ٓ
ٓآرتھرائٹس، شاید آپ اس لفظ سے پہلے واقف نا ہوں۔ آسان الفاظ میں اسے جوڑوں کا درد بھی کہا جاتا ہے
۔ اس مرض میں مریض کے جوڑوں میں مسلسل درد کے ساتھ ساتھ سوزش بھی رہتی ہے۔
“World Arthritis Day”
آج عالمی یومِ آرتھرائٹس ہے۔ اس موقعے پر اس مرض پر روشنی ڈالنا ضروری ہے۔
اکثر مریضوں کو یہ معلوم ہی نہیں کے وہ اس مرض سے دوچار ہیں اور اس دوران بیماری اپنی شدت اختیار کر جاتی ہے۔ ٓآرتھرائٹس کے مریض اب گھر بیٹھے کراچی کے کسی بھی بہترین ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں۔
ٓآرتھرائٹس کی علامت۔
عام طور پرآرتھرائٹس بڑھتی عمر کی وجہ سے ہڈیوں میں کمزوری کی وجہ سے پایا جاتا ہے۔ ہڈیاں عمر کے ساتھ ذیادہ استعمال کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور جوڑوں کے درد کی بیماری کا باعث بنتی ہیں۔ اس میں جوڑوں میں موجود مواد کی کمی کے باعث تکلیف اور سوزش کی شکایت رہتی ہے۔
آرتھرائٹس کے لیے چند تدابیر۔
آرتھرائٹس کے علاج کے لیے مریض کو چاہیے کے سب سے پہلے اپنا طرزِ زندگی بدلے اور اچھی غذاء کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کرے۔ اس کے علاوہ درج ذیل تدابیر سے مدد حاصل کریں۔
ورزش ۔
آرتھرائٹس کے مریضوں کے لئے ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مریض کو چاہیے کہ وہ نا صرف روزانہ ورزش کرے بلکہ ہڈیوں کی مالش بھی کرے۔
بہترین غذاء کا انتخاب۔
دودھ ، دہی اور پنیر کا استمعال لازمی کیا جائے۔یہ نا صرف ہڈیوں کو طاقت دیتی ہیں بلکہ جسمانی تندرستی کا بھی سبب ہیں۔
موٹاپے میں کمی۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو آج ہی وزن میں کمی لائے کیونکہ موٹاپا آپکی ہڈیوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔
طبی امداد۔
آرتھرائٹس جیسی بیماری میں صرف ایک اچھا ڈاکٹر ہی آپکی بہتریں مدد کر سکتا ہے۔ وقت پر چیک اَپ بے حد ضروری ہے