آج کے اس جدید ترین دور میں صحت وتندرستی سب سے اہم چیز ہے۔جدید دور نے انسان کی مصروفیت اتنی بڑھادی ہے کہ اب راتوں کو بھی آرام ممکن نہیں ہے۔کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پرکام اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ کئی گھنٹے ان پر کام کرتے ہی گزرجاتے ہیں۔جہاں کام اتنا ضروری ہے وہاں صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے انسان جب صحت مند ہوگا تب ہی اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں ٹھیک طریقے سے سر انجام دے سکے گا۔صحت مند اور تندرست رہنے کے لئے ہمیں صحت کےکچھ اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
ہم اپنی جسمانی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی غذاؤں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جو ہماری جسمانی نشوونما اور صحت کے لئےبہت مفید ہوں۔آج ہم ایسی چیز کے بارے میں ذکر کریں گے جس کی افادیت ہماری مقدس کتاب قرآن مجید میں بھی کی گئی ہے۔آج ہم ان فوائد کے بارے میں جانیں گے جو شہد سے ہمیں ملتے ہیں۔شہد ایک خوشبوداراور میٹھا گاڑھا سیال ہےجو غذا اور دوا کےطورپر استعمال کیا جاتا ہےاس کے کیا فوائد ہیں ہم ان کے بارے جانیں گے۔
ہم شہد کے فوائد تو جان لیں گے اور اس سے فائدہ حاصل بھی کرلیں گے لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جیسے دل کی بیماری، جلد کی الرجی، موٹاپا اس کا مستقل علاج ہم نہیں کر سکتے اس کے لئے ہمیں مستندڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے،اس لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اور وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
قوت مدافعت
شہد ایک طاقت کا خزانہ ہے،اس سے جسم کو توانائی اور طاقت حاصل ہوتی ہے تاکہ انسان انفیکشن اور بیماریوں کا مقابلہ کرسکے۔شہد کا پانی جراثیموں اوربیکٹریاکےخلاف اینٹی بائیوٹک کی طرح کام کرتا ہے، اگر ہم سردی گرمی دونوں میں نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پی سکتے ہیں۔ کیونکہ ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
اگر آپ اپنی بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو آپ اپنے کھانوں میں چینی کی جگہ شہد کا استعمال کریں، شہدکی مٹھاس چینی کی مٹھاس سے مختلف ہوتی ہے۔ شہد ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔ صبح نہار منہ اگر ہم نیم گرم پانی میں شہد ملا کرپیتے ہیں تو وزن میں کمی ہونے لگے گی۔ شہد میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا بلکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔
دل کی صحت
طبی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہواہےکہ شہد میں ایسےاینٹی اکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب بند ہونے، سر درد اور یادداشت کم ہونے کا خطرہ ہے۔ اس لئے روزانہ شہد کا استعمال دل کی صحت کے لئے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
بہترین یادداشت
شہد بہترین یادداشت کے لئے بہت اہم ہے،طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شہد ذہنی تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتا ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے کے لئے مددگار ہوتا ہے۔ شہد میں موجود کیلشیم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہےجو دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
خوراک کے ذریعے سپرم کے معیار اور مقدار کو بہتر بنائیں
سر کی خشکی
شہد ہمارے سرکی خشکی کودورکرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے،یہ نمی کو برقرار رکھتا ہے،سر کی خشکی کو دور کرنے لے لئے پانی میں تھوڑا سا شہد ملاکر کچھ دیر سر کی مالش کریں۔اس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
معدے کی صحت
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے شہد ہمارے معدے کے لئے بہت اچھا ہے۔خالی پیٹ شہد کا ایک چمچ کھا لینے سے ایسی متعدد بیماریوں سے نجات ملتی ہے جو معدے کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ شہد کے استعمال سے ہمارا معدہ جلد چیز ہضم کرتا ہے اور معدے کی تکلیف سے بھی نجات ملتی ہے۔
دلکش جلد
شہد ایک بہت اچھا اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔ جو جسم میں موجود زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ اس کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہترین بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ شہد کو کھانے اور منہ پر لگانے کے بھی بہت فوائد ہیں۔ شہد کو کافی میں ملاکر اس کا ماسک بناکر بھی چہرے پر لگایا جاتا ہے۔
اگر آپ کو نیند نہیں آرہی تو یہ 5 کام کریں
کھانسی میں آرام
کھانسی کی ایک عام وجہ گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے۔ شہد کے پانی سے گلے کی خارش دور ہوتی ہے ساتھ ہی اس سے بلغم بھی صاف ہوتا ہے۔نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے اور شہد ملاکر پینے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک ہے جو کھانسی میں راحت کا باعث بنتا ہے۔