آج کل بچوں میں فاسٹ فوڈ کااستعمال بے حد عام ہے۔ مائیں زیادہ تر بچوں کو سکول میں بھی فاسٹ فوڈ ہی دے کر بھیجتی ہیں۔ اس بات کا شاید اندازہ ہم میں سے اکثر لوگوں کو نہیں ہے کہ فاسٹ فوڈ انسانی جسم کو کھوکھلا کر کے مختلف طریقے سے خراب کر سکتی ہے۔
ان بیماریوں سے نجات کے لئے آپ بچوں کے بہترین ڈاکٹر یا پاکستان کے کسی بھی ڈاکٹر سے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے اپائنٹمنٹ03111222398 پہ بُک کروا سکتے ہیں۔
بچوں پر فاسٹ فوڈ کھانے کے نقصانات
فاسٹ فوڈ آپ کے بچے کی صحت پر درج ذیل اثرات مرطب کر سکتی ہے۔
توانائی اور توجہ کی کمی
فاسٹ فوڈ جسمانی توانائی کو کبھی درست طریقے سے مکمل نہیں کر سکتی۔ برگر، پیزا ، یا ڈبل روٹی نشاستہ سے بھر پور ہوتی ہیں۔ نشاستے کا زیادہ استعمال نا ہی جسم کی توانائی پوری کرتا ہے اور نا ہی غذائیت۔ تاہم یہ سب کچھ بچوں میں آئرن کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی بچے آجکل پڑھائی اور دیگر کاموں میں توجہ نہیں دے پاتے۔ سستی اور کاہلی کا شکار بھی رہتے ہیں۔
بچوں میں بھی غذائی الرجی کی علامات و علاج
بچوں میں موٹاپا
یہ ایک نہایت عام مسئلہ ہے۔ فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں میں سستی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کھیل کود پر بھی دھیان نہیں دیتے۔ تاہم موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک کا زیادہ استعمال بھی موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ بچوں میں آج کل سافٹ ڈرنک کا استعمال بے حد بڑھتاجا رہا ہے۔
بچوں کی قبض کا علاج گھر پہ ممکن بنائیں
دائمی امراض
بچوں میں بڑھتے ہوئے دائمی مرض کی سب سے بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا بے جا استعمال ہے۔ ان امراض میں ذیابیطس، ہیپاٹیئٹس، ہڈیوں کی کمزوری اور دیگر جان لیوہ بیماریاں بھی شامل ہیں۔
ذہنی دباؤ کا شکار
فاسٹ فوڈ کااستعما ل ذہنی دباؤ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ آج کل سب سے عام بیماری ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کی ہے۔ کم عمر بچوں میں بھی یہ بیماری عام ہے۔ بچوں کا اکثر بیمار اور اداس رہنا فاسٹ فوڈ کے استعمال کا ہی نتیجا ہوتا ہے۔
قبض
بچوں میں بڑھتا ہوا مرض قبض ہے۔ قبض کی ایک بڑی وجہ فاسٹ فوڈ ہے۔ کھانا نا ہضم ہونا بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کہنا غلط نا ہوگا کہ یہ سب مسائل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان سب کی جڑ صرف فاسٹ فوڈ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم فاسٹ فوڈ کا استعمال خود بھی کم کریں اور اپنے بچوں میں بھی اس کی عادت ختم کروائیں۔