یہ سوچ عام ہے کہ فزیوتھراپی بس چند ورزشوں تک محدود ہے جس کی ضرورت بہت کم لوگوں کو پڑتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف فزیوتھراپی کی مدد سے بہت سی بیماریوں کا علاج ممکن ہے بلکہ مریض کا معیار زندگی بہتر کرنے کا یہ ایک مجرب طریقہ ہے۔
آج ہم ایسی ہی کچھ بیماریوں کے بارے میں معلومات آپ تک پہنچا رہے ہیں جن میں فزیوتھراپی سے علاج حیران کن نتائج سامنے لا سکتا ہے۔ ان بیماریوں میں امراض قلب، دمہ، کمر درد، مثانے کی کمزوری، ہڈیوں کا بھربھرا پن، فریکچر، موچ اور فالج کے علاوہ دیگر کئی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کسی فزیوتھراپسٹ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ مستند ڈاکٹر سے اس نمبر 03111222398 پہ رابطہ کریں
۔1 وہ بیماریاں جن کا فزیوتھراپی سے علاج ممکن
آئیے دیکھتے ہیں کہ مختلف بیماریوں میں فزیوتھراپی آپ کو کیا کیا فائدے پہنچا سکتی ہے۔
۔1 امراض قلب
دل کی بیماری سے تحفظ فراہم کرنے میں فزیوتھراپی بہت فائدے مند ہے کیونکہ دل کی بیماریوں کا شکار افراد بھی اس طریقہ علاج سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ فزیوتھراپسٹ آپ کو وزن مقررہ حد میں رکھنے اور اس کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
کولیسٹرول لیول کو صحت مند حدود میں رکھنا دل کے مریضوں کے لیے بہت اہم ہے۔ فزیوتھراپی اس میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ وہ لوگ جن کو دل کا دورہ پڑ چکا ہو ان کے لیے فزیوتھراپی ری ہیبیلیٹیشن پروگرامز بہت ضروری ہوتے ہیں۔ ان طریقوں سے وہ نہ صرف بہتر محسوس کر سکیں گے بلکہ ان کے دل کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
۔2 مثانے کی کمزوری
دنیا بھر میں کروڑوں افراد مثانے کی کمزوری کے باعث پیشاب کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں کمی کا شکار ہیں۔ اس میں مرد و خواتین سب ہی شامل ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اس صورتحال میں فزیوتھراپی کروانا کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ فزیوتھراپسٹ آپ کے متاثرہ پٹھوں کے لیے ایک ایسا ایکسر سائز پروگرام تجوہز کر سکتا ہے جس کی مدد سے ان پٹھوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
۔3 ہڈیوں کا بھربھرا پن
آسٹیوپروسس یا ہڈیوں کا بھربھرا پن ایک عام بیماری ہے جس کا سب سے بڑا شکار خواتین ہوتی ہیں۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ فزیوتھراپی کی مدد سے آپ اس بیماری اور متوقع خطرات کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکتی ہیں۔
اس طریقہ علاج کی مدد سے آپ کے لیے ایسی ورزشیں تجویز کی جا سکتی ہیں جن سے نہ صرف آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرنا ممکن ہے بلکہ مجموعی فٹنس اور توازن میں بہتری لا کر ہڈی ٹوٹنے کا امکانات کو بھی بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
۔4 بچوں کی نشوونما کے مسائل
بہت سے والدین اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ ان کا بچہ بروقت بیٹھ یا چل نہیں رہا۔ بچوں کی نشوونما کے دیگر مسائل اور ہائپر ایکٹیویٹی کی صورت میں بھی ایک پیڈیاٹرک فزیوتھراپسٹ سے علاج نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
۔5 دمہ
سانس کی یہ بیماری متاثرہ افراد کے لیے وبال جان بنی نظر آتی ہے۔ دمہ کے مریض اگر دیگر علاج کے ساتھ ساتھ ایک فزیوتھراپسٹ سے بھی مشورہ کریں تو ان کے مرض کو قابو میں رکھنے اور معیار زندگی بہتر کرنے میں کافی مدد ملنا ممکن ہے۔
۔6 سر درد
سر درد کی کئی اقسام ہیں جن میں میگرین، کلسٹر ہیڈ ایک، سٹریس ہیڈ ایک شامل ہیں۔ فزیوتھراپسٹ سر درد کی قسم متعین کر کے ایسے اقدامات کر سکتا ہے جن کی مدد سے سر درد اور میگرین کی شکایات میں آرام مل سکتا ہے۔
۔7 کمر درد
کمر درد ایک عام شکایت ہے جس سے ہر عمر کے افراد متاثر نظر آتے ہیں۔ فزیوتھراپی میں مساج اور ورزش کی مدد سے اس درد میں کمی لانا ممکن ہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ چند آسان ورزشوں کی مدد سے اس درد سے آپ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اگر آپ بھی ایسی ہی کسی بیماری کا شکار ہیں تو ایک بار کسی اچھے فزیوتھراپسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔ اس سے نہ صرف آپ علاج پر اٹھنے والا خرچ کم کر سکتے ہیں بلکہ اپنی مجموعی صحت میں بہتری لاکر زندگی سے بھرپور لط ف بھی اٹھا سکتے ہیں۔