پیشاب کرتے ہوۓ اس کے رنگ کو دیکھنا چاہیۓ ۔اگرچہ آپ کو یہ بات عجیب ضرور لگے گی مگر اس کے باوجود اس بات میں آپ کی صحت کے اہم راز پوشیدہ ہوتے ہیں ۔ اس سے یہ بات پتہ چل سکتی ہے کہ جسم کے اندرونی اعضا ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔یا ان میں کسی بھی قسم کی خرابی موجود ہے پیشاب کا رنگ یہ سب باتیں بتا سکتا ہے۔
پیشاب کا رنگ اور بیماری کی علامات
عام طور پر ہماری خوارک اور ادویات کے استعمال کا اثر پیشاب کے رنگ پر پڑتا ہے۔ مگر بعض اوقات کچھ بیماریوں کے سبب بھی پیشاب کا رنگ تبدیل ہو سکتا ہے ۔جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے
اورنج رنگ کا پیشاب
بعض ادویات جن میں اینٹی انفلامیٹری ادویات یا کیموتھراپی کی دوائیں شامل ہوتی ہیں ۔جب استعمال کی جاتی ہیں تو ان کے استعمال کی وجہ سے پیشاب کا رنگ اورنج ہو سکتا ہے ۔ یا پھر وٹامن بی 12 کا زیادہ استعمال کا گاجر وغیرہ کھانے کی وجہ سے بھی پیشاب کا رنگ ایسا ہو سکتا ہے ۔
اگر آپ ایسی ادویات استعمال نہیں کر رہے تو اس صورت میں پیشاب کی یہ رنگت پانی کی کمی کے سبب بھی ہو سکتی ہے ۔ زیادہ پانی کے استعما ل سے اس رنگت کو دوبارہ سے نارمل حالت میں چند ہی گھنٹوں میں لایا جا سکتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر آنکھوں کی سفیدی بھی زردی مائل ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جگر ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے۔ اور پیشاب کی یہ رنگت یرقان کے سبب بھی ہو سکتی ہے جس کے لیۓڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے ۔
گلابی یا سرخی مائل پیشاب
یہ رنگت خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے ۔لیکن اس سے قبل اس کی دیگر وجوہات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔
اگر آپ کی غذا میں چقندر یا اسٹرابیری پھر ایسی کوئی رنگ والی چیز شامل ہو ۔تو اس کے استعمال کی وجہ سے بھی پیشاب کی رنگت سرخی مائل ہو سکتی ہے
بعض اینٹی باغوٹک ادویات یا گردوں کے انفیکشن کو ختم کرنے والی ادویات۔ یا اعصاب کو پرسکون رکھنے والی ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی پیشاب کا رنگ سرخی مائل ہو سکتا ہے
گردوں میں کسی بھی قسم کا انفیکشن ،پیشاب کی نالی میں ٹیومر ،یا گردوں کی پتھری کی صورت میں پیشاب میں خون شامل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے ۔ ایسی صورت میں اس کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیۓ اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیۓ
سبز یا نیلا
پیشاب کا یہ رنگ بہت سارے لوگوں کے لیۓ حیرت کا باعث ہو سکتی ہے ۔مگر پیشاب کی یہ رنگت اگرچہ بہت کم ہوتی ہے مگر ایسی بھی ہوتی ہے ۔ بعض اوقات کھانے پینے کی ایسی اشیا جن میں آرٹیفیشل رنگ شامل ہو اس کا سبب بنتی ہیں ۔ ایک دو دن میں یہ رنگ خود بخود نارمل حالت مین آجاتا ہے اور یہ خطرے کی بات نہیں ہوتی ہے ۔ بعض ادویات کا استعمال بھی پیشاب کی اس رنگت کا سبب بن سکتا ہے جو کہ ان ادویات کے استعمال کو ترک کرنے سے نارمل حالت مین آجاتا ہے
لیکن اگر ان میں سے کوئی وجہ نہ ہو تو پھر پیشاب کا یہ رنگ ایک بہت ہی کمیاب انفیکشن کے سبب ہوتا ہے جو کہ ایک خاص بیکٹیریا کے سبب ہوتا ہے اس صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اس کا ایک سبب گردے میں پتھری کی موجودگی بھی ہو سکتا ہے ۔
براؤن رنگ
پانی کی کمی کی وجہ سے پیشاب کا یہ رنگ ہو سکتا ہے ۔ لیکن اگر آپ مناسب مقدار میں پانی پی رہے ہوں اور اس کے باوجود بھی پیشاب کا یہ رنگ ہو تو یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا جگر یا گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
اگر اس رنگ کے ساتھ ساتھ پیٹ میں درد، جلد پر خارش بھی ہو تو یہ جنسی امراض کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ بعض اوقات خون کی موجودگی بھی اس رنگت کا سبب بن جاتی ہے جو کہ کینسر کی علامت بھی ہو سکتا ہے
پیشاب میں جھاگ
جھاگ کے ساتھ پیشاب کا آنا بعض اوقات اس کے پریشر اور اسپیڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یہ خطرے کی بات نہیں ہوتی ہے ۔لیکن اگر ایسا ہمیشہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروا لینا بہتر ہوتا ہے۔ کیوں کہ اگر گردوں کی خرابی کی صورت میں پروٹین بھی خارج ہو ۔تو وہ بھی اس رنگ کا سبب بن سکتی ہے جو کہ ایک خطرناک علامت ہے
شفاف پانی جیسا رنگ
یہ رنگ بہت زیادہ پانی پینے کے سبب ہو سکتا ہے ۔ پانی کا بہت زیادہ استعمال جسم کو مختلف مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اس وجہ سے پانی کا استعمال نارمل حد میں کرنا ضروری ہے
زردی مائل
اگر آپ کا پیشاب ان رنگوں کا ہے تو یہ ایک نارمل رنگ ہے ۔اور اس صورت میں کسی بھی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا نارمل رنگ لیموں کے رنگ جیسا ہونا چاہیۓ ہے۔ یہ صحت مندی کی علامت ہوتا ہے
رنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔کیوں کہ یہ جسم کی اندرونی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ جن کا علاج نیفرولوجسٹ ڈاکٹر کرتا ہے ۔جن سے ان لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں