سگریٹ نوشی کے بارےمیں ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ یہ ہماری صحت کے لئے اچھی نہیں ہے۔لیکن جب بھی مردوں کے سامنےاس بات کا ذکر کیا جاتا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں جلد مرنے کےچانسز ہوتے ہیں تووہ اس بات کا حوالہ لازمی دیتے ہیں کہ فلاح بندہ سگریٹ نہیں پیتا تھا لیکن وہ ہم سے پہلے مرگیا۔
کچھ لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرنا بھی مشکل ہوتا ہے کہ سگریٹ واقعی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔یہ بات شاید وہ بھی جانتے ہیں لیکن خود کو تسلی دینے کے لئے یہ کہتے ہیں کہ اسے پینے سے کچھ نہیں ہوتا۔لیکن اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا نقصانات ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
سگریٹ نوشی کے صحت پر نقصانات-
سگریٹ پینے سے ہم صحت کے کونسے مسائل سے دوچارہوتے ہیں یا یہ ہمیں کن بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے اس کے صحت پر جو نقصانات ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
دمہ-
یہ ایک بیماری ہے جو ہمارے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ بیماری ہمارے پھیپھڑوں سے ہوا کی منتقلی میں پریشانی پیداکرتی ہے۔اس میں ہمیں سانس لینے میں بھی دشورای ہوسکتی ہے۔کیونکہ سگریٹ کادھواں ہماری شیریانو ں کو متاثر اور پریشان کرتا ہے۔اس لئے جو افراد سگریٹ زیادہ پیتے ہیں وہ اس بیماری سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
دمہ کی وجہ سے رات کے وقت یا صبح سویرے گھبراہٹ،سانس لینے میں مشکل،سینے کے مسائل یا کھانسی ہوسکتی ہے۔اس بیماری کے دوران آپ کے پھیپھڑوں میں ہواکے راستے کے اطراف پھول جاتے ہیں۔اور ائیر ویز سکڑجاتیں ہیں۔اگر اپ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو سگریٹ پینا ترک کرنا ہوگا۔
ذیابیطس-
یہ ایک ایسی بیماری ہے جوانسان کو اندرہی اندر کھوکھلا کردیتی ہے۔جو شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں۔ان کا مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں ہوتا کہ وہ کسی بھی بیماری کا مقابلہ کرسکیں اور اسے مات دے سکیں۔
جو افراد سگریٹ پیتے ہیں ان میں ٹائپ2 ذیابیطس کےامکانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والوں میں ٹائپ2 ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وہ افراد جو اس بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ سگریٹ پیتے ہیںان میں اور بھی پچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
سگریٹ ان پچیدگیوں کو بڑھا دیتی ہیں جیسے دل گردے کی بیماری،ٹانگوں اور پیروں میں خون کا ناقص بہاؤاوراس کے علاوہ یہ اعصاب کے نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔
اندھے پن یا موتیا کی بیماری-
یہ آنکھوں کی بیماری ہے۔اس کو انگلش میں گلوکوما کہا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں آنکھوں کے آپٹک اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کا تعلق آئی بال پر دباؤ پڑنے سے ہے۔یہ پوری دنیا میں اندھے پن کی ایک عام وجہ ہے۔
تمباکو نوشی ہمیں اس بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔اس کی وجہ سے ہماری آنکھوں کو نقصان پہنچتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ہم آنکھوں کی بینائی سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق یہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں اندھے پن کی وجہ بن سکتی ہے۔
اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ اللہ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہیں تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں اور تمباکو نوشی کو ترک کریں جو آپ کی صحت پر منفی اثرات رکھتی ہے۔اور بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔
اگرآپ آنکھوںکی صحت کے لئے ضروری وٹامنز جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
اسڑوک-
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ تمباکونوشی کے ہماری صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں تواس کے باوجود اگرہم اس کو ترک نہیں کرتے تو ہم اپنی صحت کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔
تمباکو نوشی صحت کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ہماری شریانوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔جب ہماری شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے تو فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جب ہمارے دماغ کو خون کی فراہمی نہیں ہوتی تودماغ کے خلیے آکسیجن سے محروم ہوجاتے ہیں۔جس وجہ سے اسٹروک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اس بیماری کی وجہ سے بالغوں میں معذوری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اگرآپ فالج کے خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر اس چیز سے بچنا ہوگا جو اس کا سبب بنے۔تمباکو نوشی بھی اس بیماری کا سبب ہے اس لئے ہم اس سے دوری اختیار کرکے اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
دل کی بیماری-
ہمارے جسم میں دل ایک ایسا عضوہے جس کی بنا پر ہم زندہ ہیں۔اس لئے ہمارے جسم میں دل بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔تمباکو نوشی دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے ہر اعضاء کو نقصان پہنچاتی ہے۔یہ ہماری شریانوں میں رکاوٹ اور تنگی کا سبب بن سکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ دل تک آکسیجن کا بہاؤ کم ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جب امریکہ میں سگریٹ کی کمی واقع ہوئی تو دل کے امراض میں مبتلا کیسز کم سامنے آئے۔امراض قپب امریکہ میں موت کی پہلی وجہ بنی ہوئی ہے۔اگرآپ اپنے دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو اس تمباکو نوشی کو ترک کرنا ہوگا تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں۔
سگریٹ نوشی کے دیگر نقصانات-
ہم سگریٹ نوشی کی وجہ سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔-
خواتین میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے قبل از وقت کم وزن والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔-
سگریٹ نوشی خواتین میں تولیدی نظام پر بھی اثرات رکھتی ہے۔-
سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کا کینسر ہوتا ہے-
اس کی وجہ سے سی-او-پی-ڈی یعنی دایمی رکاوٹ کی پلونری بیماری ہوتی ہے۔-
اگرآپ کو کسی بھی قسم کا صحت سے متعلق مسئلہ در پیش ہے توآپ مرہم ڈاٹ پی کے ایپ اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈکریں اور ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔