سردرد ہم میں سے بہت سے افراد کو ہوتا ہے۔ کسی کو یہ درد کام کے پریشر کی وجہ سے تو کسی کو پریشانی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب بھی سر درد کا مسئلہ پیش آتا ہے ہم درد دور کرنے والی دوا کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ہم اس درد کا علاج گھریلو اشیاء سے بھی کرسکتے ہیں۔ سردرد اور بھی وجوہات کہ وجہ سے ہوسکتا ہے جیسے تناؤ اور نظر کی کمزوری وغیرہ شامل ہے، لیکن ہم کیسے غذا سے سر درد دور کرسکتے ہیں اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
سر درد دور کرنے والی غذائیں
ہم کن غذاؤں کی مدد سے سر کی درد کو دور کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کیلا
کیلا میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن بی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پچیدہ کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ جو قدرتی طور پر سر درد سے نجات میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سردرد کو دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔
چکوترا
کینو، لیموں اور چکوترا سٹرس فروٹس ہیں۔ یہ دماغ اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن فراہم کرکے سردرد سے سکون دیتے ہیں۔ اس میں تھوڑی سی مقدار میں میگنیشم بھی پایا جاتا ہے جو ہمیں سردرد سے نجات دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ ہمیں نزلہ زکام سے بھی دور رکھتا ہے جو سر درد کا باعث بنتا ہے۔
چیری
دن بھر لیپ ٹاپ پر کام کرنے کے بعد اگر آپ کو سر درد کا مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ چیری کا استعمال کریں یہ نہ صرف آپ کے خون میں اضافہ کرتی ہے بلکہ آپ میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتی ہے۔ ڈی ہائیڈریشن سر درد کی بنیادی وجہ ہے۔ چقندر کا جوس بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
ایواکاڈو
ایواکاڈو سردرد کو دور کرنے والا ایک سپرفوڈ ہے، لیکن یہ بازار میں آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا۔ اس میں پوٹاشیم اور میگنیشم پایا جاتا ہے جو سردرد کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
سردرد اور خوبانی کا اثر
خشک اور تازہ خوبانی میں میگنیشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو سردرد سے نجات کے لئے کافی ہے۔یہ بھی ایک قدرتی درد دور کرنے کا طریقہ ہے۔
پانی کا استعمال
سردرد کی بنیادی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے بھی سردرد کاآغاز ہوتا ہے۔ہمیں پانی کا ستعمال اتنا کرناچاہیے جتنی ہمارے جسم کو اس کی ضرورت ہو۔ہمیں دن میں آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہیے تاکہ ہم سردرد سے دور رہ سکیں۔
سردرد میں اور کیا کرنا چاہیے؟
سردرد زیادہ تناؤ اور کام کے پریشر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ ہم جب کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو اس دوران ہم کافی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ کافی کا زیادہ استعمال بھی نہیں کرنا چاہیئے اس سے ہم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
سوفٹ ڈرنکس کا کم استعمال کرنا چاہیے۔
گری دار میوے، بادام، اخروٹ بھی سردرد سے نجات دلانے میں اہم ہیں۔
کھیرا اور تربوز کا استعمال بھی لازمی کریں یہ پانی کی کمی کو دور کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سے رجوع-
سردرد کی مختلیف اقسام ہوتیں ہیں۔ہم سردرد پر ان چیزوں ے قابو پاسکتے ہیں۔لیکن شدید درد کی صورت میں لازمی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔