا زیادہ استعمال اور نمک کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
ورزش کریں-
ورزش سے نہ صرف ہماری جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ ہمیں صحت مند وزن ملتا ہے۔اچھا وزن کولیسٹرول پر بھی کنٹرول کرتا ہے۔اس لئے ورزش کا لازمی حصہ بنائیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
پھلوںاور سبزیوںکازیادہ استعمال-
پھلوںاور سبزیوں میں وہ مرکبات شامل ہوتے ہیںجو ہماری صحت کے لئے اچھے ہیں۔ان کا استعمال نہ صرف ہمیں اچھا وزن ملتا ہے بلکہ کولیسٹرول کی سطح بھی اچھی رہتی ہے۔سبزیوںاور پھلوں میں کم کیلوری موجود ہوتی ہے۔اس وجہ سے ان کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر سے بات-
دل کا معاملہ ایساہے کہ اس میں ذراسی بھی غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ہمیں فورا ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔اس کے لیے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سایٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیوکنسلٹیشن یااس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔