لمبا قد اور متناسب سراپہ یقینا سب ہی چاہتے ہیں۔ لیکن اب چھوٹے قد کے لوگوں کو بھی دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنسدانوں نے کئی ایسے طریقے دریافت کر لیے ہیں جن کی مدد سے بڑھنے کی عمر کے بعد بھی قد میں اضافہ ممکن ہے۔ ان مختلف طریقوں میں ادویات کا استعمال، سرجری اور ہارمونز پر مشتمل علاج شامل ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر کوئی ان جدید طریقوں سے افادہ حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم آج آپ کو کچھ ایسے آسان اور قابل عمل طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کو اپنا کر آپ قد میں اضافے کا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہو سکلتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی ان عادات کو اپنانا قد میں اضافے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
غذا کا درست استعمال
یہ سچ ہے کہ اٹھارہ سال کی عمر کے بعد جسم میں بڑھوتری کا باعث بننے والے ہارمونز کی مقدار کم ہو جاتی ہے لیکن غذا کا درست استعمال اس صورتحال میں بھی قد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سلسلے میں غذائیت کے ماہرین سے مشورہ بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ نیوٹریشنسٹ آپ کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دے سکتے ہیں جو کہ آپ کے قد میں اضافے کی خواہش پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر پروٹین، صحتمند چکنائیاں اور کاربوہائیڈریٹس کی مناسب مقدار پر مشتمل ڈائٹ پلان تشکیل دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ سے بنی اشیا، میوہ جات، تازہ پھل سبزیوں اور چکنائی سے پاک گوشت کا استعمال بھی اہم ہے۔
ورزش
بہت سی ایسی جسمانی ورزشیں ہیں جن کی مدد سے قد میں اضافہ ممکن ہے۔ خاص طور پر جسم میں کھچائو پیدا کرنے والی ورزشیں جن میں لٹکنا، اچھلنا اور دوڑ لگانا شامل ہیں ۔ ورزش سے پیچیوٹری گلینڈ کو مہمیز ملتی ہے اور نتیجہ کے طور پر یہ زیادہ ہارمون پیدا کرتا ہے۔ اس باعث بڑھنے کی عمر کے بعد بھی قد میں اضافہ ممکن ہے۔
مناسب نیند
نہ صرف بچپن میں بلکہ اس کے بعد بھی نیند کے دوران جسم میں بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے اہم کام ہو رہے ہوتے ہیں ۔ نیند کے دوران قد میں اضافے کے لیے آپ کے سونے کا انداز بھی بہت اہم ہے۔ تکیے کے بغیر سیدھا لیٹنا اور گھٹنوں کا ذرا سا اونچا ہونا کمر کو بلکل سیدھا رکھتا ہے قد میں اضافے کو ممکن بناتا ہے۔
سورج کی روشنی
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں میں کیلشیم کو جذب کرتا اور قد میں اضافے کے لیے اہم ترین جز مانا جاتا ہے۔ سورج کی روشنی میں واک یا دوڑ لگانا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر صبح سویرے کی دھوپ لگوانا موثر ہے۔
بڑھوتری روکنے والے اجزا سے پرہیز
اگر آپ واقعی قد میں اضافہ چاہتے ہیں تو ایسے تمام محرکات سے مکمل پرہیز کیجیئے جو کہ جسم میں بڑھوتری روکنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ اجزا فاسٹ فوڈ، اینٹی بائیوٹکس، سوڈے والے مشروبات، تمباکو اور الکوحل میں پائے جاتے ہیں۔ قد میں اضافے کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری ہے کے وہ اپنی مجموعی صحت کا خیال رکھیں اور ان مضر صحت اجزا کا استعمال نہ کریں۔
یہ پانچ آسان عادات اپنا کر آپ اٹھارہ سال کی عمر کے بعد بھی قد میں کچھ نہ کچھ اضافہ کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات جینیات یا کسی بیماری کی وجہ سے بھی قد چھوٹا رہ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایسی وجوہات کا پتا لگایا جائے اور ان کا باقاعدہ علاج کروایا جائے۔ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔