ڈسپرین کی گولیاں ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں ۔ یہ وہ عام دوا ہےجس کا استعمال گزشتہ کئي دہائيوں سے ہر گھر میں کیا جاتا رہا ہے ۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہیۓ کہ جس طرح ہر دوا کے فائدوں کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح ڈسپرین کی دوا بھی زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں خظرناک ثابت ہو سکتی ہے
ڈسپرین کیا ہے
ڈسپرین کی گولی جو کہ عام طور بازار میں دستیاب ہوتی ہے ۔اس میں 500 ملی گرام تک اسپرین موجود ہوتی ہے ۔ اور اس کے علاوہ اس میں موجود دوسرے اجزا میں کیلشیم کاربونیٹ ، سٹرک ایسڈ ، مکئي کا نشاستہ ، سکرین اور لائم فلیور موجود ہوتا ہے
اس کا استعمال کب کیا جاتا ہے
ڈسپرین کو عام طور پر جسم میں درد ، دانت میں درد ، ماہواری کے دوران ہونے والے درد اور بخار کی کیفیت میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈسپرین میں موجوداسپرین خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس وجہ سے دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
استعمال کا محفوظ طریقہ
نوجوان اور بوڑھے افراد آٹھ گھنٹوں میں ایک سے دو گولیاں ڈسپرین ،بخار اور جسم درد کی صورت میں ایک سے دو گولیاں ڈسپرین استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس سے کم عمر افراد ان گولیوں کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں ۔ ڈسپرین کا استعمال کبھی بھی خالی پیٹ نہ کرنا چاہیۓ ۔ اس کے علاوہ اس کو پانی میں حل کر کے استعمال کرنا چاہیۓ ۔ دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی امداد کے طور پر فوری طور پر ایک گولی لی جا سکتی ہے
ڈسپرین کے فوائد
سر درد کی صورت میں
عام ےر درد اور مائگرین کی صورت میں درد کےے شروع میں ہی اس گولی کے استعمال سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے ۔ لیکن ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کے سبب ہونے والے درد کے لیۓ یہ گولی مفید نہین ہوتی ہے ۔
سر کی خشکی کے لیۓ
عام شیمپو میں ڈسپرین کی دو گولیاں پیس کر شامل کر کے سر دھونے سے سر میں موجود خشکی اور سکری کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کرنے سے ایک ہی مہینے مین خشکی سے نجات مل سکتی ہے
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
جلد میں ایکنی کے خاتمے کے لیۓ
چار گولیاں ڈسپرین ، دو چمچ دہی اور ایک چمچ شہد ملا کر ایک ماسک بنا لیں۔ اور اس کو ہفتے میں ایک بار چہرے پر لگا لیں۔ جس کے بعد خشک ہونے کے بعد اس کو سادہ پانی سے دھو لیں ۔ اس سےنہ صرف جلد صاف ہوتی ہے بلکہ ایکنی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے
چھاتی کے کینسر سے تحفظ
آکسفورڈ یونی ورسٹی کے ڈآکٹر راتھ ولجو کے مطابق ہر روز ایک ڈسپرین کا استعمال ،خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خطرات کو کافی حد تک کم کرنے کا باعث ہو سکتا ہے
زہریلے کیڑوں کے کاٹنے کی صورت میں
اگر شہد کی مکھی یا کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے ۔تو اس جگہ پر تھوڑی گیلی کر کے ڈسپرین کی گولی کو رگڑنے سے نہ صرف سوجن کم ہوتی ہے بلکہ درد میں بھی آرام ملتا ہے
ڈسپرین کے نقصان و خطرات
اس میں موجود اسپرین تیزابی اثرات کی حامل ہوتی ہے ۔ خالی پیٹ یا بہت زیادہ مقدار میں اس کا استعمال معدے میں تیزابییت کو بڑھانے کا باعث ہو سکتی ہے ۔جس کی وجہ سے معدے میں السر ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ جگر اور گردوں کے مریضوں کے لیۓ اس کا استعمال خطرناک بھی ہو سکتا ہے ۔ یہ ہاضمے کے عمل کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ڈسپرین کا استعمال بعض افراد میں الرجی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہاتھوں ، پیروں ہونٹوں اور چہرے پر سوزش بھی ہو سکتی ہے
دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کرنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے اس وجہ سے کبھی بھی کوئي بھی دوا ڈاکٹرکے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔ مستند ڈاکٹر سے آن لائں مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں